Key Points
- آسٹریلیا کے انڈیجنس لوگ ایک گروہ یا ایک ہی قوم نہیں ہیں۔
- یہ تقریباً 500 قومیں ہیں جن میں سے ہر ایک مختلف ثقافتوں، زبانوں، طرز زندگی اور رشتہ داری کے دھاگے سے بندھا ہے۔
- Uانڈیجنس لوگوں کے ساتھ بامعنی تعلقات استوار کرنے کے لیے اس تنوع کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔nderstanding this diversity is crucial to building meaningful relationships with the Indigenous peoples.
آسٹریلیا کی انڈیجنس آبادی کے اندر بھرپور تنوع اس کاایک دلکش پہلو ہے، جو اس عام غلط فہمی کی تردید کرتا ہے کہ تمام انڈیجنس اور ٹورس آئی لینڈ کے لوگ ایک ہی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایب اوریجنل لوگ ثقافتوں، زبانوں، طرز زندگی اور خانگی تعلقات ایک موزیک کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہیں
اس تنوع کو سمیٹنے کا ایک بہترین طریقہ کو دیکھنا ہے، مغربی آسٹریلیا کے کمبرلے علاقے میں بارڈی کنٹری سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ آنٹی مونیا اینڈریوز بتاتی ہیں۔
"ہم لوگوں کو اس پر ایک نظر ڈالنے کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ اس نقشے پر تقریباً 500 قومیں ہیں۔ ہر قوم کی اپنی زبان ہوتی ہے یا کسی دوسری قوم کے ساتھ مشترکہ زبان ہوتی ہے۔
Carla Rogers (left) and Aunty Munya Andrews (right), Evolve Communities Credit: Evolve Communities
"میں صرف ایبوریجنل آرٹ کو دیکھ کر بتا سکتی ہوں، مجھے بخوبی معلوم ہے کہ یہ آسٹریلیا کے کس علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ خاص ہے. زیادہ تر لوگ ڈاٹ پینٹنگ کو ایبوریجنل کلچر سے جوڑتے ہیں، لیکن یہ صرف ایک قوم کا آرٹ ہے۔
"جب آپ بردی کے لوگوں کو دیکھتے ہیں، میرے لوگ، ہم نمکین پانی کے لوگ ہیں، ہمارا فن دنیا بھر کے دیگر جزیروں سے بہت ملتا جلتا ہے کیونکہ وہ جیومیٹرک پینٹنگز ہیں جو لہروں کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ ی ڈاٹ پینٹنگ سے بالکل مختلف ہے،" وہ کہتی ہیں۔ .
آنٹی مونیا، ایک مصنف، بیرسٹر، اور ایوالو کمیونٹیز( evolve communities ) کی شریک ڈائریکٹر، کہتی ہیں کہ مقامی لوگوں کے ساتھ روابط رکھنے اور تعلق بناتے ہوئے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر شخص ایک جیسا نہیں ہوتا نہ ہی ہر قوم ایک جسی ہوتی ہے'۔
کمیونٹی کے رسوم و رواج کا احترام ظاہر کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے، جس سے آپ مزید بامعنی تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔
کارلا راجرز ایک انڈیجنس اتحادی ہیں جو آنٹی مونیا کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ اس طرح کا علم آسٹریلیا کی مشترکہ تاریخ کو سمجھنے کے لیے بہت ضروری ہے اور کیوں کہ ایب اوریجنل اور دیگر لوگوں کے درمیان فرق آج بھی موجود ہے۔
"آسٹریلیا کو پہلی بار نو آبادیات بنانے سے لے کر اب تک ، اس تنوع کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے جو ہمارے مسئلے کا بنیادی سبب رہا ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل جو اس وقت موجود ہیں وہ ایب اوریجنل ٹورس اور ٹورس آئلینڈ کے لوگوں کو ایک یکساں گروہ کے طور پر دیکھنے اور اس بھرپور تنوع کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ہیں،" وہ کہتی ہیں۔
The Indigenous peoples of Australia are not one homogenous group. - Belinda Howell/Getty Source: Moment RF / Belinda Howell/Getty Images
آسٹریلیا ہمیشہ سے کثیر الثقافت رہا ہے
Indigenous peoples are “experts” in
آنٹی مونیا کہتی ہیں کہ مقامی لوگ کثیر الثقافتی کے "ماہرین" ہیں۔
"میرے لوگ ہزاروں سالوں سے کثیر الثقافتی سے واقف اور اس کا حصہ ہیں۔ ہم نے دوسرے ایبوریجنل گروپس کے ساتھ بات چیت کرنا سیکھا ہے، کچھ مختلف زبانیں بولنا سیکھی ہیں،‘‘ وہ بتاتی ہیں۔
ڈاکٹر ماریکو اسمتھ جیسے لوگوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے، جو مقامی اور ثقافتی ورثہ رکھتے ہیں، اس طرح پہلے آسٹریلوی باشندوں کے تنوع کو تقویت بخشتے ہیں۔
ان کے والد کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز کے جنوبی ساحل پر واقع یوئن قوم سے ہے، جب کہ ان کی والدہ کا تعلق جاپان کے کیوشو میں کوکورا سے ہے۔
"کچھ لوگ میرے جاپانی اور آبائی ورثے کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ میں شمالی اور شمال مغربی آسٹریلیا سے ہوں، جہاں جاپانی موتیوں کی صنعت تھی،
"لیکن میرے والدین کیوشو میں ایک کافی شاپ میں اس وقت ملے جب میرے والد جاپان سے متصل علاقوں میں سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے جاپان میں شادی کی اور پھر وہ آسٹریلیا آگئے۔
بڑے ہوتے ہوئے، ڈاکٹر اسمتھ کو ایشیائی ظاہری شکل کی وجہ سے بہت زیادہ "نسلی تعصب" کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تبصرے مزید مختلف ہو گئے جب لوگوں کو پتہ چلا کہ وہ بھی ایبوریجنل ہے۔
Dr Mariko Smith Credit: Anna Kucera Credit: Anna Kucera/Anna Kucera
"اکثر لوگ سوچ سکتے ہیں کہ وہ کبھی زندگی میں کسی ایب اوریجنل شخص سے نہیں ملے جبکہ حقیقت یہ کہ ہو سکتا ہے ان کے اردگرد کچھ انڈیجس لوگ موجود ہوں بات صرف یہ ہے کہ ان کے اردگرد موجود ایب اوریجنل لوگ ، ان کی دقیانوسی تعریف اور سانچے پر پورے نہیں اترتے ۔
ڈاکٹر سمتھ کہتے ہیں کہ عصری آسٹریلیا، کثیر الثقافت ہونے کے ناطے، حقیقی معنوں میں جامع ہونے کے لیے انڈیجنس آبادی کے اندر موجود تنوع کو پہچاننا اور قبول کرنا چاہیے۔
"اگر آپ انڈیجنس لوگوں کے بارے میں بہت سادہ انداز میں سوچنا چاہتے ہیں، تو حل واقعی بہت سادہ ہیں۔ یہ ایک ایسا پیچیدہ، متنوع، تصور ہے جس کے لیے جامع اور متنوع حل اور سوچ کی ضرورت ہے، ۔"
کارلا راجرز بتاتی ہیں کہ جب نان ایب اوریجنل لوگ اس تنوع کو نہیں سمجھتے تو وہ غلطیاں کر سکتے ہیں۔
"آپ کچھ ایسا کہہ سکتے ہیں جو ایب اوریجنل افراد کے لئے بہت تکلیف دہ ہو، ایسی چیز جو ممکنہ طور پر نسل پرستی ہو سکتی ہو۔ ایسی ہی باتیں انڈیجنس افراد کا تنوع سمجھنے کی راہ میں حائل ہو جاتی ہیں۔"
Thirteen Aboriginal and Torres Strait Islander people from across Australia are taking part in the inaugural Mob in Fashion initiative. Credit: Thirteen Aboriginal and Torres Strait Islander people from across Australia are taking part in the inaugural Mob in Fashion initiative.
ہم انڈیجنس تنوع کے بارے میں مزید کہاں سے جان سکتے ہیں؟
یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ یورپ کا نقشہ دیکھتے ہوئے وہاں کا سفر کریں تو مختلف ممالک سے گزریں گے اسی طرح اگر آپ سڈنی سے آگے دو گھنٹے سے زیادہ سفر کر رہے ہیں، تو آپ ایک طرح سے مختلف ممالک سے گزر رہے ہیں،" راجرز کہتے ہیں۔
ملک کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے کے لیے، بشمول اس کے روایتی مالکان اور تاریخ، لینڈ کونسل اور مقامی کونسلیں اچھے نقطہ آغاز ہیں۔
آنٹی مونیا کہتی ہیں کہ یہ "خود علم حاصل " کرنے کے بارے میں ہے۔
"جتنا ہو سکے سیکھیں، روابط بڑھائیں ، خاص طور پر فرسٹ نیشنز کے لوگوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اپنا تعارف کروائیں، کمیونٹی ایونٹس میں ساتھ جائیں۔
فرسٹ نیشنز کو جاننے کے لیے اور یہ قدم اٹھانے کے لیے آپ کو بہادر بننا اور دل بڑا کرنا پڑے گا۔