Key Points
- اگر آپ کو ڈاکٹر نے دوا کے لئے کوئی نسخہ دیا ہے، تو آپ کو نسخے کے مطابق دوا کے حصول کے لئے فارمیسی جانا ہوگا۔
- فارماسسٹ بلڈ پریشر کی نگرانی سمیت منتخب صحت کی اسکریننگ فراہم کرنے کے قابل بھی ہیں اور بعض اوقات حفاظتی ٹیکے بھی دے سکتے ہیں۔
- آسٹریلیا کی فارماسیوٹیکل بینیفٹ سکیم ایک سبسڈی ہے جو ادویات کی ایک حد تک سستی رسائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے – اور سبسڈی حاصل کرنے کے لیےضروری ہے کہ مریض آسٹریلیا کا رہائشی ہو اور اس کے پاس موجودہ میڈیکیئر کارڈ ہو۔
اگر آپ بیمار ہیں اور آپ کا ڈاکٹر کوئی دوا تجویز کرتا ہے، تو آپ کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ اپنے نسخے کے مطابق دوا حاصل کرنے کے لئے مقامی فارمیسی میں جائیں۔
آپ کا مقامی فارماسسٹ صحت کی دیکھ بھال کے مشورے اور دیگر صحت کی مصنوعات اور خدمات کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ نسخے کی دوائیں فراہم کرنے کے قابل ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آسٹریلیا کا فارمیسی سسٹم کس طرح کام کرتا ہے، تاکہ آپ کو علم ہو کہ آسٹریلیا میں فارمیسی جانے پر کس قسم کی خدمات متوقع ہیں
میلبورن کی فارماسسٹ لینا منصور کو مصر اور آسٹریلیا دونوں میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ بیرون ملک کے مقابلے یہاں فارمیسی کیسے کام کرتی ہے اس میں انہوں نے خود ہی فرق دیکھا ہے۔
"مختلف پس منظر سے آنے والے لوگوں کی مختلف تفہیم ہوتی ہے کہ نظام کیسے کام کرتا ہے۔ کچھ لوگ کچھ عناصر سے واقف نہیں ہوتے ہیں - مثال کے طور پر کہ طبی نسخے کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے، جو دوا کی قسم کے لحاظ سے اس کی تجویز کردہ تاریخ سے ایک سال یا چھ ماہ تک ہوسکتی ہے،" محترمہ منصور کہتی ہیں۔
ایک اور عام صورت حال یہ ہے کہ مریض ایسی ادویات طلب کریں جو انہیں آسٹریلیا آنے سے پہلے کسی ڈاکٹر نے تجویز کی ہیں۔
"ایسی صورتوں میں میں انہیں سمجھاتی ہوں کہ یہ دوا فارماسسٹ فراہم نہیں کر سکتی، لہذا ضروری ہے کہ مریض آسٹریلیا میں موجود ڈاکٹر کا نسخہ فراہم کرے،" لینا بتاتی ہیں۔
ادویات کے نسخے
آسٹریلیا میں، صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر ہی نسخے جاری کر سکتے ہیں، جسے دکھانے پر فارمیسیوں سے دوا حاصل کی جاتی ہے۔
"کچھ نسخے ڈاکٹر ہاتھ سے لکھ کر دیتا ہے، کچھ کمپیوٹر سے بنا کر پرنٹ کئے جاتے ہیں ، اور کچھ ایسے ہوں گے جنہیں’’ای اسکرپٹ ‘‘کہتے ہیں،ایک کوڈ جسے ڈاکٹر موبائل فون یا ای میل پر بھیج سکتا ہے،" ٹام اینڈریو بتاتے ہیں۔ جو پرتھ میں کیپٹن سٹرلنگ فارمیسی کے مالک ہیں۔
E-scripts are accessible on your phone Credit: Yong Hwee Goh
فارماسسٹ ایک ہی دوا کے مختلف برانڈ نام اور سستے جنرک ورژن دونوں کو سٹاک کر سکتے ہیں جن میں برانڈ نام کی دوائیوں کی طرح ایک ہی فعال عنصر ہوتا ہے اور یہ حکومتی ریگولیٹر کی طرف سے جانچ اور منظور شدہ ہوتی ہے۔
"ایک فارمیسی کے اندر ایک ڈسپنسری ہوگی جہاں فارماسسٹ دوائیاں تقسیم کرتا ہے۔ یہ اکثر ایک نامزد علاقہ ہوتا اور یہاں سائن پوسٹ کیا جاتاہے،" جناب اینڈریو کہتے ہیں۔
"فارماسسٹ یا فارمیسی کے عملے کو نسخہے کے مطابق دوا دینے سے پہلے مریض سے کچھ تفصیلات چیک کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کچھ تفصیلات کافی آسان ہو سکتی ہیں جیسے ان کا پتہ، تاریخ پیدائش یا طبی حالت۔ کچھ دیگر تفصیلات میں مریض کا موجودہ وزن شامل ہوسکتا ہے - خاص طور پر بچوں کی دواوں کے لئے، چاہے یہ کوئی نئی دوا ہو، اور یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ مریض کس برانڈ کی دوا لینا چاہتا ہے۔"
اس کے بعد فارماسسٹ دوا تیار کرے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مریض کے لیے صحیح دوا صحیح طریقے سے دی جا رہی ہے۔
"زیادہ تر نسخے پانچ سے تیس منٹ میں فراہم کر دیئے جاتے ہیں،ایک ایسے مریض کے لئے کوئی نیا نسخہ تیار ہونے میں زیادہ وقت لے سکتا ہے جو ایک طویل عرصے سے کوئی دوسری دوا کھا رہا ہو ‘‘جناب اینڈریو کہتے ہیں۔
ادویات کی درجہ بندی
آسٹریلیا میں تمام ادویات کو زہر کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے، اور ہر دوائی کو ایک شیڈول میں اس بنیاد پر درجہ بندی کیا جاتا ہے کہ وہ دوا مریض کے لیے کتنی محفوظ ہے۔
بعض اوقات آسٹریلیا بھر میں مختلف ریاستوں یا خطوں میں ادویات کے کچھ نظام الاوقات تک رسائی میں فرق ہو سکتا ہے۔
"نسخے کے بغیر ملنے والی ادویات فارمیسیوں کے باہر گروسری اسٹورز، سپرمارکیٹوں اور پٹرول اسٹیشنوں جیسے مقامات پربھی دستیاب ہوتی ہیں۔ فارمیسی ادویات جنہیں شیڈول 2 بھی کہا جاتا ہے، فارمیسیوں کے اندر فروخت کے لیے محدود ہیں لیکن ان کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں ہے۔مغربی آسٹریلیا کے علاوہ زیادہ تر ریاستوں میں، یہ ادویات عوام کے خود انتخاب کے لیے دستیاب ہیں لیکن ایک فارماسسٹ کے زیر نگرانی،" پرتھ کے فارماسسٹ یونگ ہیوی گوہ بتاتے ہیں۔
"صرف فارماسسٹ کی طرف سے فراہم کردہ دوائیں - شیڈول 3، ان کے لئے کسی نسخے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ صرف فارماسسٹ کے مشورے اور نگرانی میں دستیاب ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دواوں کے منفی اثرات اور غلط استعمال کے امکانات کا زیادہ خطرہ ہے۔ مثالوں میں مضبوط اینٹی ہسٹامائنز شامل ہیں جو غنودگی کا سبب بن سکتی ہیں، سیوڈو فیڈرین پر مشتمل مصنوعات، دمہ سے نجات کی دوائیں اور کچھ ایسی ادویات شامل ہیں جو نسخے پر ہی فراہم کی جاتی ہیں –
شیڈول 4، یہ ادویات فارمیسی میں تقسیم کرنے اور خریدنے سے پہلے ڈاکٹر کا جاری کردہ نسخہ درکار ہوتا ہے۔
آسٹریلیامیں فارماسیوٹیکل بینیفٹ اسکیم ، یا پی بی ایس موجود ہے ، یہ ایک سبسڈی ہے جو ایک حد تک دوا کی سستی رسائی کے لئے بنائی گئی ہے – اور یہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے، مریض کا آسٹریلیا کا رہائشی ہونا اور اس کے پاس موجودہ میڈیکیئر کارڈ ہونا ضروری ہے۔
Pharmacist Lena Mansour - Image supplied. Pharmacist Tom Andrew – Image supplied. Pharmacist Yong Hwee Goh - Image supplied.
"جہاں ایک مریض کے پاس رعایتی کارڈ ہے تو پی بی ایس کی دوائی کی قیمت فی سپلائی $7.70 ہوگی۔ اس دوا کی سپلائی ایک یا دو ماہ کی ہو سکتی ہے۔ ایک عام مریض کے لیے یہ سپلائی $31.60 پر محدود ہے۔ پھر اس کا مطلب ہے کہ دوا کی قیمت کسی بھی فارمیسی میں یکساں ہونے کا امکان ہے، خواہ وہ کسی مصروف شہر میں ہو یا کسی دور دراز علاقے میں۔"
آسٹریلیا کا کئی دوسرے ممالک کے ساتھ بھی صحت کی دیکھ بھال کا ایک باہمی معاہدہ ہے، لہذا اگر ان ممالک کے کسی مریض کے پاس آسٹریلین میڈیکیئر کارڈ نہیں ہے، تب بھی وہ پی بی ایس کے تحت سستے نرخوں پر دوا لے سکتا ہے
آسٹریلیا میں تمام ادویات پی بی ایس کے تحت نہیں آتیں۔
"یہ دوائیں نجی اسکرپٹ کے نام سے تقسیم کی جاتی ہیں۔ ایک پرائیویٹ اسکرپٹ کا احاطہ میڈیکیئر کے ذریعے نہیں کیا جاتا ہے لہذا دوا کی قیمت ہر فارمیسی پر مختلف ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ہو سکتا ہے کہ کچھ مریضوں کے پاس دوا کی قیمت ادا کرنے کے لئے میڈی کئیر نہ ہو لیکن ، جن کے پاس پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس ہے وہ دیکھ سکتے ہیں کہ بیمہ کنندگان اکثر دوا کی لاگت میں حصہ ڈالتے ہیں،'' جناب اینڈریو کہتے ہیں۔
Pharmacists offer a large range of healthcare services and products. Credit: Yong Hwee Goh
فارماسسٹ صرف نسخے کے مطابق دوا نہیں دیتے
فارماسسٹ دیگر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
"فارماسسٹ اکثر کمیونٹی میں مریضوں کے لیے بنیادی رابطہ ہوتے ہیں اور بہت سی حالتوں کی تشخیص اور علاج کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جیسے نزلہ، الرجی، سر درد، ایکزیما، جلد کی سوزش، ایکنی، پیشاب کی نالی اور فنگل انفیکشن - یہ صرف چند ایک کے نام ہیں،" یونگ ہوئی وضاحت کرتی ہیں.
"ایک فارماسسٹ مریض کے جنرل پریکٹیشنر یعنی جی پی کے حوالہ کی بنیاد پر گھریلو دوائیوں کا جائزہ لے سکتا ہے، یہ عمل کسی بھی ایسے مسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتا ہے جو مریض کو اپنی دوائیوں اور فارماسسٹ کی طرف سے اپنے جی پی کو دوائیوں کے بہتر انتظام کے لیے سفارشات کے حوالے سے پیش آ رہا ہو۔ "
فارماسسٹ منتخب صحت کی اسکریننگ جیسے کہ خون میں گلوکوز اور بلڈ پریشر کی نگرانی، خون کی کمی کی جانچ اور ذیابیطس کی اسکریننگ فراہم کرنے کے قابل بھی ہیں۔
کچھ ریاستوں اور خطوں میں، فارماسسٹ بھی کووڈ-19 اور انفلوئنزا کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانےکے قابل ہوتے ہیں اور کچھ مقررہ نسخے کے تحت صرف دوائیں فراہم کرتے ہیں - جیسے کہ مانع حمل گولی یا دیگر ایسی دوائیں جو کھائی جاتی ہیں۔
اگر آپ کو صحت کے کچھ دائمی مسائل ہیں یا آپ کسی ایسی علالت کا شکار ہیں جو طویل عرصے سے موجود ہے - جیسا کہ ہائی بلڈ پریشر، تو آپ کا ڈاکٹر ایسا نسخہ فراہم کر سکتا ہے جس کے ذریعے ایک دوا کو بار بار لیا جا سکتا ہے۔
"ایک نسخے کو دہرایا جا سکتا ہے اور یہ مریض کو ہر بار نیا نسخہ جاری کیے بغیر کئی بار مزید وہ ہی دوائیں خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس صورت میں، فارماسسٹ دوبارہ نسخے کا فارم فراہم کرے گا جو کہ اصل نسخے کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ یہ دو کاپیاں ہر بار ڈسپنس کرنے کے لیے اور ایک درست نسخہ بنانے کے لیے ایک ساتھ رکھنا ضروری ہے،" یونگ ہیوئی کہتے ہیں۔
کچھ حالات میں، جیسے کہ جب ایک قسم کی دوائی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتی ہے، یا کسی خاص استعمال کے لیے درکار ہوتی ہے، تو کچھ فارمیسیز جیسےکہ ٹام کی فارمیسی ، دواؤں کو مرکب میں بھی فراہم کر سکتی ہیں۔
Inside a compounding pharmacy Credit: Tom Andrew
"یا دوا مختلف خوراک کی شکل میں ہو سکتی ہے جیسے بچے کے لیے مائع، یا کتے کے لیے پیسٹ۔ کسی مخصوص مریض کے لیے مخصوص خوراک حاصل کرنے کے لیے کچھ ادویات کو مرکب کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔"
فارماسسٹ ایک کلیدی صحت کی دیکھ بھال کی خدمت ہیں۔
چاہے آپ اپنے بیمار بچے کے بارے میں فکر مند ہوں یا آپ کی اپنی صحت کی دائمی حالت کے بارے میں، فارمیسی کا دورہ کرنا اور اپنے فارماسسٹ سے واقف ہونا مفید ہو سکتا ہے تاکہ وہ آپ اور آپ کے خاندان کی صحت کی دیکھ بھال کا انتظام کرنے میں مدد کر سکیں۔
جیسا کہ لینا بتاتی ہیں، ایک کمیونٹی فارماسسٹ کے طور پر کام کرنا لوگوں کی زندگیوں میں ہر روز فرق پیدا کرنے والا ایک مکمل کردار ہے۔
محترمہ منصور کہتی ہیں، "آپ مریضوں کو ان کی صحت سے متعلق خدشات کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں، علاج کے مختلف آپشنز پیش کرتے ہیں جو ان کے لیے موزوں ہوتے ہیں، اور ان کے صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔"
"بزرگوں کی دوائیوں کو منظم کرنے میں مدد کرنا یا ماں کو اپنے بیمار بچے کو سکون پہنچانے میں مدد کرنا اور آخر کار ایک لمبے دن کے بعد پرسکون نیند لینا بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔"
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to [email protected]