Key Points
- موسموں کے بارے میں اولین اقوام کے افراد کا علم زبانی اور بصری کہانی سنانے اور ثقافتی روایات کے ذریعے نسل در نسل منتقل ہوتا آیا ہے۔
- فرسٹ نیشنز کے لوگوں کی بیان کردہ موسم کی گردش (weather cycle)پورے آسٹریلیا میں ان کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔
- فرسٹ نیشنز کے موسم کے علم میں یہ سمجھنا شامل ہے کہ جانوروں کے رویے میں تبدیلیاں یا پودوں کی نشوونما مختلف موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ کیسے تعلق رکھتی ہے۔
موسم اور اس سے جڑی تبدیلیوں کو سمجھنا ایب اوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈرز ثقافتی علم کا ایک گہرا پہلو ہے، جو دسیوں ہزار سالوں میں تیار ہوا ہے۔
موسم جانوروں اور پودوں کی زندگی کے چکروں کو متاثر کرتا ہے، اور اس باہمی ربط کو سمجھنا انسانی بقا کے لیے بہت ضروری ہے—خاص طور پر آسٹریلیا جیسے ملک میں جہاں کا موسم اور زمینی نشیب و فراز(land scape) انتہائی سخت ہیں
فرسٹ نیشنز کی ثقافت کا ایک مرکزی فلسفہ یہ ہے کہ تمام چیزیں ایک دوسرے سے ربط رکھتی ہیں اور ایک دوسرے سے منسلک ہیں ، ہزاروں سال کے دوران، آسٹریلیا کے ایب اوریجنل اور ٹوریس جزیرے کے لوگوں نے اپنے ماحول کا مشاہدہ کیا ہے اور آب و ہوا، موسم، جانوروں اور پودوں کی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کے درمیان ارد گرد پر نظر رکھتے ہوئے اکثران عوامل میں موجود لطیف ربط جاننے کی کوشش کی ہے
کسی خاص پرندے کی پکار آنے والی بارش کی نشاندہی کر سکتی ہے، اور کسی خاص پودے یا درخت کا پھول موسم کی تبدیلی اور زمین کے کسی دوسرے حصے میں جانے کے وقت (نقل مکانی )کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
آنٹی جوآن سیلفی آسٹریلیا کے مشرقی کنارے سے تعلق رکھنے والی ایک گڈیگل خاتون ہیں جو اپنے خاندان اور کمیونٹی کے ذریعے منتقل ہونے والی معلومات سے موسم، آب و ہوا اور ماحول کے بارے میں سیکھ کر بڑی ہوئیں۔
"موسمی نظام،آب و ہوا اور ماحول کی پیچیدہ تفہیم، تمام لوگوں کی بقا کے لیے اہم ہے۔ فرسٹ نیشن کے لوگوں کے لیے، اس علم (موسم کے)سے ہمارے گہرے تعلق نے ہمیں اس نازک ماحول میں پھلنے پھولنے دیا،‘‘ آنٹی جوآن بتاتی ہیں۔
Moodjar, the native Christmas tree Credit: TerriAnneAllen/Pixabay
"بہت سے موسمی حالات ہیں جو ہمارے براعظم کو متاثر کرتے ہیں، یہ تبدیلیاں چاہے گرج چمک کے ساتھ ہوں یا خشک سالی کی وجہ سے، فرسٹ نیشنز کے لوگ اس کے لئے تیار ہوتے ہیں اور ان کے پاس ایسے علمی نظام موجود ہیں جو طوفانوں کے دوران بھی زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے، یا طوفان میں اپنی بقا کرنا سکھاتا ہے، اولین اقوام کے لوگ خشک سالی کے لیے بھی تیاری کرتے ہیں۔" آنٹی جوآن کہتی ہیں۔
"جب ہم اس طریقے کو دیکھتے ہیں کہ موسم تمام انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے، تو ہم اکثر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں - ہمارا علم ہی ہے جو ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔ دیارہ مرہمہ کونگ،یعنی سورج سرخ ہو رہا ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ کل موسم اچھا رہے گا۔
آسٹریلیا کے مغربی جانب، مرڈوک یونیورسٹی انڈیجینس نالج اکیڈمک جارڈن آہ چی کمبرلے کے علاقے میں پیدا ہوا تھا اور اس کا تعلق بندجاریب، وردانڈی، پالیکو، نیکینا، اور یاوورو لوگوں سے ہے۔
"لوگوں کا جھکاو اس خیال کی طرف ہے کہ ہمارے پاس رہنے کے لئے جگہ یا گھر موجود نہیں ہیں اور ہمارے لوگ خانہ بدوش ہیں
ہم موسموں کے تحت بہت زیادہ سفرکرتے ہیں اور ہم پائیدار طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیںجوآرڈن آہ چی
“ ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے باشندوں نے زمینوں، پانیوں اور آسمان کے ساتھ ہزاروں سال کے دوران ایک گہرا تعلق قائم کیا ہے – اور اس تعلق کے ذریعے ہم نے یہ پیچیدہ علم تیار کیا ہے جس نے اس جگہ پر ترقی کی منازل طے کرنے میں ہماری مدد کی ہے – اور یہی بنیادی بات ہے۔ اس کا تصور یہ ہے کہ سب کچھ آپس میں ربط رکھتا ہے۔"
فرسٹ نیشنز کے لوگوں کا زمین، آسمان اور پانی سے گہرا تعلق اس بات کی گہری سمجھ پیدا کرتا ہے کہ بدلتے ہوئے موسم زمین کی تزئین میں کیسے جھلکتے ہیں۔
"لہٰذا یہ جاننے کے مغربی طریقوں کے برعکس کہ آپ کیلنڈر میں موسموں کو مخصوص تاریخوں کے ساتھ کہاں باندھتے ہیں، اس بات کا علم کہ موسم کب آتے ہیں اور وہ سال بھر میں کس طرح تبدیل ہو رہے ہیں، زمین کی تزئین کی تبدیلیوں اور جانوروں کے رویے میں تبدیلیوں اور ماحول میں تبدیلیوں کے ذریعے آیا۔ "آہ چی کہتے ہیں۔
"اور یہ ماضی میں اس بات کا تعین کرنے میں مدد دیتا تھا کہ ہم سال کے مخصوص اوقات میں کہاں ہوں گے، کیا کھانا دستیاب ہوگا، ہم ساحل پر ہوں گے یا زمینی اور صحرائی علاقوں میں، لہذا یقینی طور پر موسم کی سمجھ ہمارے طرز زندگی کے لیے بہت اہم تھی۔
Fire stick farming Credit: Christian Bass/Unsplash
"جب ہم اس کے بارے میں سوچتے ہیں تو شاید سب سے پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ فائر اسٹک فارمنگ ہے۔ فائر اسٹک فارمنگ ہمیں زمین پر ایندھن کا بوجھ کم رکھنے کی اجازت دیتی ہے تاکہ بجلی گرنے یا دیگر واقعات سے آگ لگنے والی آگ کے باعث، ایندھن کا بوجھ بہت زیادہ نہ ہو،" آنٹی جوآن بتاتی ہیں۔
"لیکن یہ ہمیں یہ یقینی بنانے کی بھی اجازت دیتا ہے کہ تازہ سبز ٹہنیاں ان ممالیہ جانوروں کی افزائش نسل اور فروغ کے لئے دستیاب رہیں جو ان کو رغبت سے کھاتے ہیں‘‘
فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے بیان کردہ موسم کی گردش پورے آسٹریلیا میں ان کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔
جنوب مغربی آسٹریلیا کے نونگر علاقے میں، ایک سال میں چھ موسموں کو تسلیم کیا جاتا ہے، جس میں براک دسمبر کے اوائل سے موسم گرما کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے -یہ گرم موسم اور جشن کا وقت ہے۔
برک کا تعلق گرمی اور سورج اور آگ سے ہے، یہ سال کا وہ وقت ہے جب یہاں(آسٹریلیا میں موسم) زیادہ گرم ہوتا ہے اور اسے عام طور پر جوانوں کا موسم کہا جاتا ہے، اور یہ جشن منانے کا وقت ہے، اور اس موسم میں سانپ اور رینگنے والے جانور نے اپنی تبدیل کر لیتے ہیں(کیچلی اتار دیتے ہیں)، چوزے انڈوں سے باہر نکل آتے ہیں۔ نوعمر اور نوجوان جانور جوانی میں منتقل ہو رہے ہوتے ہیں اور دنیا میں اپنا راستہ بنا رہے ہوتے ہیں،‘‘ آہ چی بتاتے ہیں۔
"زمین کی تزئین میں ایک اہم تبدیلی موڈجر کے یہ خوبصورت نارنجی پیلے رنگ کے پھول ہیں، یا کرسمس ٹری، جو نونگر کے لوگوں کے لیے روحانی طور پر بہت اہم درخت ہے۔ اور اس وقت کے آس پاس، موسم اور آب و ہوا کے لحاظ سے، ثقافتی آگ لگانے (Cultural burning) کا وقت ہوتا تھا۔
آسمانی اجسام یا سیارے اور ستارے جیسے کہ چاند اور اس کا چکر، فرسٹ نیشنز کے لوگ انہیں موسم کی آنے والی تبدیلیوں کو پہچاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
فرسٹ نیشن کے علمی نظام میں چاند کے ہالے بارش کے آغاز کو ظاہر کرتے ہیں۔آنٹی جوٓن سیلف
“ب اس کے بارے میں سوچنے کی بات ہے - برف کے کرسٹل اوپری ماحول میں معطل ہیں، چاند کی روشنی برف کے کرسٹل سے ریفریکٹ ہوتی ہے اور منعکس ہوتی ہے، اور اس کے نتیجے میں چاند کے گرد ہالہ بن سکتا ہے۔ اب تو عصری سائنس بھی تسلیم کرتی ہے کہ چاند کے ہالے اکثر کم دباؤ والے نظام کو آگے بڑھاتے ہیں، جس کے بعد یا اگلے یا دو دن میں اکثر بارش اور درجہ حرارت کم ہوتا ہے ۔‘‘
اور چاند کی پوزیشن میں ٹھیک ٹھیک تبدیلیاں بھی اہم معنی رکھتی ہیں۔
آنٹی جوآن کہتی ہیں، "کبھی کبھی چاند اس ہالہ کے مرکز میں نہیں ہوتا، یہ ایک طرف تھوڑا سا ہو سکتا ہے، اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ (برسات کے ساتھ) ہوا بھی آ رہی ہے۔"
A moon halo Credit: Geoffrey Wyatt
" ہمارے پاس سڈنی میں کچھ پیٹروگلیفز ہیں، سچ پوچھیں تو کچھ(یعنی ان کی تعداد کم ہے)، لیکن ان میں سے ایک جو سب سے نمایاں ہے اسے مون راک کہا جاتا ہے، اس پر چاند کی کندہ کاری کی گئی ہے۔ اب یہ مخصوص نقاشی چاند کے آٹھ مراحل دکھاتی ہیں، اور ان کا آغاز خالقBiaimes کے بومرنگ سے ہوتا ہے،" آنٹی جوآن شیئر کرتی ہیں۔
"اب یہ اہم ہے کیونکہ گڈی کو ایک عظیم مچھلی کے طور پر جانا جاتا ہے، ہماری خواتین ہمیشہ سڈنی ہاربر کے وارنگ میں اپنی نوائیز پر باہر رہتی تھیں، چھوٹی سی آگ لگا کر مچھلیاں پکڑتی تھیں اور اکثر ان کے بچے ان کے ساتھ بندھے ہوتے تھے، اس لیے جب ہم چاند کو مچھلی کے لیے استعمال کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے۔ کہ چاند کی پہلی اور آخریتاریخیں شاید مچھلی پکڑنے کا بہترین وقت ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پورا چاند سمندر میں مضبوط اور بڑی لہروں کا سبب بنے گا–زیادہ مضبوط- چاند، سمندر کی سطح کومنتشر کرے گا اور مچھلی کو دیکھنا بھی تھوڑا مشکل بنا دیگا۔
آسٹریلیا کی آب و ہوا ناقابل یقین حد تک متنوع ہے، جس میں ٹروپیکل مون سون، صحرا کی گرمی اور الپائن کی سردی سب ہی کچھ اس کے طول و عرض میں پھیلا ہوا ہے—ہر ایک خطہ اپنی منفر موسمی آب و ہوا کے ساتھ موجود ہے
انڈیجنس کمیونٹیز کے لیے، موسموں کی تعریف تاریخوں سے نہیں ہوتی بلکہ اس سے ہوتی ہے کہ پودے اور جانور اپنے ماحول کے لیے کیسے ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ نقطہ نظر چار موسموں کے مانوس ماڈل کے مقابلے آسٹریلیا کی آب و ہوا کے بارے میں ایک بھرپور، زیادہ نفیس تفہیم پیش کرتا ہے۔
یہ زمین کے ساتھ مقامی ثقافتوں کے گہرے تعلق کی ایک طاقتور یاد دہانی ہے اوریہ بھی کہ ہم ان کے علم اور روایات کی تفہیم سے کتنا سیکھ سکتے ہیں۔
انڈیجنس افراد کے موسم سے متعلق علم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے:
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.