ہائر ایجوکیشن کنٹریبیوشن سکیم یا HECS وہ حکومتی قرض ہے جو یونیورسٹی کے طلباء کو اپنی یونی فیس ادا کرنے کے لئے دیا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہیکس کا قرضہ مورگیج کے قرض کی قسط ادائیگی کی صلاحیت کو متاثر کر تا ہے کیونکہ جیسے جیسے آپ کی آمدنی بڑھتی ہے اسی تناسب سے ہیکس کی شرح ادائیگی بڑھ جاتی ہے۔ اسی موجودہ ہیکس قرض کو دیکھتے ہوئے مزید قرض لینے کی استعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔
وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک نیا بل متعارف کرایا ہے جس میں وعدہ کیا گیا ہے کہ یونی تعلیم کے لئے گئے تین
ارب ڈالر کے ہیکس ہیلپ کے واجب الادا قرضوں کو ختم کر دیا جائے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ طلباء کے قرضے فارغ التحصیل طلباء پر ادائیگیوں کے علاوہ غیر منصفانہ اثر ڈال رہے ہیں۔
مجوزہ قانون تجویز ماہرین کی رائے کے لیے بھیج دیا گیا ہے، منظوری کی صورت میں اس سے گریجویٹس کو سالانہ 1,200 ڈالر کی اوسط بچت ہو سکتی ہے جو انڈیکسیشن میں تبدیلیوں کے ذریعے ممکن ہوگی۔
اس وقت ہر مالیاتی سال میں یکم جون کو انڈیکسیشن کو جانچا جاتا ہے۔اور مہنگائی کے اشاریے کنسیومر پرائیس انڈیکس
کے مطابق اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت موجودہ قرضوں کو کم کرنے کے لئے تین ارب ڈالر کے قرضے ختم کردے گی جس سے فارغ التحصیل طلبا پر اضافی بوجھ کم ہو سکے گا اور ہر ہیکس لینے والے کو سالانہ 1,200 ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔
یاد رکھئے کہ ہیکس HECS کا قرض حاصل کرنے کے لئے آسٹریلیا کا شہری ہونا یا مستقل سکونت یعنی پی آر (PR ) ہونا ضروری ہے۔ مزید جاننے کے لئے کلک کیجئے
_______________________________
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: