بین الاقوامی طلبا کے لئے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

آسٹریلوی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیم پر ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے طلبا ویزا میں چند اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

International students in Australia

Source: AAP

حکومت نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے بینالاقوامی طلبا کے لئے ویزا پالیسی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کی ہیں۔

حکومت ایک دفعہ پھر آسٹریلیا کے باہر تمام مقامات پر بینالاقوامی طلبا کے ویزا جاری کرنا شروع کردے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انٹرنیشنل بارڈر کھولا جائے گا اس وقت طلبا کے پاس آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی سے ویزا ہوگا اور وہ پہلے ہی سے سفر کرنے کے انتظامات کرسکیں گے۔

  • اگر کسی طالب علم کی پڑھائی کووڈ۔۱۹ کے باعث مکمل نہیں ہوسکی ہے تو وہ اپنے ویزے میں پڑھائی کے لئے توسیع کی درخواست دے سکتا ہے۔
  • موجودہ طلبا جو اس وقت بیرون ملک کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے تعلیم حاصل کررہے ہیں، وہ اپنی تعلیم کا حصہ پوسٹ۔اسٹڈی ویزا کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
  • گریجویٹ کرنے والے طلبا جو اس وقت کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے باہر ہیں وہ پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کے لئے درخواستن دے سکتے ہیں۔
  • کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے انگریزی زبان کے ٹیسٹ نتائج جمع کرانے میں اگر تاخیر ہوئی ہے تو اس کے لئے مزید وقت دیا جائے گا۔
  • کرونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا نے اپنی سرحدیں سفر کرنے کے لئے بند کردی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی طلبا کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
امیگریشن کے عارضی وزیر ایلن ٹج کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایجوکیشن سیکٹر کی بحالی ہے۔

"ان اقدامات کو لیتے وقت ہم نے آسٹریلیا میں صحت کے اصولوں کو ذہن میں رکھا ہے، لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے بینالاقومی طلبا کو نقصان پہنچے۔

دوسری جانب وزیرتعلیم ڈین ٹیحن کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے طلبا کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے میں کم سے کم مشکلات پیش آئیں گی۔

" انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس نہ صرف پوری دنیا سے آسٹریلیا کو جوڑتے ہیں بلکہ کئی سیکٹر میں آسٹریلیا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن میں صحت، ایج کئیر اور ڈسیبیلیٹی کئیر شامل ہیں۔"
International students
University students (Reperestational image). Source: Getty Images/Klaus Vedfelt
کرونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا نے اپنی سرحدیں سفر کرنے کے لئے بند کردی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی طلبا کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

اس خبر سے متعلق مزید اپڈیٹس کے لئے

وزٹ کیجئے۔




  آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

اپنی ریاست یا علاقے میں کون سے پابندیاں ہیں یہ جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔

کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔ وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔ ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔

 


 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 20/07/2020 2:20pm بجے
شائیع ہوا 21/07/2020 پہلے 11:13am
تخلیق کار Talib Haider