Key Points
- آسٹریلیا میں کار فروخت کرنے کے تین راستے ہیں: براہ راست کسی شخص کے ذریعے ، ڈیلرشپ کے ذریعے یا نیلامی کے ذریعے۔
- پرائیویٹ طور پر فروخت کرتے وقت جن چیزوں پر غور کرنا چاہیے، ان میں قیمتوں کا تعین، پہلے سے ضروری مرمت اور بعض ریاستوں میں لازمی کمپلائینس چیک شامل ہے۔
- آپ کی موٹر رجسٹری اتھارٹی کے ذریعہ مطلوبہ رجسٹریشن کی منتقلی کو مکمل کرنا، آپ کی کار فروخت کرنے کے بعد لازمی ہے۔
آسٹریلیا میں استعمال شدہ کاروں کے بیچنے والوں کے لیے، ممکنہ خریداروں کو ہدف کرنے کا ایک بڑا پول ہے۔
حالیہ کے مطابق، استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ نئی گاڑیوں کی مارکیٹ سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے
لیکن آپ اپنی کار کو فروخت کیسے کرنا چاہیں گے؟
نیو ساؤتھ ویلز فیئر ٹریڈنگ میں ریگولیٹری انگیجمنٹ کے ڈائریکٹر کیتھی ٹاؤن سینڈ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنے کے لیے پہلی چیز یہ ہے کہ اسے نجی طور پر بیچنا ہے یا کسی تسلیم شدہ ڈیلر یا نیلام گھر کے ذریعے۔
Credit: Alan Powdrill/Getty Images
کلاسک اور کلیکٹر گاڑیاں بیچنے کے لیے نیلام گھر کو ترجیح دی جاتی ہے، جب کہ کار ڈیلر کی سروس ایک اچھا آپشن ہے جب آپ اپنی پرانی کار کو نئی گاڑی کے لیے ٹریڈ کرتے ہیں یا صرف فروخت کے عمل کو سونپنا چاہتے ہیں۔
براہ راست کسی شخص کو فروخت، عام طور پر فیس بک مارکیٹ جیسے آن لائن اشتہاری پلیٹ فارم کے ذریعے، نجی فروخت کنندگان کے لیے کار فروخت کرنے کا ایک عام راستہ ہے۔
محترمہ ٹاؤن سینڈ اس کاغذی کارروائی کا ایک جائزہ پیش کرتی ہیں جس کی توقع کی جاتی ہے کہ نجی فروخت کا انتخاب کرتے وقت آپ کے کام آئیں گے۔
concerned Asian Chinese mature woman comparing financial bill statement with bank on phone line Credit: Edwin Tan /Getty Images
نجی فروخت کے لیے تجاویز
آن لائن پلیٹ فارم کار سیلز کی کنزیومر مارکیٹنگ مینیجرکارا فیلا ، کار لسٹنگ کی کامیابی کے امکان کو متاثر کرنے والے اہم عوامل کی نشاندہی کرتی ہیں
- آپ کی کار کی تاریخ اور حالت کے بارے میں شفافیت، بشمول کسی قسم کی خامیاں: "یہ اس وقت مدد کرے گا جب آپ بالآخر معائنہ کے دوران ممکنہ خریداروں سے ذاتی طور پر ملیں گے اور اس دن یہ اقدام آپ کو کسی بھی طرح کی شرمندگی سے بچانے میں معاون ہوگا
- خریداروں کے لیے آپ کا جوابی وقت: "بروقت استفسارات اور سوالات کا جواب دینا اہم ہے […]، اور ایسا کرنا آپ کے مفاد میں ہے کیونکہ اگر خریدار آپ کی گاڑی کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہا ہے، تو امکان ہے کہ وہ دوسری کاروں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ موقع کا ہر ممکن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔"
- گفت و شنید اور قیمت کی ترتیب: "قیمت بڑی حد تک دلچسپی کی سطح کا تعین کرے گی جسے آپ خریداروں سے حاصل کریں گے۔ اپنی کار کی قیمت اس حقیقی مارکیٹ ویلیو کے ارد گرد تجویز کردہ رینج کے اندر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو دلچسپی پیدا کرنے میں مدد ملے۔ اور اگر آپ کر سکتے ہیں تو، بات چیت کے لیے اپنی تجویز کردہ قیمت میں مارجن رکھیں ، اور ساتھ ہی یہ جان لیں کہ آپ کس قیمت کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
الیکس فورسٹ مغربی آسٹریلیا میں رائل آٹوموبائل کلب (آر اے سی) میں گاڑیوں اور ایندھن کے مینیجر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ فروخت سے قبل کار کی مکینیکل مرمت قیمتوں کے تعین اور دلچسپی رکھنے والے خریداروں کے ساتھ بات چیت میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
اکثر، آپ اسے اشتہارات میں دیکھتے ہیں۔ لہذا، آپ جانتے ہیں کہ کار کی ابھی سروس ہوئی ہے، اس کے نئے ٹائر ہیں، اور یہ ایک ممکنہ خریدار کو اس کار کے بارے تھوڑا اطمینان دلاتا ہے جسے وہ خریدنا چاہتا ہے ۔الیکس فورسٹ
"عام طور پر، وہ تمام ایڈ آنز اور اختیاری اضافی چیزیں جو آپ آفٹر مارکیٹ میں خرید سکتے ہیں، کار کی قیمت میں زیادہ اضافہ نہیں کرتے، خاص طور پر اگر خریدار کو گاڑی کو دوبارہ اس طرح تبدیل کرنا پڑے جیسا کہ وہ پہلے تھی۔ وہ ان اختیاری اضافی چیزوں کو پسند نہیں کرتے جو اس پر ہیں۔
Australia Explained - Selling your Car - woman driving a car Credit: FG Trade/Getty Images
محترمہ فیلا اس صورتحال سے نمٹنئے کے طریقے بتاتی ہیں۔
"آپ خریدار سے کسی عوامی جگہ پر ملنے کا بندوبست کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، ایک شاپنگ سینٹر کار پارک، جہاں آس پاس لوگ موجود ہوں۔
"ٹیسٹ ڈرائیو کے ساتھ، اس کی کار کی چابی پکڑنے کا کہہ سکتے ہیں جب تک وہ گاڑی ٹیسٹ کر کے نہیں لے آتے یا پھر اس کا لائیسنس حفاظت کے تناظر میں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ ٹیسٹ ڈرائیو پر خود بھی جا سکتے ہیں اور مسافر سیٹ پر بیٹھ سکتے ہیں۔
تاہم، آپ کی کار فروخت کرنے سے پہلے اختیاری اپ گریڈ اور ترمیم ضروری نہیں ہے اور نہ ہی ہمیشہ بہترین آپشن ہے۔
Australia Explained - Mechanic fixes engine Credit: Reza Estakhrian/Getty Images
فروخت سے پہلے اور فروخت کے بعد کی ضروریات
آپ کی ریاست/علاقے پر منحصر ہے، آپ کی گاڑی کو فروخت کرنے سے پہلے کمپلائینس کنڈیشن چیک پاس کرانا شرط ہو سکتی ہے۔
وکٹوریہ میں، مثال کے طور پر، آپ کو ملکیت کی منتقلی سے پہلے روڈ وردھی گاڑی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ لیکن ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے ایسا نہیں ہے۔
"لہذا، آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں قانون کے مطابق گاڑیوں کی جانچ پڑتال میں اہم فرق ہے،" جناب فورسٹ کہتے ہیں۔
"اور پھر گاڑیوں کا مکینیکل کنڈیشن چیک بھی ہیں جو لازمی نہیں ہیں، لیکن ان لوگوں کے لیے انتہائی سفارش کی جاتی ہے جو استعمال شدہ کار خریدنا چاہتے ہیں۔"
آخر میں، آپ کی گاڑی بیچنے کے بعد، آپ کو کرنے کے لیے تین اہم اقدام یہ ہیں
- اپنے انشورنس اور سڑک کے کنارے امداد فراہم کرنے والوں سے رابطہ کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا ٹول وے اکاؤنٹ آپ کی اگلی گاڑی میں منتقل ہو گیا ہے، اور
- اپنی ریاست/علاقہ میں موٹر رجسٹری آفس کو مطلع کریں۔
نیو ساؤتھ ویلز میں، مثال کے طور پر، آپ کو اپنی کار کو فروخت کرنے کے بارے میں سروس نیو ساوتھ ویلز کو مطلع کرنے کی ضرورت ہوگی۔
نیو ساوتھ ویلزیئر ٹریڈنگ سے تعلق رکھنے والی محترمہ ٹاون سینڈ بتاتی ہیں، "بیچنے کے بعد جلد از جلد ایسا کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کو نئے خریدار کی طرف سے لگنے والے جرمانے وصول کرے سے بچائے گا۔
Car repairman giving car keys to customer after success car repairing in garage Source: Moment RF / thianchai sitthikongsak/Getty Images
"آپ کی مقامی ریاست کی ضروریات کو چیک کریں۔ وہ ہر ریاست کے حساب سے بدلیں گے۔ لیکن زیادہ تر معاملات میں، آپ کو مطلع کرنا پڑے گا کہ آپ کی موٹر وہیکل رجسٹرنگ اتھارٹی کون ہے۔ اور یہ کافی عام ضرورت ہے۔ بات صرف یہ ہے کہ وہ اتھارٹی جو گاڑیوں کی رجسٹریشن کا معاملہ کرتی ہے ہر ریاست کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔