Key Points
- فرسٹ نیشن اقوام کا آرٹ ورک متنوع ہے اور یہ صرف ڈاٹ پینٹنگ تک محدود نہیں ہے۔
- فن ایک ایسا ذریعہ تھا جس میں ثقافتی کہانیاں، روحانی عقائد اور علم نسل در نسل منتقل ہوتے رہے اور آج بھی یہ عمل جاری ہے۔
- یہ فن پارے مصوروں کو اپنے ملک سے جڑے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔
- علامتیں ان کا استعمال کرنے والے فنکاروں کی تشریحات پر منحصر ہیں۔
فرسٹ نیشنز کے فن پارے دنیا کے قدیم ترین فن پاروں میں سے ہیں اور ایک بھرپور تاریخ پر فخر کرتے ہیں، جس میں 17,500 سال پرانی ہے۔
ان فن پاروں نے ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کیا ہے جس کے ذریعے ایب اویجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں نے اپنی ثقافتی کہانیاں، روحانی عقائد، اور زمین کے بارے میں ضروری معلومات کو مسلسل منتقل کیا ہے۔
انڈیجنس مصوری ایک بھرپور ٹیپسٹری ہے، جس میں وسیع پیمانے پر سٹائل اور تکنیک شامل ہیں، ان فن پاروں میں سے ہر ایک کی جڑیں فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے انفرادی ملک، ثقافت اور کمیونٹی سے وابستہ ہیں۔
تاہم، لوگ اکثر ایب اوریجنل فن کے بارے میں غلط فہمیاں رکھتے ہیں، ماریا واٹسن-ٹروجٹ، ایک کوری خاتون اور ویرادیوری لوگوں کی 'میٹھے پانی' کی خاتون ہیں ، وہ اس سلسلے میں وضاحت کرتی ہیں۔
محترمہ واٹسن-ٹروجٹ ایک فرسٹ نیشنز کنسلٹنٹ اور ایک ایسی فنکار ہیں جنہوں نے یہ فن خود سیکھا ہےاور جو اپنی آبائی ثقافت کو بانٹنے کا شوق رکھتی ہیں۔
Maria Watson-Trudgett is a First Nations consultant, a self-taught artist, and a storyteller Credit: Maria Watson-Trudgett Credit: Courtesy of Richmond Fellowship Queensland, 2019
"ہمارا روایتی فن ہتھیاروں اور آلات پر شناختی علامات بنانے، تقریب اور تدفین کے مقامات کو نشان زد کرنے کے لیے درختوں میں کندہ کاری، یا تقریب کے لیے باڈی پینٹنگ کے بارے میں زیادہ تھا۔ یہ صرف ایک فن نہیں تھا،" وہ بتاتی ہیں۔
محترمہ واٹسن-ٹرجٹ نے مزید کہا کہ ڈاٹ پینٹنگ صرف 1970 کی دہائی میں ایلس اسپرنگس کے شمال مغرب میں ایک چھوٹی سی ایبوریجنل کمیونٹی پاپونیا سے مغربی صحرائی آرٹ کی تحریک کے ساتھ ابھری۔ یہیں سے مقامی فنکاروں نے بورڈز پر ایکریلک پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی روایتی کہانیوں کی عکاسی کرنا شروع کی۔
ایبوریجنل آرٹ کے بہت سے انداز ہیں جنہیں فنکار اپنی کہانیوں اور اپنی ثقافتوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایبوریجنل آرٹ وہ چیز ہے جو ایک ایبوریجنل شخص اپنے ملک اور ثقافت سے جڑنے کے لئے پینٹ کرتا ہے ، اور...’( یہ ان کے لئے) ایک احساس ربط اور تعلق پیدا کرتا ہے ۔ماریا واٹسن-ٹروجٹ
ثقافت کا اظہار
محترمہ ٹروجٹ نے 2009 میں کل وقتی یونیورسٹی کی پڑھائی کے دباؤ سے کچھ دیر ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے مصوری شروع کی۔ تاہم، انہیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ پیش کردہ آرٹ صرف "ذہن کو پرسکون" کرنے کا ایک ذریعہ نہیں ہے۔
یہ میری کہانی کو دوسرے لوگوں کو سنانے، [اور] میری ثقافت کو زندہ رکھنے کے بارے میں ہے۔ یہ مجھے اپنی آبائی ثقافت، اپنے ملک، اپنے پرانے لوگوں، اور اس علم سے جڑنے میں بھی مدد کرتا ہے جو میں نے اپنے خاندان کے ساتھ اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے سیکھا ہے۔ماریا واٹسن-ٹروجٹ
آرکیریا روز آرمسٹرانگ، ایک گیملاراے/بیگمبول اور یورٹا یورٹا آرٹسٹ ہیں، وہ اپنے دادا دادی کی طرف سے شیئر کی گئی کہانیوں کو شوق سے یاد کرتی ہیں۔
ان کی دادی، گیملارائے بزرگ، خطے کے آخری ’’سینڈ پینٹرز‘‘ میں سے ایک تھیں۔
"وہ زمین پر، ملک پر، اپنے ملک کی ریت پر بیٹھ کر اپنی کہانیاں سناتی، اور وہ ہمیں ریت میں کہانیاں سناتی،" وہ بتاتی ہیں۔
نسل در نسل گزری ان کہانیوں میں تخلیق کی کہانیاں، جانوروں، ستاروں اور ان کی دادی کے اپنے ملک میں پروان چڑھنے کے تجربات شامل تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہر کہانی کی اپنی تعلیمات ہیں۔ انیوں نے مزید کہا۔
Art has always been part of Arkeria Rose Armstrong’s life. Credit Arkeria Rose Armstrong
محترمہ آرمسٹرانگ اپنے فن کو "دو ممالک کے آپس میں جڑے ہوئے" کے طور پر بیان کرتی ہیں۔
وہ اپنی دادی کی طرف سے دی گئی علامتوں اور تصویروں سے متاثر ہیں، جب کہ ان کی تکنیک ان کے داد کے زیر اثر ہے، جو ایک فنکار بھی ہیں۔
اپنے آرٹ ورک کے ذریعے کہانیوں کو دوبارہ سنانے سے محترمہ آرمسٹرانگ کو کہانی سے جڑے رشتوں پر غور کرنے کی اجازت ملتی ہے، جس سے بہت سے جذبات ابھرتے ہیں۔
ثقافت کو جاری رکھنے کے لیے، آپ کو ثقافت کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہے، اور آپ کو ثقافت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری اگلی نسل کو یہ کہانیاں بتانا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ ہمیشہ ان کی گفتگو کا موضوع ہوں۔ایرکیریا روز آرمسٹرانگ
ثقافت سے ربط
ڈیویندر ہارٹ ایک فنکار ہے جس کی خاندانی جڑیں نونگر ملک، مغربی آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے میں ہیں۔ اس نے اپنا بچپن ایڈیلیڈ میں گزارا، بعدکی زندگی میں، اپنی ثقافت سے دوبارہ جڑنے سے پہلے نیو ساؤتھ ویلز کے نیم با ملک میں بھی وقت گزارا۔
جناب ہارٹ نے اپنے ابتدائی سالوں کے دوران اہم چیلنجوں کا سامنا کیا، 16 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا، روزگار تلاش کرنے کی جدوجہد اور منشیات کے استعمال سے لڑتے رہے۔
تاہم، ان کے ماموں اور بھائیوں کی مدد اور رہنمائی ان کی زندگی کو موڑ دینے اور اپنی ثقافت سے دوبارہ جڑنے میں مددگار ثابت ہوئی، جو اکثر اس کے فن پاروں میں جھلکتی ہے۔
وہ کہتے ہیں، "میں اپنے چچا اور بھائیوں سے ملنے کے حوالے سے کافی خوش قسمت تھا، جنہوں نے مجھے ملک کے بارے میں کہانیاں سکھائیں، اور ان کہانیوں میں آپ کو اپنے آپ کو... مثبت روشنی میں کیسے چلنا ہے،" وہ کہتے ہیں۔
جناب ہارٹ کے لیے، آرٹ نہ صرف اپنی ثقافت سے جڑنے کا ایک طریقہ ہے، بلکہ یہ شفا کی ایک شکل ہے۔
"یقینی طور پر ایک پرسکون حالت میں جب میں پینٹنگ کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں زیادہ تر وقت کے لیے، روح واقعی اس پینٹنگ پر قبضہ کر لیتی ہے اور پینٹنگ کی شکل خود نکل آتی ہے۔ یہ ایک علاج کی طرح ہے،" وہ بتاتے ہیں۔
Davinder Hart at Saudi Arabia, UN gala dinner, 2023. Credit Davinder Hart
مشترکہ بیانیے کا حصہ بنیں
محترمہ واٹسن-ٹروجٹ بتاتی ہیں کہ فرسٹ نیشنز کے فنکار اپنے کام میں مختلف علامتیں شامل کر سکتے ہیں، جن میں سے کچھ ان کے ملک کے لیے مخصوص ہیں، جیسے کہ جانوروں کی پٹری۔
اس کے کام میں بہتی ہوئی لکیریں اور آبائی علامتوں کا استعمال اس طرح کی بازگشت ہے جس طرح اس کے آباؤ اجداد نے زمین میں نقوش اور علامتیں کھینچتے وقت بات چیت کی تھی۔
اگرچہ کچھ علامتیں عالمگیر ہو سکتی ہیں، دوسرے مختلف فنکاروں کے لیے مختلف معنی رکھ سکتے ہیں۔
"علامتیں ان فنکاروں کی تشریحات پر منحصر ہیں جو انہیں استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی بھی یہ نہ سمجھیں کہ علامتوں کے استعمال کا مطلب دوسرے فنکار کے لیے بھی وہی ہو سکتا ہے،‘‘ وہ کہتی ہیں۔
محترمہ آرمسٹرانگ کہتی ہیں، ایک بہترین نقطہ آغاز آرٹ ورک میں بتائی گئی کہانیوں کے بارے میں پوچھنا ہے۔
"'وہ فرسٹ نیشنز کون ہے؟ وہ ممالک کیا ہیں اور وہ کیسے نظر آتے ہیں؟' ایک بار جب آپ یہ سوالات پوچھنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ اس شخص کو دیکھنا اور محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں،" وہ کہتی ہیں۔
"اپنے آرٹ ورک کو بانٹنے کے میرے کچھ پسندیدہ طریقے نمائشوں کے دوران ذاتی طور پر وہاں موجود رہنا ہے ، تاکہ آپ بیٹھ سکیں اور آرٹ ورک کے بارے میں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال وسیع انداز میں کر سکیں،
"مجھے لگتا ہے کہ یہ کبھی کبھی محدود ہوجاتا ہے جب ہم آرٹ ورک کے ساتھ والے کارڈ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر کہانی شیئر کرتے ہیں۔ دوسرے فرد کے ساتھ تعلقات پر منحصر ہے کہ کتنا اشتراک کیا گیا ہے۔ ایک گمیلہ رے خاتون کے طور پر، ہم اس وقت اشتراک کرتے ہیں جب کوئی سیکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
"بس واقعی ذہن کشادہ رکھیں، سوال پوچھنے سے نہ گھبرائیں،" مسٹر ہارٹ نے مزید کہا۔
"اور کیونکہ اس گفتگو کے ذریعے ، ہم اس کے اندر موجود، ایک ربط بنا رہے ہیں۔"