Key Points
- چوہوں کا سردی کے موسم میں گھروں میں آنا ایک عام بات ہے، لیکن دیمک سارا سال چلتی رہتی ہے اور اس کے اثرات گھر کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
- اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنا، جانوروں اور کیڑوں کے لئے سازگار حالات کو ختم کرنا اور احتیاطی اقدامات اختیار کر کے کیڑوں کی گھروں میں داخل ہونے کی جگہ بند کرنا ، آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔
- صرف تجارتی طور پر دستیاب کیمیکل استعمال کریں اور لائسنس یافتہ پیسٹ کنٹرول آپریٹرز کی خدمات حاصل کریں ۔
کیڑوں سے اپنے گھر کی حفاظت کو سردیوں کے دوران نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، یہاں تک کہ مچھر جیسے کیڑوں کے لیے بھی جو عام طور پر گرم مہینوں میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں موسم سرما میں بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
کیڑے مکوڑے پریشانی کا باعث ہیں
کیمرون ویب ایک طبی ماہر حیاتیات اور نیو ساؤتھ ویلز ہیلتھ پیتھالوجی اور سڈنی یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
ڈاکٹر ویب کا کہنا ہے کہ "ہمارے پاس پورے آسٹریلیا میں تقریباً 300 مختلف قسم کے مچھر ہیں۔
"ان میں سے کچھ زیادہ تر سال کے سرد مہینوں میں غائب ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ اقسام ایسی ہیں جو بہت متحرک رہتی ہیں اور یہ عام طور پر شہری علاقوں کے مچھر ہوتے ہیں جہاں انہیں ہماری گھروں کے آس پاس پانی تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔"
ٹھنڈے مہینوں میں بھی، مچھر گھر کے اندر پائے جاتے ہیں، اور ہاں، وہ کبھی کبھار کاٹتے ہیں۔
مچھروں کو دور رکھنے میں آسان اقدامات شامل ہیں، جیسے کہ اپنے گھر کے پچھلے حصے میں کھڑے پانی کو ہٹانا اور کھڑکیوں اور بارش کے پانی کے ٹینکوں پر اسکرینیں لگانا۔
Cockroaches take advantage of the warm, humid conditions inside your home. Credit: RapidEye/Getty Images
"کیونکہ یہ مکوڑے شاید صحت کے نقصان دہ ہونے کے ساتھ دوسری پریشانیوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ہمیں کاٹتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ہی اقسام ایسی ہیں جو نقصان دہ جراثیموں کی منتقلی کا باعث بن سکتی ہیں،" ڈاکٹر ویب کہتے ہیں۔
کاکروچ کے لیے بھی ایسا نہیں کہا جا سکتا، جو خوراک اور سطحوں کو آلودہ کرتے ہیں۔s.
کاکروچ اس وقت پروان چڑھتے ہیں جب ہمارے پاس کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے یا گھر میں کوئی فضلہ ہوتا ہے جسے وہ کھا سکتے ہیں۔طبی ماہر حیاتیات کیمرون ویب
ڈاکٹر ویب کا کہنا ہے کہ کیڑوں کے لیے سازگار حالات کو کم سے کم کرنا کاکروچ یا دیگر کیڑوں کے ذریعے بیماریوں کی منتقلی کو روکنے میں بہت حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
"لیکن بعض اوقات کیڑے مار ادویات واقعی اہم ہوتی ہیں، تاہم آپ کو صرف وہ مصنوعات استعمال کرنی چاہئیں جو آپ کے مقامی ہارڈویئر اسٹور یا سپر مارکیٹ سے دستیاب ہوں یا ان سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے کسی پیشہ ور پیسٹ کنٹرولر کو شامل کریں۔"
ڈیوڈ گے پچھلے 30 سالوں سے پیسٹ کنٹرول انڈسٹری میں ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ کھٹمل ان کیڑوں میں سے ہیں جو پورے سال رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں مسلسل دیکھے جاسکتے ہیں۔
"ایک مکمل طور پر بالغ کھٹمل کو سیب کے بیج جیسی چیز سے بہت ملتا جلتا بیان کیا جاتا ہے… لیکن ان کے انڈے اور زندگی کے ابتدائی مراحل میں وہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔"
“If you have an insect pest, you don't have to reach for insecticides and chemicals immediately because particularly their use outdoors can have impacts on beneficial insects that may also be active during cooler months,” Dr Webb says. Credit: Philippe TURPIN/Getty Images/Photononstop RF
مسٹر گے بتاتے ہیں، "وہ بہت ہی تنگ چھوٹی دراڑوں میں داخل ہو جاتے ہیں جو فرنیچر، دروازے کی چوکھٹوں، قلابے وغیرہ میں ہو سکتی ہیں، وہ خود کو ان خلاء اور دراڑوں میں گہرائی تک لے جاتے ہیں اور ان کا پتہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے،" ۔
چوہے، سردیوں کے حملہ آور
آسٹریلیا کے متنوع آب و ہوا کے حالات اس کی ریاستوں اور ٹریٹریز میں پائے جانے والے مختلف قسم کے کیڑوں کے لئے موافق ہیں۔
ٹروپیکل شمالی علاقوں میں، گرم آب و ہوا کی وجہ سے کیڑوں کے مسائل سال بھر زیادہ پائے جاتے ہیں۔
جناب گے کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس، چوہا ملک کے دیگر حصوں میں سب سے زیادہ عام حملہ آوروں میں سے ایک ہیں، جہاں سرد موسم کے باعث یہ عام طور پر گھروں میں گھستے ہیں ، جس سے گھروں میں ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
’’جنوبی ریاستوں، وکٹوریہ، جنوبی آسٹریلیا، یا مغربی آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ حصوں میں، موسم سرما میں چوہے کافی یکساں مسئلہ ہوتے ہیں۔‘‘
“We see a really big growth of rodents around where people have chickens and do composting because there’s a lot of food that brings them to the area,” says AEPMA’s Rob Boschma. Source: Moment RF / Lea Scaddan/Getty Images
"لیکن جیسے جیسے ٹھنڈا موسم آتا ہے، وہ اندر کی طرف آنے اور گھروں میں گھسنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک بار جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں، تو یہ گرم ہوتا ہے اور وہاں انہیں کھانا بھی مل جاتا ہے، ان سازگار حالات میں چوہے شاذ و نادر ہی اپنی مرضی سے گھر سے باہر نکلتے ہیں،" وہ بتاتے ہیں۔
کیڑوں کا کنٹرول کرنے والے ماہر
جب آپ کسی ماہر ٹیکنیشن کو کیڑوں کی روک تھام کے لئے کال کرتے ہیں، تو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ تصدیق شدہ یا لائسنس یافتہ ہیں۔
آسٹریلین انوائرمینٹل پیسٹ مینیجرز ایسوسی ایشن( AEPMA) شہری ماحول میں کام کرنے والے پیشہ ور کیڑوں کے منتظمین کے لیے اعلیٰ صنعت ہے۔
اے ای پی ایم اے بورڈ کے رکن روب بوشما کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنے گھر میں چوہے دیکھتے ہیں تو عام طور پر ان کے اردگرد چوہوں کی تعداد ان کے خیال سے زیادہ ہوتی ہے۔
"جب لوگ اپنے گھروں میں کوئی چوہا یا ایک دو چوہے دیکھتے ہیں تو ان کو لگتا ہے ، صرف یہ ہی چوہے ان کے گھر میں موجود ہیں
"کئی سالوں میں بہت سارے گھروں کا معائنہ کرنے کے بعد، عملی طور پر ایک بھی ایسی چھت نہیں ہے جس میں آپ جائیں، جس میں چوہوں کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہ ہو خواہ عمارت نئی ہو یا پرانی۔
Members of the Australian Environmental Pest Managers Association are licensed and insured to conduct pest control operations. Credit: Group4 Studio/Getty Images
روک تھام کے اقدامات، جیسے کہ سوراخوں اور گھر میں داخلے کے دیگر مقامات کو بند کرنےاور چوہوں کے لیے خوراک کے ذرائع کو ختم کرنا، وہ سب سے اہم اقدامات ہیں جو آپ ،ان چوہوں کی نشو نما روکنے یا کم از کم ان کی تعداد کو کم کرنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔
جناب بوشما ایک پراپرٹی میں درج ذیل عام حالات کا خاکہ پیش کرتے ہیں جو چوہوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور جن سے لوگوں کو آگاہ ہونا چاہیے۔
بیلیں اور جھاڑیاں جو گھروں کے قریب ہوتی ہیں، گھر کے نچلی منزلیں جہاں خلا اور سوراخ ہوتے ہیں جو چوہوں کو آسانی سے اندر آنے دیتے ہیں۔ دوسری چیزوں میں گھر کی بنیاد اور عمارت کا کچرا شامل ہے۔ایپما بورڈ رکن بوشما
’’اور اگر آپ کھاد بنا رہے ہیں تو کھاد کی زمین اور جگہ کو ڈھک کر یا محفوظ رکھیں۔"
دیمک پر نظر رکھیں
جناب بوشما کا کہنا ہے کہ کیڑوں پر قابو پانے کی صنعت عام طور پر مختلف موسموں کے دوران کیڑوں کی افزائش دیکھتی ہے جو موسم سرما میں چیونٹیوں اور مکڑیوں کے گھروں میں داخل ہونے پر بھی نظر رکھتے ہیں
تاہم موسم سے قطع نظر، دیمک وہ کیڑے ہیں جو سارا سال آسٹریلیا بھر میں گھروں کے مالکان کی ناک میں دم رکھتے ہیں۔
صحت کے لیے خطرہ نہ ہونے کے باوجود، ان کا اثر مہنگا ہے۔
وہ لکڑی پر پائے جانے والے عناصر کو کھاتے ہیں، اس لیے اگر کسی کو ان کی افزائش یا ان کے پھیلنے کا پتہ نہ چل سکے، تو وہ رہائش گاہ میں لکڑی کے ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
"جب دیمک عمارتوں میں داخل ہوتی ہے، تو عام لفظوں میں کہا جائے تو یہ گھر کی قدر گرا دیتی ہے۔ جو چیز اسے بہت مشکل بناتی ہے وہ یہ ہے کہ دیمک چھپ کر رہتی ہیں۔ لہذا، دیمک فرش کے نیچے یا دیوار کے گہاوں میں رہیں گے۔
دیمک کے پھیلاؤ کا صحیح نقطہ آغاز معلوم نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ ہونے میں کم از کم پانچ سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔
Termites can eat away wooden structures in and around your home. Credit: bruceman/Getty Images
کرایہ داروں کے لیے، ان کے رہنے کے طریقے کے برخلاف، دیمک اور کیڑوں ان مسائل میں سے ایک ہیں جن کو ٹھیک کرنا عموماً مالک مکان کی ذمہ داری میں آتا ہے۔
معاملہ کچھ بھی ہو، جناب بوشما کیڑوں کے حملے سے نمٹنے کے دوران اپنے پراپرٹی مینیجر سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
"یہ صورتحال پر منحصر ہے۔ لیکن کسی بھی طرح سے، آپ کو پراپرٹی مینیجر سے بات کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جو کچھ بھی کمیشن کیا جا رہا ہے اس پر تمام فریقوں نے اتفاق کیا ہے‘‘
مزید جانئے
What is mould and how dangerous is it?
کیڑے مار ادویات میں فعال اجزاء ہوتے ہیں جو انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کیڑے مار زہر کی علامات ظاہر ہونے کے دو دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔
اگر آپ نے کیڑے مار دوا کھا لی ہیں ، یا آپ کو کیڑے مار دوا کے زہر کا شبہ ہے تو آپ کو پوائزنز انفارمیشن سینٹر کو 13 11 26 پر کال کرنا چاہیے۔
ایمرجنسی میں ایمبولینس کے لیے ٹرپل زیرو (000) پر کال کریں۔