اپنی انگریزی کیسے بہتر کریں؟

SG Improving English - letters

School and education concept Source: Moment RF / Nora Carol Photography/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

انگریزی سیکھنا آپ کے سٹوڈنٹ ویزا کی ضرورت بھی ہے اور مستقبل میں آپ کی تعلیم کے حصول کی راہ ہموار کرنے کا راستہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ساتھ ہی انگریزی سیکھنا آپ کے کیرئیر میں آپ کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور آپ کے ذاتی اہداف کے حصول میں معاونت کا بھی اہل ہے۔ انگریزی زبان سیکنے کے لئے مطالعے کے بہت سے آپشنز اور غیر رسمی ذرائع کے ساتھ آپ کی انگریزی کی مہارت کو بہتر بنانے میں زیادہ رکاوٹیں حائل نہیں ہوں گی۔


Key Points
  • مفت ایپس اور آن لائن سیکھنے کے آلات آپ کو آرام دہ ماحول میں انگریزی کی مشق کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • حکومت کے زیر انتظام ایڈلٹ مائیگرنٹ انگلش پروگرام بالغ تارکین وطن اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر داخل ہونے والوں کو انگریزی زبان مہارت کے ساتھ سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • سب ٹائٹل والے پروگرام دیکھنا اور آڈیو کتابیں پڑھنا کسی مشکل کے بغیر آپ کی انگریزی گرامر بہتر بنانے میں معاون گا۔
انگریزی روانی پر عبور حاصل کرنا مشکل ہے، اور ہم سب جانتے ہیں کہ آسٹریلین تلفظ اور محاورات کو سمجھنا کتنا مشکل ہے۔ مرسیلہ اینگیولر کے ساتھ رضاکار ٹیوٹر کوآرڈینیٹر ہے۔

وہ کہتی ہیں، انگریزی زبان سیکھنے والوں کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور نئی زبان سیکھنے کا خوف سب سے بڑی رکاوٹ ہو سکتا ہے۔

"نئی زبان سیکھنے والے بہت بوڑھے ہو سکتے ہیں، یا انہیں لگتا ہے کہ وہ اتنے عرصے سے تعلیمی نظام سے باہر ہیں، اور ان کی کوئی پچھلی تعلیم نہیں ہے، اس لیے ان کے پاس سیکھنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔"

یاد رکھیں، ہر ایک کے انفرادی حالات کے مطابق زبان سیکھنے کے لئے معاونت موجود ہے آپ کو صرف وہ مدد ڈھونڈنی ہے۔
لوگوں کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ غلطیاں کر رہے ہیں، زبان بات چیت کا ذریعہ ہے اور لوگوں کو صرف آپ کا پیغام سننا ہے
Marcella Aguilar

رسمی انگریزی تعلیم

 ایلیسن لینن،جو انگلش لینگویج کالج کی ڈائریکٹر آف اسٹڈیزہیں، ان کے مطابق، انگریزی کے مطالعے کے نتیجے میں زبان پر بنیادی گرفت مضبوط ہوتی ہے۔

وہ کہتی ہیں، "انگریزی کی مزید باقاعدہ تربیت حاصل کرنے سے لوگ مستقبل کی ملازمتوں، مستقبل میں معاشرے میں ضم ہونے اور مستقبل میں تعلیم کے حصول کے لئے بہت اچھی طرح سے تیار ہو جاتے ہیں۔"

آپ کا ویزا آپ سے اپنی انگریزی کی مہارت کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

آسٹریلوی حکومت ویزا درخواستوں کے لیے انگریزی زبان کے متعدد ٹیسٹوں کو تسلیم کرتی ہے۔ یونیورسٹیاں، ٹیف، نجی کالجز اور لینگویج سینٹرز سرٹیفکیٹ کورسز پیش کرتے ہیں جیسے کہ آئیلٹس، ٹوفیل یا سی اے ای

SG Improving English - woman with laptop
Credit: Westend61/Getty Images/Westend61
 انگریزی زبان کی ایک انسٹرکٹر، ہیسٹر موسٹرٹ کا کہنا ہے کہ جب آپ کے سامنے یہ مختلف آپشنز آئیں تو اپنے آخری مقصد کے بارے میں واضح طور پر سمجھنا بہت ضروری ہے۔

"جو طلباء یہاں صرف سفر اور تفریح کے لیے آتے ہیں، وہ شاید عام انگریزی کورسز کو کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ۔

" کچھ طلباء اپنے ملک واپ یونیورسٹی میں گریجویشن کرنا چاہتے ہیں لہذا وہ ایسی جگہوں کو دیکھ رہے ہیں جو آئیلٹس یا ٹوفیل پیش کرتے ہیں۔ مزید طویل مدتی اختیارات کے لیے، ایسے اسکول ہیں جو ٹیف یا یونیورسٹیوں تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے والے پروگرام پیش کرتے ہیں۔"

سٹوڈنٹ ویزا رکھنے والوں کی مخصوص ضروریات ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، طالب علموں کو ایک زبان کے اسکول میں داخلہ لینا چاہیے جس میں کم از کم 20 گھنٹے فی ہفتہ آمنے سامنے کلاسز ہوتی ہیں۔

مزید جانئے

English for Work

کچھ لینگویج اسکول آپ کو زبان کی مہارت کے ٹیسٹ کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔

 مثال کے طور پر، اگر آپ ویزا تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، تو آپ کو ممکنہ طور پر آئیلٹس سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی،

لینگپورٹس سے ایلی سن لینن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں آئیلٹس کرنے میں مہارت دیتے ہیں تاکہ جن وہ ٹیسٹ دیں تو انہیں تکنیک اور مہارت آتی ہو۔

ایڈلٹ مائیگرنٹ انگلش پروگرام

 آسٹریلوی گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی مالی اعانت سے چلنے والے، بالغ تارکین وطن انگلش پروگرام میں بالغ تارکین وطن اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پرآسٹریلیا میں داخل ہونے والوں کو انگریزی روانی سے بولنے کے لئے مدد فرام کی جاتی ہے۔

اے ایم ای پی میں بطور رضاکار کووڑڈینیٹر کام کرنے والی مرسیلہ اینگیلور تمام کوائف سامنے رکھ کر اساتذہ اور طالبعلموں کے مابین رابطہ استوار کرواتی ہیں

پروگرام اہم تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وہ نہ صرف زبان کی تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان لوگوں کو دوستی اور حوصلہ افزائی بھی فراہم کرتے ہیں جو بہت الگ تھلگ رہتے ہیں۔
Marcella Aguilar
آپ گھر، لائبریری یا عوامی جگہ پر مل سکتے ہیں۔

 "میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ اپنے مقامی میں داخل ہوں، ہمارے عملے سے بات کریں جو ایک سے زائد زبانوں سے واقف ہے، اور اگر وہ معاونت حاصل کرنے اہل ہیں، تو اسسمنٹ کریں اور ایک ٹیوٹر تک رسائی حاصل کریں۔

"ٹیوٹرز وہ چیئر لیڈرز ہیں جو انہیں بتائیں گے، 'آپ یہ کر سکتے ہیں - میں ہر قدم پر آپ کی مدد کرنے کے لیے آپ کے ساتھ ہوں'۔
SG Improving English - Woman listening to lesson on headphones
A Taiwanese woman is listening to music/a podcast/an audiobook through a pair of white headphones. Credit: Peter Berglund/Getty Images

انگریزی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

مارسیلا ایگیلر کی پیش کردہ تجاویز:

  •  ٹیلی ٹیکسٹ ٹی وی دیکھیں۔ ذیلی عنوانات کو پڑھ کر، آپ سنتے ہیں، آسٹریلوی لہجے کے عادی ہو جاتے ہیں اور عام آسٹریلوی تاثرات سے شناسائی حاصل کرتے ہیں۔
  • مفت سیکھنے والی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں جیسے بیٹس بورڈ، او زی فونکس ،ڈولنگو، اور بک کریٹر
  • سنتے وقت آڈیو کتابیں پڑھیں۔ آپ گرامر کو اٹھاتے وقت زبان کا تلفظ، تال اور موسیقی سنیں گے۔

ہیسٹر موسٹرٹ کی پش کردہ تجاویز:

  • جب آپ سپر مارکیٹ جاتے ہیں تو خود چیک آؤٹ سے گریز کریں۔ یہ آپ کا موقع ہے کہ آپ کیشئرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انگریزی کی مشق کریں۔
  • ٹیکسی اور اوبر پر اپنے فون پر وقت گزارنے کے بجائے ڈرائیوروں کے ساتھ بات کریں ۔
  • گروپ سرگرمیوں جیسے کہ کمیونٹی اور کھیلوں کے گروپس میں حصہ لیں۔ یہ مشغلے آپ کونہ صرف سماجی طور پر بہتر بنائیں گے بلکہ اس طرح آپ اپنی انگریزی زبان کی مہارت کی مشق کریں گے اور اپنی کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کریں گے۔
SG Improving English - Student with dictionary and textbook
Credit: Image Source/Getty Images

آن لائن سیکھئے

 ایسے آلات دریافت کریں جو آپ کو مفت آن لائن زبان سیکھنے میں مدد دے سکیں جیسا کہ ایس بی ایس یا اے بی سی کی جانب سے پیش کردہ پروگرامز۔

ویڈیوز، ٹیکسٹ اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے آسٹریلوی ثقافت کے بارے میں سیکھاتے ہوئے آپ کی

انگریزی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

مخففات


* International English Language Testing System (IELTS)

* Cambridge English: Advanced (CAE)

* Test of English as a Foreign Language (TOEFL)

شئیر