آسٹریلین ایسٹر: مذہب سے ہٹ کر سماجی اور ثقافتی روایات کی تلاش

Australia Explained - Easter

Social and cultural Easter traditions Australians follow, beyond religion Credit: Fly View Productions/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایسٹر کا تہوار عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن ، مختلف عقائد یا غیر مذہبی پس منظر رکھنے والوں کے لیے، یہ تہوار ایک طویل چھٹٰی پر مبنی چار روزہ ویک اینڈ کا مزہ لینے، خاندانی اور سماجی اجتماعات میں حصہ لینے، بیرونی سرگرمیوں میں مشغول ہونے، اور ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں بچے مرکز میں ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ایسٹر منانے کے لیے آپ کی ضروری گائیڈ یہ ہے۔


Key Points
  • ایسٹر ایک ایسا تہوار ہے جو عام طور پر آسٹریلیا میں موسم خزاں میں آتا ہے، اکثر اسکول کی چھٹیوں کے ساتھ موافق ہوتا ہے۔
  • اس کی مذہبی اہمیت سے قطع نظر، ایسٹر کو ثقافتی طور پر خاندانی اجتماعات، کمیونٹی سے رابطوں ، سفر، تہواروں اور بیرونی سرگرمیوں کے لیے ایک وقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
  • ایسٹر بلبی ایک منفرد آسٹریلوی روایت ہے، جس میں ایسٹر خرگوش کی جگہ چاکلیٹ کے انڈوں کو ’’آسٹریلیا کے مقامی ممالیہ جانور بلبی‘‘ سے منسوب کیا جاتا ہے۔
عیسائیت میں، ایسٹر حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی موت اور دوبارہ جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے، ایسٹر سنڈے کو مسیحی کیلنڈر کی سب سے اہم تقریبات میں سے ایک، مقدس ہفتہ کے اختتام کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ایسٹر کا ذکر کرتے وقت، آسٹریلوی باشندوں کا مطلب عام طور پر چار دن طویل ویک اینڈ ہوتا ہے، جیسا کہ گڈ فرائیڈے، ایسٹر سنڈے اور ایسٹر پیر تمام قومی عوامی تعطیلات کے دن ہیں۔ ایسٹر ہفتہ تسمانیہ اور ویسٹرن آسٹریلیا کے علاوہ دیگر آسٹریلین ریاستوں اور ٹریٹریز میں عام تعطیل ہے۔

ڈینیئل کوری لبنانی ورثے کی ایک سڈنی سائڈر ہیں جن کی پرورش کیتھولک اور آرتھوڈوکس ایسٹر دونوں مناتے ہوئے ہوئی۔

وہ کہتی ہیں، ایسٹر کے موقع پر بہت سے لوگ کام سے چھٹی لے کر سفر کرنے، باہر وقت گزارنے یا تہواروں میں شرکت کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

"یہاں مختلف پس منظر کے لوگ ہیں جو جشن مناتے ہیں، اور ان کے پاس اسکول کی چھٹیاں بھی ہوتی ہیں، اس سے انہیں خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے یا مختلف مقامات کا سفر کرنے اور گھومنے پھرنے میں سہولت میسر آتی ہے۔ آسٹریلیا میں عموما ایسٹر کے موقع پر خزاں کا موسم ہوتا ہے، اس لیے یہاں باربی کیو اور پکنک جیسی بیرونی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں۔"
Australia Explained - Easter
Children can make their own basket as an arts & crafts activity to use for their Easter egg hunt. Credit: Fly View Productions/Getty Images

بچوں کے لیے ایسٹر کی روایات

میلبورن یونیورسٹی میں ابتدائی بچپن کی تعلیم( Early Childhood learning)کی محقق لیزا بیکر کہتی ہیں کہ چھوٹے بچوں کے لیے ایسٹر ایک ایسا وقت ہے جو کھیلوں اور سرگرمیوں سے منسلک ہوتا ہے۔

"پری اسکول کے بچوں یا پرائمری اسکول کی عمر کے بچوں کے لیے، ایسٹر کے دوران مشاغل ایسٹر انڈے اور ایسٹر بنی کے ارد گرد گھومتے ہیں۔

" ایسٹر انڈے ڈھونڈنے کی روایت یقینی طور پر ایک ایسی چیز ہے جس سے بہت سارے آسٹریلین بچے لطف اندوز ہوتے ہیں۔"

یہ مشغلہ ایک عام ایسٹر سنڈے گیم کے طور پر پارکوں اور باغات میں خاندانوں یا کمیونٹی گروپس کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے، ایسٹر انڈے کے تلاش میں انڈے کی شکل کے چاکلیٹ انڈے، کینڈی یا سجے ہوئے اصلی اور مصنوعی انڈوں کی تلاش شامل ہوتی ہے۔

جیسا کہ کہانی ہے، ایسٹر انڈے ایسٹر بنی کے ذریعہ فراہم کیے اور چھپائے جاتے ہیں۔

لیکن آج کل آسٹریلین باشندوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اس روایت کی پیروی کرتے ہوئے ایک نئی طرز اختیار کر رہی ہے، خرگوش کی شکل کو مقامی بلبی سے تبدیل کیا جارہا ہے، کیونکہ آسٹریلیا کے ماحولیاتی نظام میں خرگوش کو ایک طفیلہ سمجھا جاتا ہے۔

"خرگوش ظاہر ہے کہ ایک متعارف شدہ نوع (جانور) ہیں اور انہوں نے ہماررے مقامی پودوں اور جانوروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ لہذا، ہم نے ایسٹر بلبی کا خیال اپنایا ہے،" محترمہ بیکر بتاتی ہیں۔

"اب آپ چاکلیٹ ایسٹر بلبیز اسی طرح خرید سکتے ہیں جس طرح آپ چاکلیٹ ایسٹر خرگوش خرید سکتے ہیں۔"

ایک کثیر الثقافتی ملک کے طور پر، آسٹریلیا ایسٹر کو ان طریقوں سے مناتا ہے جس میں متنوع روایات شامل ہیں۔

یہ اسکولوں میں واضح ہے، محترمہ بیکر نے نوٹ کیا، خاص طور پر بچپن کی تعلیم میں، قومی نصاب کے فریم ورک کے ساتھ شمولیت اور ثقافتی ردعمل کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔
اساتذہ اور اسکول ان بہت سی روایات کے بارے کو حساس انداز میں اپنی تہوار کی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بچے اپنے (گھروں سے )کلاس روم میں لاتے ہیں ۔
لیزا بیکر
“لہٰذا، مثال کے طور پر چاکلیٹ ایسٹر انڈوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ، کچھ بچے ایسٹر کے کچھ انڈوں کو رنگنے کی طرف دیکھ رہے ہوں گے، جو کہ ایک آرتھوڈوکس روایت ہے، یا چھپانے اور سجانے کے لئے دیگر طریقے اختیار کرنا جیسا کہ درختوں کی ٹہنیاں اورشاخیں ۔
Australia Explained - Easter -  mother and child with Easter bonnet
Making an Easter hat and participating in an Easter hat parade is a classic cultural ritual, that many children and schools opt to participate in, says Ms Baker. Credit: OMG/Getty Images

دو ایسٹر، ثقافتی روایات کے لیے زیادہ انتخاب

سڈنی میں پہلی اور دوسری نسل کے لبنانی آسٹریلین والدین کے ہاں پیدا ہونے والی، محترمہ کوری کی پرورش کیتھولک اور آرتھوڈوکس ایسٹر دونوں مناتے ہوئے ہوئی۔ 

دو بڑے عیسائی فرقے الگ الگ تاریخوں پر ایسٹر مناتے ہیں۔

"کیتھولک ایسٹر گریگورین کیلنڈر کی پیروی کرتا ہے، اور آرتھوڈوکس ایسٹر جولیس کیلنڈر کی پیروی کرتا ہے۔ کبھی کبھی یہ ایک ساتھ ہوتے ہیں اور جبکہ کبھی ان میں پانچ ہفتوں تک کا فرق ہو سکتا ہے،" محترمہ کوری بتاتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں ایسٹر کی ہر روایت خواہ وہ کسی بھی طریقے سے منایا جائے ، کا اصل مقصد خاندان اور دوست احباب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کا نام ہے جس میں ایسٹ کی خاص ضافت اور دسترخوان سے لطف اٹھایا جائے ، بشمول ہاٹ کراس بن، گھر کے بنے ہوئے بسکٹ اور پیسٹری، مچھلی کے سوپ اور کھانے اور ایسٹر سنڈے پر ایک روسٹ کی دعوت کے ساتھ تہوار منانا۔ 

آرتھوڈوکس ایسٹر کے سب سے عام ثقافتی طریقوں میں سے ایک میں قدرتی اجزاء سے انڈوں کی آرائشی رنگت شامل ہے، جیسے پیاز کے پتے، اور اس کے بعد خاندان کے افراد کے درمیان انڈے کی لڑائی۔

محترمہ کوری یاد کرتی ہیں کہ وہ اپنے گھر میں اندوں کی ٹیپنگ اور سجاوٹ کیسے کرتی تھیں ۔

"یہ ایک بہت مزے دار مقابلہ ہوتا ہے جس میں آپ اپنے احباب میں کسی ایک کو اپنے ساتھ شریک کرتے ہوئے انڈے کا ایک رخ تھپتھپاتے ہیں اس وقت تک جب تک کسی ایک کا انڈا ٹوٹ نہ جائے یا اس میں کریک نہ آجائے آخر میں جس کا انڈا بچ جاتا ہے وہ فاتح کہلاتا ہے۔
Australia Explained - Easter
Different cultural group celebrate Orthodox Easter in Australia, including followers of the Greek Orthodox, Russian Orthodox and Macedonian Orthodox faith. Credit: LOUISE BEAUMONT/Getty Images
‘'شرو منگل'( Shrove Tuesday) یا جس کا ایک نام 'پین کیک ڈے' بھی ہے ، ایسٹر تک کھانے پر مبنی ایک اور روایت ہے۔

"یہ لینٹ پیریڈ میں جانے سے پہلے اپنی پینٹری میں موجود چیزوں کو استعمال کرنے کی روایت پر مبنی ہے،" محترمہ بیکر بتاتی ہیں۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ پین کیک بنانا بھی بچوں کے لیے ایک تفریحی سرگرمی ہے۔

"یہ عام طور پر ایک اہل خانہ کے ساتھ مل بیٹھنے کا بہانا ہوتا ہے، لیکن اگر آپ چاہیں کہ آس پاس کے لوگوں یا پڑوسیوں کو اس دن پین کیکس کھانے کی دعوت دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔"

رابطے بڑھانے اور ملنے جلنے کا وقت

ایسٹر کے دوران آسٹریلیںز کے لیے کیمپنگ پر جانا یا تہواروں میں شرکت کرنا عام تعطیلات اور تفریحی انتخاب ہیں۔

بہت سے سڈنی سائیڈرز کی طرح، محترمہ کوری کے پاس ایسٹر شو میں شرکت سے بچپن کی خاندانی یادیں جڑی ہیں، سڈنی رائل ایسٹر شو کا مختصر نام، یہ تہوار زرعی برادریوں میں منایا جاتا ہے۔

"یہ ایک دلکش اور یادگار وقت ہوتا تھا۔ ہم دیہی نمائشیں اور پھولوں اور دستکاری کی نمائشیں دیکھتے تھے اور یہاں تک کہ لکڑی کاٹنے کی نمائشیں بھی دیکھتے تھےاور اپنے اسکول کے پروجیکٹس ں کے لیے لکڑی کے نمونے جمع کرنے کا موقع ملتا تھا۔ اور ایک اور مزے کی بات، ہمیں ایسٹر شو کے بیگ ملتے تھےجو دلچسپ سامان اور ٹافیوں اور چپس سے بھرے ہوتے تھے۔
Australia Explained - Easter - Princess Anne Visits Sydney
Held over a two-week period around Easter, the Sydney Royal Easter Show is Australia’s largest in size annual event, attracting over 800,000 people. Credit: Mark Metcalfe/Getty Images
ریاست میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے تہوار کی کوئی مذہبی اہمیت نہیں ہے اور سالانہ وقت کی وجہ سے اس کے نام پر ایسٹر کا لیبل لگا ہوا ہے۔

1980 کی دہائی میں اسے ایسٹر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور اس کی وجہ طویل ویک اینڈ تھی۔ لوگوں کو دو دن کے لیے نہیں بلکہ تین دن کے لیے اپنے کاروبار چھوڑنے اور کھیتوں کو چھوڑنے کا موقع ملا۔ اور اس طرح، یہ سال کا وہ وقت بن گیا جب ہم نے ایسٹر شو منایا،" مرے ولٹن، جنرل منیجر برائے زراعت اور سڈنی رائل ایسٹر شو کی وضاحت کرتے ہیں۔

آسٹریلیا میں دوسرے چھوٹے پیمانے پر ایسٹر شوز کی طرح، اس میں کارنیول کی سواری، کھیل، فارم جانوروں کے ساتھ سرگرمیاں اور مقابلے شامل ہیں۔

جناب ولٹن کا کہنا ہے کہ سڈنی رائل ایسٹر شو میں کثیر الثقافتی تصور کو اپنایا گیا ہے، اس لیے منتظمین نے سالانہ لائن اپ میں آسٹریلین شہریت کے دن کو شامل کیا ہے۔

"یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جن کی پانچویں اور چھٹی نسل بھی کسان یا زراعت سے وابستہ ہے۔ ان تمام کمیونٹیز کو 12 دن کی مدت میں اکٹھے ہوتے دیکھنا بہت اچھا ہے، کیونکہ یہ زراعت کو فروغ دینے والی آسٹریلین ثقافت کی ایک مکمل تصویر ہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک سے آئے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا مذہب کیا ہے، آپ کے لئے سڈنی رائل ایسٹر شو میں آنے کے دروازے کھلے ہیں۔
مرے ولٹن
 محترمہ بیکر کے مطابق، ایسٹر بالآخر دوسروں کے ساتھ جڑنے اور اس طریقے سے منانے کا ایک موقع ہے جو ہماری برادری اور فلاح و بہبود کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔

"یہاں مقامی کمیونٹی گروپس ہوں گے یا اسکول گروپس، لوکل کونسل، شاید بازار یا تہوار یا تقریبات۔ یہ چار دن طویل ویک اینڈ ہے، اس لیے یہ آپ کی کمیونٹی میں باہر نکلنے اور دوسرے لوگوں سے ملنے کا موقع ہے۔"

"ایسٹر اور ہماری کوئی بھی تقریبات، چاہے وہ مذہبی ہوں یا سماجی یا ثقافتی، یہ لوگوں کو اکٹھا کرنے اور ہمارے رابطوں اور ہمارے خاندان کی روایات کو منانے کے بارے میں ہے۔"

شئیر