کیا آپ ہائر ایجوکیشن لون پروگرام (HELP)کے لیے اہل ہیں؟

Are you eligible for the Higher Education Loan Program?

Are you eligible for the Higher Education Loan Program? Credit: E+

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

تقریباً 30 لاکھ آسٹریلیائیوں کے پاس ہائر ایجوکیشن لون پروگرام کےتحت حکومتی قرض ہے۔ آپ بھی اپنی اعلیٰ سطحی تعلیم کی ٹیوشن فیس کو اس وقت تک موخر کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں جب تک کہ آپ نوکری محفوظ نہ کر لیں۔


Key Points
  • ہیلپ قرض آپ کے ترتیری کورس کی فیس کی ادائیگی کو اس وقت تک موخر کرتا ہے جب تک کہ آپ کو نوکری نہ مل جائے۔
  • آپ اپنے قرض کی ادائیگی اس وقت تک شروع نہیں کریں گے جب تک کہ آپ کی آمدنی $51,550 سالانہ تک نہ پہنچ جائے۔
  • تعلیمی قرض کا اہل ہونے کے لیے آپ کا آسٹریلیا کا شہری ہونا ضروری ہے یا آپ کے پاس مخصوص ویزا یا رہائشی اسٹیٹس ہونی چاہیے۔
  • غیر ادا شدہ ہیلپ قرضہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق بڑھتا ہے۔
اعلیٰ تعلیم کے لئے کسی ادارے میں داخلہ لیتے وقت، آپ کو اپنے کورسز کی فیس ادائیگی کے انتظامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کچھ طلباء قرض سے بچنے کے لیے اپنے کورس کی فیس پہلے ادا کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ ٹیوشن فیس کو پورا کرنے کے لیے سرکاری قرض کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ سرکاری قرضہ پروگرام ہائر ایجوکیشن لون پروگرام یا ہیلپ (HELP) کہلاتا ہے۔

ہیلپ ( HELP)کی اقسام

مدد کی پانچ مخصوص اسکیمیں ہیں، جن میں ایچ ای سی ایس ہیلپ (HECS- HELP)اور فی ہیلپ (FEE- HELP)سب سے عام ہیں۔

سٹیفنی سٹاک ویل کے مطابق، محکمہ تعلیم کی ترجمان ہیں، ان کا کہنا ہے قرض لینے کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو کامن ویلتھ سپورٹڈ پلیس (CSP) میں اندراج کروانا چاہیے۔

سی ایس پی وہ ہوتا ہے جہاں ایک طالب علم کسی یونیورسٹی میں داخلہ لیتا ہے اور حکومت یونیورسٹی کو براہ راست سبسڈی ادا کرتی ہے تاکہ طالب علم کے لیے کورس کی مجموعی لاگت کمی ہو جائے۔
سٹیفنی اسٹاک ویل، ترجمان محکمہ تعلیم
"تاہم، ایک طالب علم کو ابھی بھی اپنےکورس کی کچھ لاگت ادا کرنے کی ضرورت ہوگی، اور اسی جگہ ہیلپ قرض اہم ہو جاتا ہے،" وہ کہتی ہیں۔ "کیونکہ اگر وہ طالبعلم اہل ہیں، تو وہ اس بقیہ رقم کو پورا کرنے کے لیے ہیلپ قرض لے سکتے ہیں۔"

دوسری طرف، فی ہیلپ استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ کسی ایسی جگہ داخلہ لے رہے ہیں جہاں مکمل فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ آسٹریلیا کے ٹیرٹری ادارے میں ایک غیر سبسڈی والی جگہ ہے۔

جہاں آپ داخلہ لیں گے تو اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آپ کس قسم کی مدد کے اہل ہیں۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایچ ای سی ایس ہیلپ یا فی ہیلپ قرضوں کا استعمال صرف کورس کی فیس کو پورا کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
How is your HELP debt calculated?
How is your HELP debt calculated? Source: Getty / Getty Images/Kanawa_Studio

کیا آپ ’’ہیلپ‘‘ کے اہل ہیں؟

 

اہل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ :
  • ایک آسٹریلین شہری ہوں جو آسٹریلیا میں اپنی تعلیم کے کچھ کورسز کا مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
  • نیوزی لینڈ کے موجودہ یا اہل سابقہ خصوصی زمرہ کا ویزا ہولڈر رکھتے ہوں جو طویل مدتی رہائش کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور آسٹریلیا میں پورے کورس کا مطالعہ کرنے کا عہد کریں۔
  • ایک مستقل یا اہل سابق ہیومینٹیرین ویزا ہولڈر ہوں جو کورس کی مدت کے دوران آسٹریلیا میں مقیم ہوں۔
  • پیسیفک انگیجمنٹ ویزا ہولڈر ہوں
بیرون ملک مقیم پیشہ ور افراد برجنگ کورس کرنے کے لیے مخصوص فی ہیلپ قرض تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کے ’’ ہیلپ ‘‘ قرض کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

فیس سالانہ بنیا د پر نہیں بلکہ فی یونٹ وصول کی جاتی ہے ۔ آپ جتنے زیادہ یونٹ لیں گے، اتنی ہی زیادہ رقم آپ کے ہیلپ قرض میں شامل ہو جائے گا۔

بروس چیپ مین آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں اکنامکس میں پروفیسر ہیں اور ایچ ای سی ایس نظام کے معمار ہیں۔

"چنانچہ ، اگر آپ کسی ڈگری کورس میں داخلہ لیتے ہیں، تو اگر آپ پہلے سمسٹر میں چار یونٹس لیتے ہیں اور تو آپ کے تمام یونٹس کے مجموعے پر قرض ہوگا،" پروفیسر چیپ مین وضاحت کرتے ہیں۔

’’ اگر آپ نے ایک سال میں چار کورس لئے ہیں تو آپ کے کورس کی لاگت $3,000 ہوسکتی ہے، لیکن اگر اگلے سال آپ صرف ایک کورس لیتے ہیں، تو آپ کا قرض صرف $500 بڑھ جائے گا۔”
Happy Australian students
Horizontal color image of a small group of Australian university students from different heritages and backgrounds. Credit: funky-data/Getty Images

آپ اپنا قرض کیسے ادا کریں گے ؟

 

آپ کے قرض کی ادائیگی اس وقت تک شروع نہیں ہوتی ، جب تک کہ آپ کو روزگار نہ مل جائے۔ جب آپ کا آجر آپ کی ہر تنخواہ سے انکم ٹیکس روکتا ہے، تو وہ آپ کے ہیلپ قرض کی ادائیگی کے لیے بھی تھوڑی سی اضافی رقم روک لے گا۔

 

لیکن یہ صرف اس وقت ہوگا جب آپ کی سالانہ آمدنی ایک خاص سطح تک پہنچ جائے گی۔

 

فی الحال، یہ سطح ہے، جب آپ کی سالانہ آمدن مذکورہ سطح پر پہنچ جاتی ہے تو آپ کی آمدنی کا ایک فیصد اضافی ٹیکس لگایا جاتا ہے جب تک کہ آپ کا قرض ختم نہ ہو جائے۔

پروفیسر چیپ مین بتاتے ہیں کہ ایک اہم خصوصیت ہیلپ سسٹم کو اوورسیز اسٹوڈنٹ لون اسکیموں سے الگ کرتی ہے۔

"اگر قرض حاصل کرنے والے مصیبت میں ہیں، وہ اپنی ملازمت سے محروم ہیں یا وہ بیمار ہیں یا وہ اپنے بوڑھے والدین یا نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، تو انہیں ادائیگی کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ قرض حکومت اس وقت واپس لے گی جب ان کی مالی حالتت بہتر ہو جائے ،" وہ کہتے ہیں.
اگر کسی کی آمدن پانچ سال میں کافی زیادہ ہے تو وہ ایچ ای سی ایس قرض اد کر دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس وقت تک ادائیگی نہیں کریں گے جب تک کہ وہ لیبر فورس نہیں چھوڑ دیتے۔
بروس چیپ مین، معاشیات میں ایمریٹس پروفیسر، اے این یو
اگرچہ آپ کے قرض کی ادائیگی، آمدن خاص سطح تک پہنچنے تک شروع نہیں ہوگی ،لیکن آپ کا قرض وقت کے ساتھ بڑھ سکتا ہے۔

"قرض پر لاگو ہونے والی اشاریہ سازی( rate of indexation) کی شرح ہر سال تبدیل ہوتی ہے کیونکہ یہ صارفین کی قیمت کے اشاریہ( Consumer Price Index) پر مبنی ہوتی ہے،" سٹیفنی اسٹاک ویل نے متنبہ کیا۔

اگر آپ لمبے عرصے تک بیرون ملک رہنے کا انتخاب کرتے ہیں تو حکومت تب بھی آپ سے قرض واپس لے گی۔ تاہم آپ کو کسی بھی بیرون ملک آمدنی کا اعلان کرنا ہوگا، تاکہ ہیلپ کے قوانین لاگو ہوں ۔
The University of Sydney
The University of Sydney Source: AAP

"درخواست دینا آسان ہے"

رینی ہندمارش، جو یونیورسٹیز آسٹریلیا کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہیں ، ان کے مطابق، آپ کو اپنے کورس کی مدت کے لیے صرف ایک بار درخواست دینے کی ضرورت ہے۔

"اہل طلباء کو ایچ ای سی ایس ہیلپ فارم کے لیے ایک درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہوگی، جو ان کی یونیورسٹی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ اور اس فارم کے اندر انہیں ٹیکس فائل نمبر یا ٹی ایف این کے لیے درخواست کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ان کے منفرد طالب علم شناخت کنندہ جیسی چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

اپنی ترتیری تعلیم کی مالی اعانت کے لیے حکومتی امداد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ) ملاحظہ کریں۔

شئیر