Key Points
- 2019 میں، 77 فیصد خواتین نے حمل کے پہلے تین مہینوں میں زچگی سے قبل حاصل ہونے والی دیکھ بھال سے استفادہ اٹھایا۔
- حمل کے ابتدائی تین ماہ میں جن خواتین کے دیکھ بھال حاصل کرنے کا امکان کم ہوتا ہے ان میں بیرون ملک پیدا ہونے والی خواتین اور نوجوان خواتین شامل ہیں۔
- باقاعدگی سے اسکریننگ ابتدائی پیچیدگیوں جیسے ہائی بلڈ پریشر اور حمل کی ذیابیطس کو روک سکتی ہے۔
دوران حمل دیکھ بھال کا مقصد حاملہ عورت اور اس کے بچے دونوں کی صحت کو بہتر بنانا اور بیماری کو روکنا ہے۔
میلبرن میں ملٹی کلچرل سنٹر برائے خواتین کی صحت کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایڈیل مرڈولو کا کہنا ہے کہ حمل کے شروع میں کسی ہیلتھ پریکٹیشنر سے رابطہ کرنا ماں اور بچے کی صحت کے مثبت نتائج سے وابستہ ہے۔
ڈاکٹر مرڈولو بتاتی ہیں، (یہ ضروری ہے کہ )جیسے ہی یہ بات علم میں آئے کہ آپ حاملہ ہیں، ابتدائی اپائینٹمنٹ بک کروا لیں اور اس کے بعد باقاعدہ اپائنٹمنٹس کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ دوران حمل نگہداشت پریکٹشنر کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے دوران حمل مسئلے کی کوئی علامت تو موجود نہیں ۔
2021 میں آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 60 فیصد خواتین نے حمل کے پہلے 10 ہفتوں میں دوران حمل کی دیکھ بھال سے استفادہ حاصل کیا۔
ڈاکٹر مرڈولو کا کہنا ہے کہ دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تارکین وطن خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں بہت بعد میں دوران حمل دیکھ بھال تک رسائی حاصل کرتی ہیں
آسٹریلین حکومت تجویز کرتی ہے کہ خواتین کو 10 ہفتوں کی مدت کے اندر دوران حمل کا پہلا اپائینمنٹ حاصل کر لینا چاہئیے ۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ 20 ہفتوں کے بعد بھی، 20 فیصد تارکین وطن خواتین ہیں جنہوں نے دوران حمل نگہ داشت تک رسائی حاصل نہیں کی ہے۔ڈاکٹر ایڈیل مرڈولو، کثیر ثقافتی مرکز برائے خواتین کی صحت، میلبورن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔
یہ اعداد و شمار پورے آسٹریلیا سے ہیں، "لیکن جب آپ کچھ خاص علاقوں کو دیکھتے ہیں جہاں حالات سماجی و اقتصادی طور پر زیادہ ناموافق ہیں ، تو ایسی خواتین جو حمل کے دوران نگہ داشت حاصل کرتی ہیں ان کی شرح مزید بھی کم ہیں،" ڈاکٹر مرڈولو نے مزید کہا۔
وہ کہتی ہیں کہ آسٹریلیا میں تارکین وطن خواتین کے کچھ گروپ ایسے ہیں جو درحقیقت دوران حمل نگہداشت حاصل ہی نہیں کرتے۔
Some groups of migrant women in Australia don't get any antenatal care. Source: Getty / Getty Images/Dean Mitchell
جتنی جلدی یہ پیچیدگیاں یا حالت سامنے آئے گی اتنی ہی جلد آپ خود یا ڈاکٹر ایسے اقدامات اٹھا سکتا ہے جو آپ کو اور آپ کے بچے کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکیں ۔ ساتھ ہی پریکٹشنر مستقبل کے حمل اور ولادت کے لئے اچھی مدد بھی فراہم کر سکتا ہے۔ڈاکٹر مرڈولو
امنڈا ہنری نیو ساؤتھ ویلز ونیورسٹی میں زچگی اور امراض نسواں کی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سینٹ جارج پبلک ہسپتال اور سڈنی کے رائل ہسپتال برائے خواتین میں ماہر امراض نسواں ہیں۔
پروفیسر ہینری کہتی ہیں، مثالی طور پر حمل کا پہلا چیک اپ، جو کہ ایک جنرل پریکٹیشنر سے مشورہ ہے، حمل کے پہلے 10 ہفتوں کے اندر ہو جانا چاہیے اور یقینی طور پر اسے ۱۴ ہفتے تک یا اس کے بعد کے لئے موخر نہیں کرنا چاہئے۔
وہ کہتی ہیں کہ حمل کے چیک اپ میں معمول کے ٹیسٹ میں شامل ہیں:
- الٹراساؤنڈز،
- خون اور پیشاب کے ٹیسٹ، اور
- دوسرے ٹیسٹ جیسے سروائیکل اسکریننگ، بلڈ پریشر چیک کرنا، دماغی صحت کی جانچ کرنا
جب کسی عورت کو پہلی بار پتا چلتا ہے کہ وہ حاملہ ہے، تو اکثر وہ اپنے جی پی کے پاس اس کی تصدیق کے لیے جاتی ہے، اور...جی پی عام طور پر ابتدائی تشخیص کرتا ہے۔امنڈا ہنری، یواین ایس ڈبلیو میں زچگی اور امراض نسواں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر۔
ان ابتدائی جائزوں میں عام طور پر عورت کے بلڈ پریشر کی جانچ کی جاتی ہے اور یہ بھی جائزہ لیا جاتا ہے کہ آیا اس کی صحت سے متعلق کوئی ایسی پیچیدگی تونہیں ہے جو حمل کو متاثر کر سکتی ہے۔
جی پی اس پہلے دورے پر خون اور پیشاب کے کچھ ٹیسٹ بھی کرائے گا۔
اس کے بعد وہ حاملہ خاتون کے ساتھ عوامی اور نجی دیکھ بھال کے اختیارات(ذرائع) پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید جانئے
Is private health insurance worth it?
الٹراساونڈز
دوران حمل میں درج ذیل الٹراساؤنڈ عام ہیں:
- 8۔9 ہفتے: ڈیٹنگ اسکین
- 11-13 ہفتے: پہلی سہ ماہی اسکرین
- 18-20 ہفتے: مورفولوجی اسکین
اس سے آگے اضافی الٹراساؤنڈز کی سفارش زیادہ خطرے والے حمل اور/یا بچے کی نشوونما اور تندرستی کو جانچنے کے لیے کی جا سکتی ہے۔
Regular screening can prevent early complications. Source: Getty / Getty Images/Chris Ryan
تاہم، بہت سی خواتین کے پاس ڈیٹنگ اسکین اور پہلی سہ ماہی اسکین بھی ہوتی ہے۔
ڈیٹنگ اسکین
یہ ابتدائی اسکین اس بات کا پتہ لگا سکتا ہے کہ حمل کس طرح آگے بڑھ رہا ہے، آیا یہ صحیح جگہ پر ہے یا بچہ دانی کے اندرہے، یا نہیں— ایسی حالت جسے ایکٹوپک حمل کہا جاتا ہے۔
پہلی سہ ماہی کا اسکین
11-13 ہفتوں کا اسکین مختلف ناموں سے آتا ہے: "نچل ٹرانسلوسینسی اسکین"، "پہلی سہ ماہی اسکریننگ اسکین" یا "ابتدائی اناٹومی اسکین،" پروفیسر ہنری بتاتی ہیں۔
پروفیسر کا کہنا ہے کہ "اس الٹراساؤنڈ کا مجموعی مقصد ممکنہ کروموزوم کے مسائل کی اسکریننگ کرنا ہے، خاص طور پر ڈاؤن سنڈروم اور بچے کے بنیادی ڈھانچے جیسے کہ دماغ کی ابتدائی نشوونما، گردے، دل کی ابتدائی نشوونما،" ۔
"یہ بہت ساری چیزوں پر وقت سے پہلے نظر رکھتا ہے جن کو 18 سے 20 ہفتوں کے اسکین میں مزید تفصیل سے دیکھا جاتا ہے"۔
Only 50-65 per cent of all structural abnormalities in the baby would be picked up at the 20 week scan. Source: Getty / Getty Images/Karl Tapales
مورفولوجی اسکین
مورفولوجی اسکین ایک ایسا الٹراساؤنڈ اسکین ہے جو بچے کے اندر اور اس کے آس پاس کے بہت سے مختلف(جسمانی ) حصوں کا معائنہ کرتا ہے، بشمول ان کے:
- پشتہ،
- سر اور دماغ،
- پیٹ کی دیوار،
- دل
- معدہ
- گردے اور مثانہ،
- بازو، ٹانگیں ہاتھ پاؤں،
- نال،
- نال، اور
- امینیٹک سیال
پروفیسر ہنری کا کہنا ہے کہ، اگر بچے میں کوئی کمی یا ایبنارمیلٹی ہے تو ان میں سے 50 سے 65 فیصد کا اندازہ مجموعی طور پر، 20 ہفتے کے اسکین میں لگایا جاتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ کوئی ایک بھی ٹیسٹ یا ٹیسٹوں کا مجموعہ ایسا نہیں ہے جو اس بات کا 100 فیصد اندازہ لگا سکے کہ بچہ مکمل طور پر صحت مند ہوگا۔
Pregnant Women who don’t speak English can have an interpreter during antenatal consultation. Source: Getty / Getty Images/sturti
مردہ پیدائش کے کچھ خاص کیسسز میں اسے بہت آسان چیزوں سے روکا جا سکتا ہے جو مائیں کر سکتی ہیں، جو کہ صحت کے ماہرین ابتدائی مرحلے میں دوران حمل خواتین کو بتا سکتے ہیں۔ڈاکٹر مرڈولو
یہ وہ چیز ہے جو خاص طور پر تارکین وطن خواتین کو متاثر کرتی ہے، وہ زور دیتی ہے۔
"تارکین وطن خواتین میں عام طور پر مردہ بچے کی پیدائش کی شرح زیادہ ہے، اور کچھ گروہ ایسے ہیں جن میں مردہ پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔"
جو خواتین انگریزی نہیں بولتی ہیں وہ اپنی دوران حمل دیکھ بھال کے دورانیے کے لیے مترجم کی سہولت کی درخواست کر سکتی ہیں۔
پروٹوکول ہر ریاست اور علاقے میں مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن عام طور پر جن خواتین کو مترجم کی ضرورت ہوتی ہے انہیں اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کرتے وقت زچگی اور دوران حمل کے کلینک کو بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
فون پر مترجم کی سہولت آسٹریلیا بھر میں موجود ہے (131450)