Key Points
- آسٹریلیا میں شمسی توانائی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اب 30 فیصد گھر اسے استعمال کر رہے ہیں۔
- مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کے پاس سولر پاور لگانے کا اختیار ہے۔ تاہم، کرایہ داروں کے لئے یہ کم مفید ہو سکتا ہے، کیونکہ سولر پینل کے اخراجات کو ایک مختصر مدت کے اندر واپس کرنا مشکل ہے۔
- سولر پینل لگوانے کے لئے چھوٹ اور اسکیمیں آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں اور خطوں میں دستیاب ہیں۔
سال 2021-22 کی مدت میں، آسٹریلیا میں شمسی اور ہوا سے توانائی کی پیداوار نے پہلی بار گھریلو بجلی کی کھپت کو پیچھے چھوڑ دیا، جیسا کہ سے ظاہر ہے۔
یہ رپورٹ یہ ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور پائیدار توانائی کے طریقوں کی طرف وسیع تر تبدیلی کی عکاسی بھی کرتی ہے.
فوائد
شمسی توانائی کو روایتی بجلی کے مقابلے میں سرمایہ کاریکے ایک زیادہ مؤثر اختیار کے طور پر بھی شناخت کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر آرچی چیپ مین، یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، وہ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف سستا ہے بلکہ گرڈ پر دباؤ بھی کم کرتا ہے۔
"شمسی توانائی کے چند فائدے ہیں۔ یہ اس فرد کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنے گھر پر سولر لگاتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے پیسے بچا سکتے ہیں۔ یہ آپ کے گھر یلو استعمال کے لئے بجلی فراہم کر سکتا ہے، یہ آپ کے گھر میں موجود آلات کے لئے بجلی بناتے ہیں ، بجائے اس کے کہ آپ کو گرڈ سے بجلی خریدنی پڑے۔"
جناب چیپ مین نے شمسی توانائی پر سوئچ کرنے کے اضافی فوائد کا خاکہ پیش کیا۔
"اس کے دو اور فائدے ہیں، ایک یہ کہ مقامی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، یعنی وہ کھمبے اور تاریں جو آسٹریلیا کی مضافاتی گلیوں میں گزرتی ہیں، وہاکچر زیادہ طلب کے باعث دباو کا شکار ہو جاتی ہیں اور مقامی طور پر زیادہ بجلی پیدا ہونے سے اس دباو کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے خاص طور پر گرمی کے دنوں میں یا ایسے دنوں میں جب بجلی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہو۔"
دوم، شمسی توانائی سے نہ صرف پیسے بچتے ہیں بلکہ بجلی پیدا کرنے کے لیے صاف ستھرا یعنی قابل تجدید طریقہ اپنانے کا بھی فائدہ ہے۔ انرجی آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کوئلہ آسٹریلیا میں توانائی کی پیداوار میں اب بھی 60 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔
"آسٹریلیا میں [بجلی] کی پیداوار اب بھی بڑے پیمانے پر کوئلے سے چلنے والے پاور اسٹیشن کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے اور ہم جو کچھ بھی کوئلے سے چلنے والی بجلی کے استعمال کو پورا کرنے کے لئے کرسکتے ہیں وہ موسمیاتی تبدیلی پر کاربن کے اخراج کے اثرات کے لحاظ سے ایک اچھی چیز ہے۔"
سولر وکٹوریہ کے سی ای او سٹین کرپن نے نوٹ کیا کہ کوئلے پر طویل انحصار کے بعد آسٹریلیا اب شمسی توانائی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
"ہم قابل تجدید توانائی پر منتقلی کے بیچ میں ہیں۔ آسٹریلین حکومت نے 2035 تک ہماری توانائی کا 82 فیصد قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔ اور اگر آج سے تعین کیا جائے تو یہ محض 10 سالوں اور کچھ ماہ کی بات ہے۔
لوگ بڑے پیمانے پر اپنے گھروں کی چھٹوں پر سولر پینل لگوا رہے ہیں، جس سے ملک کے توانائی کے منظر نامے میں شمسی توانائی کو ایک کلیدی حصہ مل رہا ہے۔
"روف ٹاپ سولر اب چار ملین آسٹریلین گھروں میں موجود ہے، جو کہ فری اسٹینڈنگ گھروں کا تقریباً 30 فیصد ہے،" وہ بتاتے ہیں۔
Both landlords and tenants have the option to install solar power; however, tenants may find it less advantageous, as the costs are difficult to recoup within a shorter timeframe. Credit: Cavan Images / Robert Niedring p/Getty Images/Cavan Images RF
کون سولر انسٹال کر سکتا ہے؟
جناب کرپن کہتے ہیں کہ عام طور پر گھر کے مالکان ہی کسی پراپرٹی میں سولر پینل لگاتے ہیں، جس سے کرایہ داروں کو پیدا ہونے والی قابل تجدید توانائی سے فائدہ ہوتا ہے۔
"زیادہ تر معاملات میں، وہ شخص جو گھر کا مالک ہے وہ سولر لگا رہا ہے، تاہم استثنیٰ اور مراعات موجود ہیں، یقینی طور پر وکٹوریہ اور کچھ دوسری ریاستیں، گھر مالکان اور زمین رکھنے والے افراد کو ترغیب دیتی ہیں۔ لہذا، وہ لوگ جو اپنے گھر کے مالک ہیں لیکن انہون نے اپنا گھر کسی کو کرائے پر دیا ہے ، انہیں سولر لگوانے پر حکومنت کی جانب سے کچھ فائدے یا رقم کی چھوٹ مل سکتی ہے جبکہ سولر کا بعد میں فائدہ کرائے دار کو ہوتا ہے
اسٹین کرپن مزید کہتے ہیں، چونکہ سولر پینلز کی لاگت کو کم مدت میں پورا نہیں کیا جا سکتا، اس لیے عام طور پر کرایہ داروں کے لیے انہیں انسٹال کرنے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔
"عام طور پر سولر پینل ایسی سہولت نہیں سمجھی جاتی جو کرائے دار اپنے کرچ پر لگوائے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اس نظام کی لاگت کی ادائیگی میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کرایہ اس گھر میں اتنے عرصے تک رہے گا۔ کہ وہ بجلی کا پورا فائدہ اٹھا سکے۔
Rebates and schemes are available in different Australian states and territories. Source: Moment RF / owngarden/Getty Images
کیا استثنیٰ اور سہولت دستیاب ہیں؟
یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے گھر پر شمسی توانائی کی تنصیب کے لیے دستیاب چھوٹ اور مراعات کے بارے میں جاننے کے لیے سرکاری ویب سائٹس پر تحقیق کریں۔ کامن ویلتھ حکومت کے پاس آپ کو صحیح استثنیٰ تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ویب سائٹ ہے۔
مثال کے طور پر، سولر وکٹوریہ چھت پر شمسی توانائی کے لیے $1,400 کی چھوٹ فراہم کرتا ہے۔ وہ چار سال تک ایک اضافی سود سے پاک قرض بھی فراہم کرتے ہیں اور یہ اس بات سے قطع نظر کہ آپ جائیداد کے مالک ہیں یا کرایہ پر۔ وہ سولر ہوم بیٹری خریدنے کے لیے $8,800 کا ایک اور سود سے پاک قرض بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
جناب کرپن بتاتے ہیں کہ آسٹریلیا کی دیگر ریاستیں بھی اسی طرح کے پروگرام پیش کرتی ہیں۔
"نیو ساؤتھ ویلز میں... جنوبی آسٹریلیا [اور] کوئنز لینڈ میں مساوی ترغیبی اسکیمیں ہیں، لیکن آپ کو ان ریاستوں میں سے ہر ایک میں اپنی تحقیق خود کرنے کی ضرورت ہوگی۔"
جیسے جیسے دنیا ڈیکاربونائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، 2050 تک خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کا ہدف آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے لیے مرکزی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ عزم، پیرس معاہدے کے ساتھ منسلک، معیشت کے مختلف شعبوں میں کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کو لازمی قرار دیتا ہے۔
"بجلی بنانے کے لئے ، کوئلے ، گیس اور توانائی کے دیگر ذرائع کے بجائے ، قابل تجدید توانائی کا استعمال گزشتہ 10 یا 15 سالوں میں نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ ہم اس وقت قومی سطح پر تقریباً 30 فیصد قابل تجدید توانائی استعمال کر رہے ہیں اور دولت مشترکہ حکومت کے وعدوں کے تحت 2035 تک قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے آنے والی بجلی 82 فیصد تک بڑھ جائے گی،" جناب کرپن بتاتے ہیں۔
اپنی ریاست کے بارے میں جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کریں
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: