آسٹریلیا کو سالانہ 60,000 نئے مکانات کی ضرورت ہے لیکن ہنر مند افرادی قوت کہاں سے آئے گی؟

housing_construction3.jpg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ملک میں اس وقت ہر تین میں سے ایک کاروباری شعبے کو ہنرمند کارکنان کی کمی کا سامنا ہے۔کیا 1.2 ملین گھروں کے حکومتی تعمیری منصوبے کو ہنر مند تارکین وطن کے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ ویزوں سے مدد مل سکتی ہے؟ ملک کی اعلیٰ کاروباری تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں رہائش کی کمی کو دور کرنے کے لیے مائیگریشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔


بی سی اے کی حکومت کو ارسال کردہ  سفارشات میں ہنر مند کارکنوں کےخلاء کو پر کرنے کے لیے بیرون ملک سے ہنر مند کارکنوں کو ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جس میں تقابلی تجارتی قابلیت کو تیز کرنا اور مستقل رہائش کے لیے فاسٹ ٹریک پروسس کی تجاویز شامل ہیں۔یہ سفارشات ان سیاسی بیان بازیوں سے متصادم ہے جن  میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تارکین وطن کے باعث مکانات کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن ایک طرف مائیگریشن کی سطح کو کم کرنے کا عہد کر رہے ہیں تودوسری طرف وہ برسرِ اقتدار آنے کے صورت میں  پانچ سالوں میں ایک لاکھ  سے زیادہ مکانات بنانے کا وعدہ کیا ہے.
بی سی اے کے چیف ایگزیکٹیو بران بلیک "ہنرمند تارکین وطن کے لیے ایک مضبوط مائیگریشن سسٹم" کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات سے ملک کے مکانات کے بحران کو جنم دینے والے حقیقی چیلنج سے نمٹنے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے.

PERTH HOUSING STOCK
Hình ảnh tổng quan về nhà ở tại Perth, thứ Năm, ngày 9 tháng 5 năm 2024. (Ảnh AAP/Richard Wainwright) Source: AAP / RICHARD WAINWRIGHT/AAPIMAGE
بلیک کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعمیراتی شعبے  میں طلب و رسد کے فرق کو دور کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے ہنر مند افراد کو طلب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید گھر بنائے جا سکیں۔
 انہوں نے کہا کہ ہنر مند تارکین وطن کے لیے تشخیص میں تیزی لانا ایک "مثبت قدم" ہو گا، جو بھی بیرون ملک سے آتا ہے اسے گھر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس لیے اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کوٹس نے کہا کہ ہنر مند تجارتی کارکنوں کے لیے اہم راستہ اسپانسر شپ ہے، جس میں بہت سے لوگوں کو تاخیر اور زیادہ اخراجات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہمیں ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مائیگریشن پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ہنر مند ٹریڈ ورکرز حاصل کر سکیں، ورنہ ہم کبھی بھی اپنے تعمیراتی افرادی قوت کے چیلنج کو حل نہیں کریں گے۔"
_____________________
 کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


 

 

شئیر