Key Points
- آپ کا نیا گھر ایک پراجیکٹ ہوم ہو سکتا ہے یا تعمیراتی طور پر ڈیزائن کیا گیا بھی ہو سکتا ہے۔
- سائز اور اپ گریڈ سے عمارت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
- آپ اپنا گھر خود بنانے کے لئے ’’اونر بلڈر‘‘ بننے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
آسٹریلیا میں ہر سال بہت سے لوگ ایک ایسی جگہ خریدنے کا اپنا خواب پورا کرتے ہیں جسے وہ گھر کہہ سکتے ہیں، لیکن پہلے سے بنایا ہوا گھر خریدنا کچھ لوگوں کے لیے ترجیحی آپشن نہیں ہے۔ وہ اپنی پسند کے مخصوص ڈیزائن کی ترجیحات اور مطلوبہ خصوصیات کے مطابق گھر بنانے کے لیے اسے خود تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹن ہل جے ایس ایچ پروجیکٹس کے سی ای او ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کے بعد گھر کی تعمیر کے لئے کسی بھی فرد واحد کو کیا اقدام اتحانے کی ضرورت ہے۔
"آپ ایک ایسی زمین خریدیں گے جہاں پہلے سے کوئی رہائشی تعمیر (یا عمارت) موجود نہ ہو۔ پھر آپ کو ترقیاتی درخواستیں، تعمیرات، سرٹیفکیٹ حاصل کرنے، اس تعمیر کے لئے کسی بلڈر تک رسائی پانے کے بعد اس مکان کی تعمیر، زمین کے اس ٹکڑے پر شروع کریں گے ، جو آپ نے خریدا ہے۔
اپنے گھر کی تعمیر کے لئے قرض کیسے حاصل کریں
اراضی اور تعمیرات دونوں کے لیے مالیات کا تحفظ اس عمل کو آسان بنا سکتا ہے۔ سندیپ ناگاڈیا سڈنی میں واقع سینٹرم فائنانس سلوشنز میں مورڈگیج بروکر ہیں۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ دونوں قرضوں کے لیے ایک ساتھ درخواست دینا بہتر ہے۔
ہم زمین اور تعمیرات کے قرض کے لیے ایک ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ ایک مثالی صورتحال ہوگی۔ بینکوں کی اکثریت تعمیرات کے لئے جو قرض منظور کرتی ہے وہ ایک سال تک قابل عمل رہتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس تعمیراتی معاہدہ ہے، اگر آپ کے پاس عمارت کا اجازت نامہ ہے اور اگر آپ کے پاس تمام دستاویزات ہیں، تو بینک آپ کو مکمل منظوری دے گا۔"
جناب ناگاڈیا معاہدے میں ایک ایسی شق شامل کرنے کی بھی سفارش کرتے ہیں جو ایک مخصوص مدت کے لیے لاگت کو پابند کرتی ہے، یہ نکتہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ قیمتوں میں غیر متوقع اضافے سے محفوظ ہیں۔
"ہمیشہ یقینی بنائیں کہ آپ مقررہ قیمت والے عمارت کے معاہدے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ فکسڈ پرائس بلڈنگ کنٹریکٹ کا مطلب ہے کہ بلڈنگ کنٹریکٹ 120دن یا چھ ماہ کے لئے موجود ہے، اور اس دوران قیمت میں اضا فہ آپ پر اثر انداز نہیں ہوگا۔۔۔ دوسری بات یہ ہے کہ جیسے ہی زمین طے ہو جائے۔ ہمیشہ جلد از جلد تعمیر شروع کرنے کا ارادہ رکھیں کیونکہ آپ کی تعمیر میں جتنی تاخیر ہوتی ہے، اتنا ہی آپ کو سود ادا کرنا پڑتا ہے۔"
Try to secure a loan for both land and construction. Source: Moment RF / Andrew Merry/Getty Images
جناب ہل کا کہنا ہے کہ بلڈر کے ساتھ تفصیلی بات چیت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پروجیکٹ متوقع بجٹ کے اندر رہے۔ یہ قدم غیر متوقع اخراجات سے بچنے میں مدد کرتا ہے اور ایک ہموار تعمیراتی عمل کو یقینی بناتا ہے۔
"ایک بار جب آپ نے زمین کی خریداری کی قیمت طے کر لی ہے، تو آپ کو واقعی ایک بلڈر کے ساتھ بیٹھ کر بجٹ پر بات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ تعمیر کے لئے بجٹ مختص کر کے اضافی سرمایہ کاری سے بچ سکیں۔
آپ کو ہنگامی صورتحال کے لئے (رقم پس انداز) کرنے کی بھی ضرورت ہے، جو کہ تعمیر کے دوران اضافی لاگت کی صورت میں عام طور پر کم از کم 10 فیصد ہوتی ہے۔جسٹن ہل، سی ای او، جے ایس ایچ پروجیکٹس
"تعمیراتی بجٹ کا سب سے اہم پہلو ڈرائنگ مکمل ہونے سے پہلے گھر کو اس بجٹ کے مطابق ڈیزائن کرنا ہے،" وہ مزید کہتے ہیں۔
بلڈرز کی کتنی اقسام ہیں؟
آسٹریلیا میں عام طور پر دو قسم کے گھر بنانے والے ہوتے ہیں: پروجیکٹ گھر بنانے والے اور تعمیراتی گھر بنانے والے۔
جناب ہل بتاتے ہیں، "ایک پروجیکٹ ہوم بلڈر کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ دیکھیں گے ، ان کے پاس اپنی ویب سائٹ پر پہلے سے ہی ڈرائنگز یا ڈیزائن موجود ہوں گے جن کے تحت وہ آپ کا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔
"اور اگران کا پہلے سے تیارکردہ ڈرائنگ اور ڈیزائن اس قطع اراضی کے مطابق ہوں جو آپ نے خریدا ہے جیسے کہ چوڑائی [اور] سائز... کیا زمین کی سطح ڈھلوان ہے یا سیدھی؟ تو پھر آپ اپنی زمین کے مطابق ان کے مخصوص تیار کردہ ڈیزائن میں سے اپنے گھر کے لئے ڈرائنگ چن سکتے ہیں۔
"پھر جب آپ آرکیٹیکچرل ہوم بلڈر کے پاس جائیں گے، تو آپ اپنے گھر کو آرکیٹیکٹ کے ساتھ ڈیزائن کریں گے اور زیادہ ترجیحی طور پر بلڈر کے ساتھ۔ اس صورتحال میں ان کے پاس پہلے سے پیش کرنے کے لئے شاید کچھ نہ ہو اور جو زمین آُ نے خریدی ہے اس کے مطابق اپنی پسند کا ڈیزائن تیار کریں ۔"
Costs will depend on size and any upgrades. Source: Moment RF / Andrew Merry/Getty Images
خواہ آپ پراجیکٹ ہوم کا انتخاب کریں یا آرکیٹیکچرل ڈیزائن کردہ گھر، تعمیر جتنی بڑی ہوگی، قیمت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ سائز تعمیر کے مجموعی اخراجات کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
"آپ کے پاس ایک بنیادی پیکیج ہے جو چھوٹے گھر کے مطابق بنا ہوگا۔ ہر چیز مربع میٹر پر مبنی ہے۔ لہذا ایک تعمیر کی سب سے بڑی لاگت اضافی مربع میٹر ہے۔ جتنے اضافی مربع میٹر اتنے ہی زیادہ لاگت، مسٹر ہل کہتے ہیں۔
یہ صرف سائز نہیں ہے جو آپ کے مستقبل کے گھر کی قیمت کو متاثر کرے گا۔ مختلف اپ گریڈز حتمی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ خصوصیات، مواد اور تکمیل کو حسب ضرورت بنانا مجموعی اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
"عام طور پر ہر پروجیکٹ ہوم بلڈر کے پاس اضافی اپ گریڈ پیکجز ہوں گے۔ یہ اپ گریڈ شدہ آلات، ٹیپ ویئر، اس طرح کی ہر قسم کی اشیاء ہو سکتی ہیں... اور ان میں پریمیم رینجز ہوں گے... جو پوری طرح سے پیش کیے جائیں گے، بہت زیادہ پر کشش نظر آتے گھر(اسٹریٹ اپیل)، ڈبل اسٹوری، لیکن یہ ہو سکتا ہے جب آپ کی تعمیر ختم ہو تو آپ کی لاگت دگنی ہو چکی ہوعام طور پر پروجیکٹ ہومز ایسے کام کرتے ہیں۔
پراجیکٹ کے گھر بنانے والوں کے فراہم کردہ ڈیزائن اور منصوبوں کی پیروی سے منظوری کے عمل اور تعمیر کو تیز تر اور لاگت میں کمی کا باعث ہوں گے۔ پہلے سے ڈیزائن کیے گئے منصوبے اکثر تعمیری عمل کو ہموار کرتے ہیں، وقت اور خرچ دونوں کو کم کرتے ہیں۔
"عام طور پر پراجیکٹ بلڈرز کے لئے، بہتر ہے کہ وہ اپنے ڈیزائن اور ان ڈرائنگ کے اندر رہیں جو وہ اپنے کاروبار میں پہلے ہی تعمیر کر چکے ہیں کیونکہ ان کے پاس اس ڈیزائن کے لیے ایک ماڈل ہے۔ وہ آپ کی زمین پر تعمیر کی منظوری بہت تیزی سے حاصل کر سکتے ہیں اور عام طور پر، آپ ان فراہم کردہ ڈرائنگز یا ڈیزائنوں میں جو بھی تبدیلیاں کرتے ہیں جو پہلے سے گھر میں موجود ہیں یقینی طور پر آپ کے فی مربع کے اعتبار سے اس لاگت میں اضافے کا باعث ہوں گےجو آپ پہلے ہی ادا کر رہے ہیں،" جناب ہل کہتے ہیں۔
اگرچہ تعمیراتی طور پر ڈیزائن کیا گیا گھر کسی پروجیکٹ ہوم سے زیادہ مہنگا ہو سکتا ہے، آپ اسے پہلی مرتبہ زمین کے مطابق ڈیزائن کر رہے ہیں۔ تاہم اس کا مطلب ہے کہ بعد میں تبدیلیاں کرنے کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔ یہ بعد میں ہونے والی مہنگی ترمیم کی ضرورت کے بغیر زیادہ ذاتی ڈیزائن کی اجازت دیتا ہے۔
Sticking to the project builder's designs will make the construction quicker and more cost-effective. Credit: courtneyk/Getty Images
خود سے تعمیر(اونر بلڈر)
اپنے گھر کی تعمیر کے لیے روایتی معماروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے علاوہ، مالک بلڈر کا کردار ادا کرنے کا آپشن موجود ہے۔ مالک بلڈر لائسنس حاصل کرنا آپ کو اپنے گھر کا انتظام کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے آپ کو تعمیراتی عمل کے لیے مختلف تجارتوں(طریقہ عمل) کی نگرانی اور ہم آہنگی کا اختیار ملتا ہے۔ یہ نقطہ نظر پروجیکٹ پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے اور ممکنہ بچت کا باعث بن سکتا ہے۔
"آپ مالک بلڈر بن سکتے ہیں جس کے لئے آپ مالک بلڈر پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ لہذا یہ آپ کو اپنے گھر کا انتظام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، آپ کو ابھی بھی مختلف کاموں کے لئے پیشہ ور ماہرین سے کانٹریکٹ کرنا ہوں گے۔ لیکن آپ مالک بلڈر پرمٹ کے تحت واحد بلڈر بن سکتے ہیں، جس کے لیے آپ ہر پانچ سال میں کم از کم ایک بار درخواست دے سکتے ہیں،" جناب ہل کہتے ہیں۔
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.