آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی ۔ برسبین گابا میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے دو گھنٹے بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل کھیلا گیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز کا ہدف دیا آسٹریلیا کے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔
پاکستان کے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اپنے بولرز پر اعتماد ہے میکسویل کی بیٹنگ نے میچ میں فرق ڈالا ابھی ہم اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں اور بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی ٹیسٹ شرٹ دے دی ہے بابر اعظم نے عثمان خواجہ کو شرٹ خواجہ فاونڈیشن کے لیے دی ہے گابا میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے بتایا کہ بابر اعظم پاکستان کے ایک گریٹ کرکٹر ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں خواجہ فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز اکھٹے کر رہا ہوں بابراعظم نے کہا کہ میری چھوٹی سی چیز سے اگر فائدہ ہوتا ہے تو یہ میرے لیے آنر ہے میری طرف سے عثمان خواجہ کے لیے نیک خواہشات ہیں
پاکستان کے محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے محمد آصف نے قطر میں اسنوکر فائنل میں ایران کے کھلاڑی کو شکست دی۔ کیوئسٹ محمد آصف نے حریف کھلاڑی کو پانچ تین سے شکست دی محمد آصف نے کہا کہ ﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا ہوں یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے یہ ٹائٹل تیسری بار پاکستان کے لیے جیتاکرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کو بھی اہمیت دینی چاہیےجو کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں ان کو انعام دینا چاہیے تاکہ آنے والے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی ملے ۔ہمیں کھیلوں میں خاص توجہ دینی چاہیے تاکہ پاکستان کا نام مثبت انداز میں دنیا میں لیا جائے ۔
(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: