ایک نئی تحقیق سے گھروں کے کرایہ میں اضافے سے ہونے والے نئے بحران کی نشان دہی کی ہے۔ کئی تجزئے بتاتے ہیں کہ شائد آسٹریلیا ایک ایسے رہاشی بحران کی طرف چل نکلا ہے جہاں ہمیشہ کرائے پر رہنے والوں کی تعداد گھروں کی ملکیت رکھنے والوں سے بڑھ رہی ہے۔ اور کرائے دار شائد کبھی بھی اپنا ذاتی گھر نہیں خرید سکیں گے۔رپورٹ میں پتہ چلا کہ 78 فیصد کرایہ دار اب بھی گھر خریدنا چاہتے ہیں، لیکن 59 فیصد کا خیال ہے کہ وہ آسٹریلیا میں زندگی بھر گھر نہیں خرید سکیں گے۔
_______________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا