کلیدی نکات
- وزیٹر ویزا اور عارضی گریجویٹ ویزا رکھنے والے اب آن شور طلباء کے ویزا کے لئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
- یہ تبدیلیاں یکم جولائی سے نافذ ہوں گی۔
- حکومت اس سال ہجرت کی سطح کو کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
آسٹریلین حکومت غیر ملکی شہریوں کے لئے “ویزا ہاپنگ Visa Hopping ” کے نام سے جانے والی کوششوں پر پابندیاں لگا رہی ہے۔ یہ اعلان آسٹریلیا آ کر ویزے کی کیٹیگری میں تبدیلیوں کی بڑھتی تعداد کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نئی تبدیلیاں اس حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد آسٹریلیا میں عارضی ویزوں پر آنے والوں کی یہاں مستقل قیام کی کوشششوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور امیگریشن کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔
قواعد و ضوابط اورسخت ہو جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانیں کو غیر ملکی طلباء کی سالمیت متاثر کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ یکم جولائی سے حکومت دو اہم تبدیلیاں کر رہی ہے ۔
وزیٹر ویزا اور عارضی گریجویٹ ویزا ہولڈر اب آسٹریلیا میں فلُ ٹائیم آن شور پڑھائی کے ویزے کی تبدیلی کے لئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
وزیرداخلہ کے دفتری بیان میں کہا گیا ہے: “سیاحتی یا visit visa کی تعلیمی ویزے میں تبدیلی عام ہو ئی ہے اور یکم جولائی 2023 سے مئی 2024 کے آخر تک اس کی 36،000 زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔” حکومتی بیان کے مطابق “اس اقدام سے ایک ایسا راستہ بند ہوجائے گا جس کا غلط استعمال ہو رہا تھا۔
عارضی گریجویٹ ویزا والے افراد کے بارے میں تبدیلی کا مقصد فارغ التحصیل افراد کوملازمت حاصل کرنے یا ملک میں پی آر حاصل کرنے کی کوششوں سے روکنا ہے۔
گرٹن انسٹی ٹیوٹ کی 2023 کی ایک رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ تین میں سے ایک بین الاقوامی فارغ التحصیل “زیادہ تر سستے پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کو آسٹریلیا میں قیام کو طویل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو “ایک ایسے ہجرت کے نظام کی ضرورت ہے جو مطلوبہ مہارت فراہم کرے، لیکن اس سے کسی کا استحصال نہ ہو"۔
وزیر داخلہ نے کہا، “ہماری ہجرت کی حکمت عملی بین الاقوامی تعلیم میں خرابیوں کو بند کرنے کے لئے ایک واضح منصوبے کا خاکہ پیش کرتا ہے ۔