آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم کیوں رہی ہے؟

Team Australia swimmers react on the podium after winning Gold in the Mixed 4X100M Medley Relay.

Para athlete advocates say the lack of investment in athletes with a disability is the reason Australia only bagged 11 medals in Paris. Credit: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم رہی ہے۔ پیرا ایتھلیٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ معذور کھلاڑیوں پر کم سرمایہ کاری اس کی بڑی وجہ ہے جس کئ باعث آسٹریلیا نے پیرس پیرالمپکس میں صرف 11 تمغے جیتے ہیں۔


آسٹریلیا اولمپک اور پیرا اولمپک ایتھلیٹس کی واپسی کا جشن منا رہا ہے، لیکن مقامی معذور کھلاڑیوں پر کم سرمایہ کاری کے مطالبے کئے جارہے ہیں کیونکہ پچھلے 36 سالوں میں آسٹریلین پیرالمپکس تمغوں کی سب سے کم تعداد کے ساتھ واپس لوتا ہے۔
آسٹریلیا تمغوں کی سرکاری تعداد میں اپنی نویں پوزیشن سے آگے نہیں بڑھ سکا۔
سیئول میں 1988 کے پیرالمپکس گیمز آخری مقابلے تھے جب آسٹریلیا اس سے نیچے یعنئ 10 ویں نمبر پر آیا تھا۔
ڈین کراس اسپورٹنگ وہیلیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔وہ معروف کمیونٹی پر مبنی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو معذور افراد کے لیے کھیلوں میں طویل مدتی شرکت کی حمایت کرتے ہیں۔وہ پیرا اولمپک ایتھلیٹس کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں، لیکن کہتے ہیں کہ ان کے جیسے گراس روٹ پروگراموں کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
____________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر