Key Points
- 2024 کے پیرس اولمپکس میں، ایتھلیٹس کا 50 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے
- اولمپکس میں تاریخی طور پر خواتین کو کھلاڑیوں کے طور پر اور کوچنگ اور قیادت دونوں میں کم نمائندگی دی گئی ہے۔
- جب 1900 میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیا تو خواتین ایتھلیٹس مجموعی کھلاڑیوں کا صرف 2.2 فیصد تھیں۔
1896، میں پہلے بین الاقوامی اولمپک کھیلوں میں، 241 کھلاڑیوں نے نو کھیلوں کے 43 مقابلوں میں حصہ لیا۔
ان میں سے کوئی بھی عورت نہیں تھی۔
اب، 100 سال سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد ، خواتین ایتھلیٹس 2024 کے پیرس گیمز میں حریفوں کا 50 فیصد بنانے کے لیے تیار ہیں – دنیا میں بین الاقوامی کھیلوں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کے لئے یہ پہلا موقع ہے جب ایتھلیٹس کی کل تعداد کا پچاس فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔
اس آرٹیکل میں آپ جان سکیں گے کہ گزشتہ برسوں میں اولمپکس میں خواتین کی شمولیت میں کس طرح بہتری آئی ہے۔
پہلی خاتون اولمپئن کون تھیں؟
خواتین کو پہلی بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا، اور تب سے ان کی شرکت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
1900 کے کھیلوں میں - جو پیرس میں ہی منعقد ہوئے تھے ،997 کھلاڑیوں میں سے 22 خواتین تھیں، اور انہوں نے ٹینس، کشتی رانی، کروکے، گھڑ سواری اور گولف میں حصہ لیا۔
ان کھیلوں میں سے صرف ٹینس اور گولف میں صرف خواتین کے مقابلے ہوتے تھے، جبکہ دیگر کھیلوں میں خواتین کو ساتھ شامل کیا جاتا تھا۔
پہلی خاتون اولمپک چیمپیئن ہیلین ڈی پورٹالس تھیں، جو ایک سوئس-امریکی ملاح تھیں جو اس عملے کا حصہ تھی جس نے دو 1-2 ٹن کلاس ریگاٹا میں سے پہلا انعام جیتا تھا۔
1948 میں، امریکی ہائی جمپر ایلس کوچ مین اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں۔
آسٹریلیا کی کیتھی فری مین 2000 میں سڈنی اولمپکس میں 400 میٹر میں اپنی فتح کے بعد طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی انڈیجنس خاتون تھیں
اولمپکس میں حصہ لینے والی سب سے کامیاب خاتون سابق سوویت یونین کی جمناسٹ لاریسا لیٹینینا ہیں، جنہوں نے تین کھیلوں میں 18 تمغے جیتے ہیں۔
جرمن تیراک کرسٹن اوٹو نے 1988 میں چھ کے ساتھ کسی ایک اولمپکس میں سب سے زیادہ طلائی تمغے جیتے ہیں۔
1984 سے 2008 تک آٹھ اولمپکس میں حصہ لے کر اولمپکس میں ایک خاتون کی طرف سے سب سے زیادہ حصہ لینے کا ریکارڈ جرمن-اطالوی کینور جوزفا آئیڈیم-گورینی کے پاس ہے۔
آسٹریلیا کی پہلی خاتون اولمپئن کون تھیں؟
اولمپکس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والی پہلی آسٹریلوی خواتین سارہ 'فینی' ڈیرک اور مینا وائلی تھیں۔
ان دونوں نے 1912 اسٹاک ہوم اولمپکس میں 100 میٹر فری اسٹائل میں مقابلہ کیا، بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
سرماکے اولمپکس میں خواتین
موسم گرما کے اولمپکس کی طرح، خواتین کو تاریخی طور پر سرمائی اولمپکس میں کم نمائندگی دی گئی ہے۔
1924 میں پہلے موسم سرما کے اولمپکس میں، 258 کھلاڑیوں میں سے 11 خواتین تھیں، اور انہیں صرف فگر سکیٹنگ میں حصہ لینے کی اجازت تھی۔
1936 میں خواتین نے پہلی بار الپائن اسکیئنگ میں حصہ لیا۔ آنے والے سالوں میں سالوں میں، خواتین نےموسم سرما کے کھیلوں کی دیگر کئی اقسام میں حصہ لیا۔
حالیہ ونٹر اولمپکس، جو 2022 میں بیجنگ میں منعقد ہوئے، آج تک کے سب سے زیادہ صنفی توازن کے حامل تھے، جن میں 45 فیصد ایتھلیٹس خواتین تھیں۔
مزید متوازن نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے نئے ایونٹس کو شامل کیا گیا اور کھلاڑیوں کے کوٹے میں ترمیم کی گئی، بیجنگ گیمز میں خواتین کے ایونٹس کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
میدان سے باہر کھیلوں میں خواتین کی شرکت
تاریخی طور پر، کھیل نہ صرف شرکت اور کوریج کے لحاظ سے مردوں کا غلبہ رہا ہے، بلکہ انتظامی اور قیادت کی سطح پر بھی۔
تاریخی طور پر، کھیل نہ صرف شرکت اور کوریج کے لحاظ سے مردوں کا غلبہ رہا ہے، بلکہ انتظامی اور قیادت کی سطح پر بھی۔
ٹوکیو 2020 اولمپکس میں، قومی اولمپک کمیٹی کے شیف ڈی مشنز میں خواتین کا صرف 20 فیصد حصہ تھا ،جو اپنے قومی مندوبین کی قیادت اور نگرانی کرتے ہیں جبکہ 13 فیصد تسلیم شدہ کوچز خواتین تھیں
بیجنگ 2022 کے ونٹر اولمپکس میں، نیشنل اولمپک کمیٹی کی 21 فیصد شیف ڈی مشنز اور 10 فیصد تسلیم شدہ کوچز خواتین تھیں۔
سال 2021 میں آئی او سی نے سال 2021-24 کے لیے 21 صنفی مساوات اور شمولیت کے مقاصد کو اپنایا، جس میں ان اعدادوشمار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات شامل تھے۔
اولمپک چارٹر میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے کرداروں میں سے ایک "ہر سطح اور تمام ڈھانچے میں کھیلوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنا" ہے۔
اکتوبر 2023 تک، خواتین 33 آئی او سی کمیشنز میں سے 14 14 (42 فیصد) کی سربراہ ہیں اور مجموعی طور پر 50 فیصد عہدوں پر فائز ہیں ۔
جنوری 2024 تک، 106 (40.6 فیصد) فعال آئی او سی اراکین میں سے 43 خواتین ہیں۔