آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلین نوجوان کھلاڑی سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا ہے ویرات کوہلی کو انیس سالہ کھلاڑی سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے ۔ ویرات کوہلی کے اس رویے پر سابق کرکٹرز اور ان کے مداح شدید تنقید کر رہے ہیں ادھر سیم کونسٹاس نے واقعہ کو حادثہ قرار دیا ہے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فیل ہوگئی ہے پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام نے 54 اورمحمد رضوان نے 27 رنز بنائے ۔
میچ کے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا کامران غلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سابق کھلاڑی اعصام الحق ان دنوں کھیل ٹینس کو فروغ دینے میں مصروف ہیں وہ ٹینس کو پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں تک پہنچانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں.
اعصام الحق پہلی بار پشاور میں ٹینس ٹورنامنٹ کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں اعصام الحق نے کہا کہ ان کی یہی کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کو پھیلایا جائے گراس روٹ لیول سے پروفیشنل لیول تک ٹینس کو پروموٹ کیا جائے پہلی بار پشاور میں جونیئر لیول پر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔
(بشکریہ انس سعید)
________________________________________________________________
- یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: