سڈنی میں مسلم امام کو مبینہ طور پر کچلنے کی کوشش ، ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

NSW Police facebook.jpg

NSW Police facebook

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلین نیشنل امامز کونسل (ANIC) نے امام وسام چرکاوی پر مبینہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس پرتشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مسلم کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔" نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ "39 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت نے عورت کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔" تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


بدھ 18 دسمبر 2024 کو دوپہر سڈنی کے سبرب گرینول کے پبلک اسکول کے نزدیک ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی ایک شخص پر چڑھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بال بال بچ گیا۔
نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کے بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے گرین ویل میں پیش آنے والے مبینہ دھمکی آمیز واقعے کے بعد ایک خاتون کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ عدالت نے خاتون کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے پیراماٹا کی مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اس واقعے میں مذکورہ شخص زخمی نہیں ہوا۔
NSWP.PNG
NSW Police statement 23 December 2024
آسٹریلین نیشنل امامز کونسل (ANIC) نے اپنے میڈیا بیان میں امام وسام چرکاوی Imam Wesam Charkawi پر مبینہ حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، بیان کے مطابق مبینہ حملے میں ایک اسلام مخالف شخص نے مبینہ طور پر امام کو گرین ویل بوائز ہائی اسکول کے قریب گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، جس سے طلباء اور خاندانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پرتشدد واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جو ایک نمایاں مسلم رہنما کو نشانہ بنانے کا عمل ہے۔ ANIC نے سیاسی رہنماؤں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیا کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ANIC کے صدر، امام شادے السلیمان نے حکومت سے فوری اقدامات اور مسلم کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ANIC مسلم کمیونٹی کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔
کمبرلینڈ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد، اتوار 22 دسمبر 2024 کو شام تقریباً 5:45 پر، 39 سالہ خاتون کو پیراماٹا میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیا۔اسے گرین ویل پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اجہاں اس پر اس حملے کے ذریعے دھمکی، جسمانی نقصان یا خوف پیدا کرنے کے ارادے کے الزامات عائد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی عدالتی کاروائی اور ملزمہ کی عدالتی پیشی کے تناظر میں NSW پولیس اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتی۔
ANIC STATEMENT.PNG
ANIC Media release 25 December 2024
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر