مسابقتی مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفیں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ جا ری ہے۔ آٹو موبائیل کی صنعت میں سب سے زیادہ مانگ معلومات کے ربط کے ذریعے محفوظ گاڑیوں کی ہے – جس میں مائیکروفون، سینسرز اور انٹرنیٹ کنکشن جیسی خصوصیات معیاری پروڈکٹ کی پہچان ہیں۔ لیکن کچھ حلقوں کو تشویش ہے کہ ان خصوصیات کی مانگ نے کچھ گاڑیوں کو ڈیٹا جمع کرنے والی مشینوں میں تبدیل کر دیا ہے، صارفین کے حقوق کے حفاظتی حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی جو معلومات اکٹھی کرتی ہے اس تک کس کی رسائی ہے۔ کنزیومر گروپ چوائس نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 کار برانڈز سے رابطہ کیا مگر چوائیس کے سربراہ جارنی بلاک کرلے کے کہتے ہیں کہ
ان کمپنیوں کی معلومات کی رازداری کی پالیسی کا مطالعہ کرنے پر پتہ چلا کہ ان میں سے سات کمپنیاں ڈرائیور کے ڈیٹا کے کچھ حصے کو نہ صرف برابر ٹریک کر رہی ہیں بلکہ اسے تیسرے فریق کے ساتھ شیئر بھی کر رہی ہیں
وزیر مواصلات مشیل رولینڈ نے صارفین کو ان طریقوں سے چوکنا رہنے کی یاد دہانی کرائی ہے جن سے ان کی کاریں اور دیگر ٹیکنالوجی ذاتی ڈیٹا کو حاصل کر سکتی ہیں۔
ڈیٹاجمع کرنے والی کار کی تیاری کی قسم برانڈز کے درمیان مختلف ہوتی ہے۔ لیکن جیسا کہ مسٹر بلکارلی کہتے ہیں، چوائس نے کچھ کمپنیوں کے ڈیٹا جمع اور شئیر کرنے کے ذیادہ تشویش ناک ہے۔ کیا (KIA) کی مالک کمپنی ہنڈائی نے ایس بی نیوز کے سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے چوائیس کو دئے گئے اپنے جوابات کا حوالہ جس میں کہا گیا ہے کہ: "آواز کی شناخت کا ڈیٹا مجموعی اور غیر شناختی بنیادوں پر جمع کیا جاتا ہے" مگر صارفین ایپ اور اپنے اکاؤنٹ کو بند کر کے ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گاڑی میں منسلک تمام خصوصیات سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ٹیسلا صوتی اور ویڈیو ڈیٹا بھی جمع کرتا ہے اور 'آپٹ ان' مثبت رضامندی کے ماڈل کے ذریعے تیسرے فریق کے ساتھ کچھ شیئر کرتا ہے۔ لیکن ایک پروموشنل ویڈیو کہتی ہے کہ ڈیٹا شناخت کے بغیر شئیر کیا جاتا ہے۔
چوائس کے مطابق ٹویوٹا، فورڈ، ایم جی اور مزدا بھی ڈرائیور کا کچھ ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں – کئی کار کمپنیاں اسے آگے بڑھاتی ہیں یا اس کے استعمال پر غیر واضح پالیسیاں رکھتی ہیں۔ مسٹر بلکارلی قانونی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے، کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے
________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: