میلبرن کپ 2024 کے فیورٹ گھوڑے، وایا سسٹینا، کے مالک نے کوکس پلیٹ کے ٹائٹل میں کامیابی کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ نومبر کو ہونے والی میلبرن کپ ریس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس کے بجائے انہوں نے وایا سسٹینا کا اگلا ہدف جی ون چیمپیئنز اسٹیکس میں شرکت کو قرار دیا ہے۔
Source: AAP
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے میلبرن میں ڈیرے ڈال لیے ہیں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے چار نومبر کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایم سی جی میں بھرپور ٹریننگ کی جس کی منفرد بات یہ تھی کہ یہ پریکٹس سیشن براہ راست فینز کو بھی دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن مکمل کرنے کے بعد فینز کے ساتھ سیلفیاں کچھوائیں اور آٹوگراف بھی دیے پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز مختلف اور ٹف ہوتی ہیں ہم نے پوری محنت کی ہے امید ہے اچھے رزلٹ آئیں گے ۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں بولنے پر اوپنر فخر زمان مشکلات کا شکار ہیں فخر زمان کو سوشل میڈیا پر بابراعظم کے حق میں آواز اٹھانے پر نئے سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور یہ کوئی اتنی بڑی غلطی نہیں ہے بورڈ کو فخر زمان کے ساتھ بات کرکے معاملے کو ختم کر دینا چاہیے۔
بشکریہ انس سعید
__________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: