بگ بیش لیگ انتظامیہ نے آئندہ سیزن کے لیے پاکستانی کرکٹرز میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے آئندہ سیزن کے لیے ہونے والے ڈرافٹ میں صرف اسپنر اسامہ میر کو منتخب کیا گیا ہے آسٹریلوی لیگ میں سلیکٹ ہونے والے واحد پاکستانی کرکٹر اسامہ میر ٹیم میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے بگ بیش لیگ کے لیے پاکستانی مینز اور ویمنز 80 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی اسامہ میر نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں کوشش کریں گے اپنی محنت سے ٹیم کو کامیابی دلواؤں آسٹریلیا میں ہمیشہ کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگتا ہے۔
بنگلادیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بدترین پوزیشن پر پہنچ گئی ہے بنگلا دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 2 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دی اور پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تاریخی وائٹ واش کیا۔
بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیت لیے ۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف بقیہ تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو بھی کلین سویپ کرنا ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہر مخالف ٹیم کی کوئی خاص بات ہوتی ہے اور بنگلادیش کی خاص بات یہ تھی کہ ان کی ٹیم میں ہم سے زیادہ ڈسپلن تھا ہمیں اپنی مینٹل اور فزیکل فٹنس پر کام کرنا ہو گا دس مہینے بعد ٹیسٹ کرکٹ ہو رہی ہے تو پہلے ہمیں اس چیز کے لیے تیار ہونا پڑے گا باولنگ اور بیٹنگ دونوں کا آغاز بہت اچھا کیا لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے آگے اچھا نہیں کر پائے اور اس پر پاکستان کرکٹ کو کام کرنا ہو گا۔
سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے بتایا کہ طاہر زمان چین میں ٹیم کو جوائن کریں گے ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے بعد طاہر زمان کے ساتھ معاملات طے کریں گے فیڈریشن کے صدر ہاکی کی بہتری کے لیے تمام سابق اولمپئن سے بات کریں گے ہاکی کی بہتری کے لئے جو کچھ بھی ہو سکتا ہوا وہ کریں گے نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں کمشنر راولپنڈی کے تعاون سے کروا رہے ہیں
(رپعرٹ: انس سعید)
________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: