Explainer

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: کرکٹ کی روایت، تہوار اور ایک لازوال کھیل

کرسمس کے موقع پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایک روایت کے طور پر کھیلا جاتا ہے جسے کرکٹ کے شائقین اور میلبورنین یکساں پسند کرتے ہیں۔ کانٹے دار مقابلوں سے لے کر کرکٹ کے مسلسل ارتقاء تک، باکسنگ ڈے ٹیسٹ آسٹریلیا کے کھیلوں کے ورثے میں ایک سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

CRICKET: DEC 29 Australia v South Africa - 2nd Test

MELBOURNE, AUSTRALIA - DECEMBER 29: A view of the pitch and the Shane Warne Memorial during the Boxing Day Test Match between Australia and South Africa at The Melbourne Cricket Ground on December 29, 2022 in Melbourne, Australia. (Photo by Dave Hewison/Speed Media/Icon Sportswire via Getty Images) Credit: Icon Sportswire/Icon Sportswire via Getty Images

کرکٹ کی تاریخ میں چند مقابلے روایت کا درجہ رکھتے ہیں ان میں سے ہی ایک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہے۔ اب یہ ٹیسٹ محض ایک مقابلے سے بڑھ کر روایت، دوستی اور قومی فخر کی علامت بن چکا ہے۔ پانچ دنوں تک کھیلے جانے والے اس کھیل کی آسٹریلیا میں ایک الگ تاریخ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے جنرل مینیجر ایونٹ اینڈ آپریشن جول موریسن کا کہنا ہے کہ "اسے میلبورن نے ثقافتی طور پر قبول کر لیا ہے۔ اب وہ اسے اپنی ثقافت کا حصہ مانتے ہیں۔ یہ سال کا ایک بہترین وقت ہے جہاں بہت سے لوگ کرسمس مناتے ہیں اور انہیں کام سے وقت نکالنے اور اس طرح کے مقابلے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔"

اپنے آغاز کے بعد سے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک منفرد حیثیت اختیار کر لی ہے ۔ MCG کرکٹ کے ایک مقدس مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس میدان نے دنیا بھر سے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل بڑے مقابلوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، اور نیوزی لینڈ جیسی قابل ذکر ٹیموں نے اس میدان میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلا ہے۔
CRICKET: DEC 27 Australia v South Africa - 2nd Test
MELBOURNE, AUSTRALIA - DECEMBER 27: A view of the stands at the Melbourne Cricket Ground during the Boxing Day Test Match between Australia and South Africa at The Melbourne Cricket Ground on December 27, 2022۔ Credit: Icon Sportswire/Icon Sportswire via Getty Images
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، جول کا کہنا تھا، "یہ تقریباً ایک مقدس سفر کی طرح ہے"جو میلبورن میں کرکٹ کے شائقین اور اسپورٹنگ کمیونٹی کے مابین اس کی قابل احترام حیثیت کو واضح کرتا ہے۔’’

باکسنگ ڈے کا پہلا ٹیسٹ میچ میلبورن میں 30 دسمبر 1950 سے 3 جنوری 1951 تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ہوا۔ اس نے آسٹریلین کرکٹ میں ایک شاندار روایت کا آغاز کیا۔

تاہم 1980 کی دہائی میں اس کی پائیدار میراث کا آغاز ہوا۔ اس سے پہلے، کرسمس کے دوران کبھی کبھار ٹیسٹ منعقد ہوتے تھے، لیکن یہ 80 کی دہائی تک مستقل نہیں تھا۔ تب سے، MCG اس مشہور ایونٹ کا روایتی مقام رہا ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کرتا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ابتداء آسٹریلیا میں 26 دسمبر کو ہونے والی عام تعطیل سے ہوتی ہے۔ یہ میچ کرسمس کی چھٹیوں میں کھیلا جاتا ہے، جس سے خاندانوں اور کرکٹ کے شائقین کو اسٹیڈیم میں جمع ہونے میں سہولت ملتی ہے۔

کرکٹ کے بدلتے ہوئے فارمیٹس اور T20 جیسے تیز رفتار فارمیٹس آنے کے بعد بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی اہمیت اور حیثیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور شائقین اب بھی اس کو پسند کرتے ہیں۔
Melbourne Cricket Ground
Boxing Day Test at MCG Source: Flickr
شائقین کے اس ایونٹ میں آنے کی مختلف وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے جول کا کہنا تھا کہ "اس میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ چاہے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے محبت ہو، ٹور کرنے والی ٹیموں سے وفاداری ہو، یا معیاری تفریح اور دوستوں کے ساتھ ایک دن کی آوٹنگ ہو۔‘‘

جہاں باکسنگ ڈے ٹیسٹ بنیادی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کے عروج کو ظاہر کرتا ہے، وہیں یہ پورے آسٹریلیا میں کھیل کی دیگر تقریبات کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ بیک وقت ہونے والے ایونٹس، جیسے کہ مختلف ریاستوں میں بگ بیش لیگ اس فلیگ شپ ٹیسٹ کی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔

اس شاندار ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے انتخاب کے معیار پر روشنی ڈالتے ہوئے، جول نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹورز پروگرامز کا ذکر کیا۔ یہ پروگرام دورہ کرنے والی ٹیموں کی روٹیشن کو یقینی بناتا ہے، جس سے کرکٹ کے مختلف ممالک کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے اور اس کی عالمی کشش کو مزید تقویت ملتی ہے۔
پاکستان اس سال کےباکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اکثر شائقین کرکٹ کی اپنی ٹیم سے توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ جول نے اسے مختصراً بیان کیا ہے، "باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایک بہترین کھیل ہے، جو کرکٹ کی مختلف ترجیحات کو پورا کرتا ہے۔"

اپنی کرکٹ کی اہمیت سے ہٹ کر، باکسنگ ڈے ٹیسٹ نا صرف ایک روایت بلکہ آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے جو آنے والے وقت میں ٹیسٹ کرکٹ کی بقا میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔



کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/12/2023 3:13pm بجے
شائیع ہوا 25/12/2023 پہلے 3:26pm
تخلیق کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS