مہاجر طلبا پر ایچ ایس سی امتحانات کا دباؤ ذیادہ ہے

HSC STUDENT EXAMS SYDNEY

Students sitting Year 12 exams (AAP) Credit: MICK TSIKAS/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ملک بھر میں ھائی اسکول یا ائیر 12 کے فائنل امتحانات جاری ہیں، تمام طلباء پر اچھی کارکردگی دکھانے کا دباؤ ہے۔ لیکن پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ نوعمر پناہ گزینوں کے لیے یہ دباؤ اور زیادہ ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی ایک نئی زندگی اور نئی زبان سے نمٹ رہے ہیں


آسٹریلیا میں ائیر 12 کے طلباء کے لیے ہائی اسکول تقریباً ختم ہو چکا ہے۔   لیکن یہ مرحلہ، ایچ ایس سی کے امتحانات کے بغیر عبور نہیں ہو سکتا۔   یہ طلبا ثانوی تعلیمی دور کے ان کے آخری  مرحلے میں ہیں۔جس کے مختلف نام ہیں۔ مثلا نیو ساؤتھ ویلز میں، اسے ہائر سکول سرٹیفکیٹ کہا جاتا ہے... وکٹوریہ میں، وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن، کوئنز لینڈ میں، کوئنز لینڈ سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن، ۔   زیادہ تر کے لیے، یہ یونیورسٹی میں دخلے کا راستہ ہے، اس لیے ان فائنل امتحانات میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔
پناہ گزینوں کی بڑی تعداد غیر انگریزی بولنے والے پس منظر سے آتے ہیں۔   ملٹی کلچرل یوتھ ایڈووکیسی نیٹ ورک کے رانا ابراہیمی کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول کا مرحلہتارکینِ وطن اور مہاجرین والدین اور بچوں دونوں کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔  
پناہ گزینوں کے حامی گروپس کا کہنا ہے کہ طلباء کو اسکول کے بعد کی زندگی میں منتقلی میں مدد کرنے اور انہیں ہر ممکن موقع فراہم کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں تاکہ امتحانات دینے میں آسانی محسوس کریں

________________________________________________________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے



شئیر