آسٹریلین کرسمس کیسے مختلف ہے ؟

Australia Explained - Christmas

What's Christmas like in Australia? Credit: Bec Parsons/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں کرسمس موسم گرما کی گرم جوشی لئے آتا ہے ،جہاں کرسمس کی خوشی منانے کے لئے لوگ ساحل سمندر کی سیر ، باربی کیو اور بیرونی سرگرمیاں اپنا کر روایات کا ایک انوکھا اور نیا امتزاج اختیار کرتے ہیں ۔


Key Points
  • کرسمس کی تقریبات عام طور پر 25 دسمبر کو دوپہر کے کھانے کی دعوت کے ساتھ شروع ہوتی ہیں۔
  • کرسمس اسکول کی تعطیلات کے دوران آتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کے لئے بچوں کے ساتھ باہر وقت گزار کر گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع موجود ہوتا ہے ۔
  • بہت سے آسٹریلینز باربی کیو کرتے ہیں اور اگلے دن باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ میچ دیکھتے ہیں۔
ممکن ہے آسٹریلینز نے کرسمس کی کچھ روایات یورپ سے کشید کی ہوں لیکن یہاں موجود اکثر کرسمس روایات آسٹریلیا کی اپن تخلیق کردہ ہیں ۔

کرسمس ایک اہم عیسائی مذہبی تہوار ہے جو 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اگرچہ بہت سے آسٹریلینز اب بھی کرسمس کو مذہبی تعطیل کے طور پر مناتے ہیں، جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اس دن کو اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے، تحائف کے تبادلے اور دعوت سے لطف اندوز ہونے کا موقع سمجھتے ہیں۔

مقامی روایات جیسے مشہور آسٹریلوی 'کرسمس بش'، جو ایک مقامی پودا ہے جس کے سرخ پھولوں خوشی کے اظہار سے منسلک کیا جاتا ہے، موسم گرما کی تعطیلات اور کرسمس کیرول اور مختلف سجاوٹ کے ہمراہ کرسمس کے دوران گرم جوشی اور جذبات کےا ظہار کا ایک خوبصورت تجربہ پیش کرتا ہے ۔

کرسمس ظہرانہ

آسٹریلیا میں، کرسمس کی تقریبات عموماً 25 دسمبر کو دوپہر کے کھانے کے وقت شروع ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لئے، تہوار منانے کا ، یہ ایک آرام دہ اور پرسکون طریقہ ہے

ایس بی ایس فوڈ کی مینیجنگ ایڈیٹر فرح سیلجو کہتی ہیں کہ کرسمس لنچ کے لیے بہت سی میزوں پر مخصوص کھانے(کرسمس اسٹیپلز) موجود ہوتے ہیں۔

"کرسمس ہیم، اسنیکنگ بورڈز، کافی مقدار میں سمندری غذا، کرسمس پڈنگ، ٹیرامیسو، ٹرائیفل، پاولووا جیسی چیزیں کرسمس ظہرانے کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔ اور پھر آپ بہت سارے تازہ پھل بھی کھاتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ آپ چیری، آم، آڑو اور دیگر موسم گرما کے پھلوں کے بارے میں سوچتے ہیں،" محترمہ سیلجو کہتے ہیں 

وہ مزید کہتی ہیں کہ آسٹریلیا کثیر الثقافتی ملک ہے، اس لیے کرسمس منانے اور کھانے کی روایات متنوع ثقافتوں کو ملانے کا ذریعہ ہیں۔
Australia Explained - Christmas
Christmas Dinner with Salmon Fish Fillet, Scallops, Lobster, Shrimps and Christmas Cake Credit: GMVozd/Getty Images
"میں کرسمس کے دن ملائیشیا کی ڈش لکسا کھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں، جس میں سمندری غذا، آئس کریم کیک یا پینیٹون جیسی کوئی چیز موجود ہوتی ہے۔ میں یقینی طور پر ایک پینٹون بناؤں گا۔ سربیا اور بلقان ممالک میں، وہ سی فوڈ سوپ کو ترجیح دیتے ہیں تو میں بھی بہت خوشی سے ایس اکوئی سوپ تیار کروں گی،" وہ تجویز کرتی ہیں۔

 آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ اکثر میزبان ون ڈش پارٹیز کے لئے مہمان سے کچھ لانے کی فرمائش کرتے ہیں۔ محترمہ سیلجو ایسی ڈش بنا کر لانے تجویز کرتی ہیں جسے بنانے میں آپ کو مشکل محسوس نہ ہو۔ 
اگرچہ انہوں نے خود بچپن سے اپنے گھر میں کرسمس تہوار مناتے نہیں دیکھا، لیکن اب وہ اکثر اپنے دوستوں کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس تہوار کا حصہ بنتی ہیں۔ وہ اپنی پسندیدہ بوسنین میٹھا اپنے میزبانوں کے گھر لیجانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

"میں ہمیشہ کرسمس کا دن اپنی بہت اچھی دوستوں اور ان کے یونانی یا اطالوی اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہوں، لہذا یہ بہت ہی شاندار اور دعوتوں سے بھرپور تقریبات ہوتی ہیں ۔ میں ہمیشہ بو سنیا کی ایک میٹھی ڈش بناتی ہوں اسے بنانے کے لئے عام طور پر میں ایک جام شارٹ بریڈ تیار کرتی ہوں اور اسے آلو بخارے کے جام سے بھر کر آئسنگ شوکر میں رول کر لیا جاتا ہے۔ محترمہ سلیجو نے وضاحت کی۔
Australia Explained - Christmas
Credit: Bec Parsons/Getty Images

گھر سے باہر وقت گزارنا

آسٹریلین موسم گرما میں ، کرسمس کا تہوار اسکولوں کی تعطیلات کے دوران آتا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر پر فضا مقامات پر وقت گزارنے کا زیادہ موقع میسر ہوتا ہے۔ اس دوران ساحل سمندر کی سیر ، تیراکی، گھر کے پچھلے حصے میں ضیافت اور گھر کے نزدیکی باغ میں جانا عام سرگرمیاں ہیں۔

"مجھے یہ پسند ہے کیونکہ موسم گرما ہے، یہ بہت آرام دہ ہے، ہر کوئی اچھے موڈ میں ہے،" محترمہ اریگا کہتی ہیں۔

پامیلا لوپیز اریگا، جو میکسیکن ثقافت سے تعلق رکھتی ہیں، کرسمس اپنے شوہر کے خاندان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

ہر سال خاندان کا ایک مختلف رکن کرسمس ظہرانےکی میزبانی کرتا ہے، اور دیگر اہل خانہ ایک دوسرے کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لئے کچھ کھانے کی اشیاٗ یا ڈشز لے کر آتے ہیں۔

باکسنگ ڈے کی روایات

25 دسمبر کو تحائف کے تبادلے اور ظہرانے سے لطف اندوز ہونے کے بعد، آسٹریلیا میں بہت سے لوگ باربی کیو کرکے اور قومی کرکٹ ٹیم کو مخالف ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھ کر باکسنگ ڈے مناتے ہیں۔

برسبین میں پیدا ہونے والے لیوک بارباگیلو کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرتے ہیں۔

"وقت گزرنے کے ساتھ کرکٹ کا کھیل وسیع ہو گیا ہے۔ 90 کی دہائی اور 2000 کے اوائل میں پروان چڑھنے کے بعد، آسٹریلیا واقعی ایک مضبوط اور غالب آنے والی کرکٹ ٹیم ہے، اس لیے کرسمس ہمیشہ سال کے ایک حقیقی جشن کے وقت کی طرح محسوس ہوتا تھا، جب تہوار کے اگلے ہی دن سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے شائقین پرجوش ہوتے ہیں۔ "

جناب بارباگیلو کہتے ہیں کہ "ہمیشہ سے یہ احساس موجود رہتا ہے کہ آسٹریلیا جیتنے والا ہے، اس لیے اس ٹیسٹ کے حوالے سے بہت زیادہ مثبتیت ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کرکٹ کا ایک ایسا کھیل ہے جسے میں ہر سال دیکھتا ہوں،" ۔
Australia Explained - Christmas
A family of Indian descent eats Christmas dinner on the patio at home in Australia. Credit: Fly View Productions/Getty Images

کرسمس کے لئے ذاتی روایات تخلیق کریں

 آپ کو کرسمس سے وابستہ بہت سی مختلف روایات ملیں گی، ایڈونٹ کیلنڈر اور مڈنائٹ ماس سے لے کر کیرول اور کرسمس ٹری تک۔

کرسمس منانے کے مختلف طریقے ہیں، خواہ وہ مذہبی ہوں یا نہیں، اس لیے آپ اپنی مرضی کے مطابق روایات کا انتخاب کر سکتے ہیں اور انہیں اپنی خود سے تخلیق کردہ روایات سے ملا سکتے ہیں۔

شئیر