Key Points
- آسٹریلیا میں 5.3 ملین سے زیادہ پالتو بلیاں ہیں۔
- آسٹریلیا میں ہر پالتو بلی جسے باہر گھومنے کی اجازت ہے وہ ہر سال تقریباً 186 جانوروں کو مار دیتی ہے۔
- بلی کو ذمہ داری سے پالنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ کی بلی گھر کے اندر رہے۔
- اپنے علاقے میں پالتو بلیوں کو رکھنے کے بارے میں معلومات کے لیے اپنی مقامی کونسل سے رابطہ کریں یا ان کی ویب سائٹ دیکھیں۔
بلیاں بہترین پالتو جانور ہیں – اچھی صحبت فراہم کرنے کے علاوہ بلیاں انسانی صحت کو مختلف فوائد بھی فراہم کرتی ہیں۔ لیکن آسٹریلیا میں، باہر پھرنے والی بلیاں ہماری مقامی جنگلی حیات کی شکاری ہیں، جبکہ ان کے گھومنے پھرنے کی فطرت بلیوں کو بیماری اور چوٹ لگنےکے خطرے میں ڈالتی ہے۔
بلیاں دنیا بھر کی ثقافتوں میں پائی جاتی ہیں۔ مصری افسانوں میں صدیوں تک ان کی تعظیم کرنے سے لے کر، آج کی جدید ثقافت تک بلیوں کی مقبولیت موجود ہے امریکی کارٹون بلی گارفیلڈ سے لے کر ہر جگہ نظر آنے والی جاپانی ہیلو کٹی ڈیزائن کے رجحان تک بلیاں ہر ثقافت میں شامل ہیں ۔
آسٹریلیا کے ایک تہائی گھرانوں میں پالتو بلی موجود ہے، جس کا تخمینہ 5.3 ملین سے زیادہ پالتو بلیوں کے برابر ہے۔
بلیاں دراصل قدرتی طور پر فطری شکارہ ہیں ہیں۔ محققین نے اندازہ لگایا ہے کہ، آسٹریلیا میں اوسطاً ہر پالتو بلی ہر سال تقریباً 186 جانوروں کو مارتی ہے، اور ان میں سے بہت سے قتل بلی کے مالکان کے علم میں نہیں آتے۔
آسٹریلیا کی جنگلی حیات پر پالتو بلیوں کے اثرات کے علاوہ، لاکھوں جنگلی بلیوں کے بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو پورے آسٹریلیا میں موجود ہیں ۔
"ہر کوئی پالتو بلیوں سے واقف ہے جن کی ملکیت اور دیکھ بھال کی جاتی ہے، لیکن آسٹریلیا میں ہمارے پاس جنگلی بلیاں بھی ہیں، اور یہ وہ بلیاں ہیں جو لوگوں پر انحصار کیے بغیر رہتی ہیں۔ زیادہ تر فیرل بلیاں شہروں سے دور جھاڑیوں میں رہتی ہیں لیکن ان میں سے ایک ذیلی نسل بھی ہےجو یا تو قصبوں اور شہروں میں رہتی ہے، یا صرف قصبوں اور شہروں کے کنارے پر رہتی ہے، اور اس قسم کی فیرل بلی کو بعض اوقات آوارہ بلی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کہنا ہےسارہ لیگے کا جو، حیاتیاتی تنوع کی کونسلر اور چارلس ڈارون یونیورسٹی میں وائلڈ لائف کنزرویشن کی پروفیسرہیں ۔
Cats make great companions and will happily let you live beside them.
بلیاں آسٹریلیا کی جنگلی حیات کو کافی نقصان پہنچا رہی ہیں
"بلیوں کو پہلی بار آسٹریلیا میں 1788 میں فرسٹ فلیٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ مقامی جنگلی حیات کی بیس سے زیادہ انواع کے ناپید ہونے میں جنگلاتی بلیاں بنیادی مجرم رہی ہیں اور بلیاں آج بھی اہم جنگلی حیات کی آبادی میں کمی کا باعث بن رہی ہیں،" پروفیسر لیگے کہتی ہیں۔
اگر ہم آسٹریلیا کی منفرد جنگلی حیات پر پالتو بلیوں اور جنگلاتی بلیوں کے اثرات کو یکجا کریں تو ہر روز بلیاں 3.1 ملین سے زیادہ ممالیہ، 1.8 ملین رینگنے والے جانور اور 1.3 ملین پرندے مار رہی ہیں۔ پروفیسر لیگے کے مطابق، مزید مقامی جنگلی حیات کی نسلیں بھی خطرے میں ہیں۔
"اگر ہم بلیوں کو منظم کرنے آگے نہیں بڑھے تو ہم آنے والے سالوں اور دہائیوں میں آسٹریلیائی مقامی جنگلی جانوروں کی نسلوں کی مزید معدومیت دیکھیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ فیرل بلیاں ایک مسئلہ ہیں لیکن درحقیقت پالتو بلیاں بھی جنگلی حیات کو متاثر کر سکتی ہیں کیونکہ اگرچہ انہیں ان کے مالکان کھانا دیتے ہیں ، لیکن اگر پالتو بلیوں کو باہر گھومنے کی اجازت دی جائے تو بھی اپنی فطرت کے مطابق شکار کرتی ہیں۔ کیونکہ بلیوں کی فطرت میں صرف شکار ہے۔ بہت سے پالتو بلیوں کے مالکان کو شاید اس کا علم نہ ہو کیونکہ ان کی پالتو بلیاں اپنا مارا ہوا شکار یا تو گھر نہیں لاتیں ، یا اوسطاً، ہر پانچ میں سے ایک جانور جسے انہوں نے مارا ہے، گھر لاتی ہیں ۔
A feral cat photographed in arid South Australia.
آسٹریلیا میں بلی کے ایک ذمہ دار مالک ہونے میں کیا باتیں شامل ہے؟
پروفیسر لیگے کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات پر پالتو بلیوں کے اثرات کو کم کرنے کا بہترین طریقہ پالتو جانوروں کی ذمہ داری پر عمل کرنا ہے۔
"اپنی بلی کو رجسٹرڈ کروائیں اور مائیکرو چِپ کروائیں تاکہ اگر وہ کبھی باہر نکلتی ہے تو وہ آپ کو جلدی واپس مل جائے، اپنی بلی کو ڈی سیکس کروائیں - یہ ناپسندیدہ کوڑے کو روکنے کے لیے ہے - اور خاص طور پر، اپنی بلی کو گھر کے اندر رکھیں یا پھر محفوظ ماحول میں باہر نکالیں ۔ "
اگر آپ کے پاس ایک پالتو بلی ہے یا آپ بلی پالنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تو آپ کا مقامی جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس باقاعدگی سے جانا آپ کی بلی کو صحت مند اور خوش رکھنے میں مدد کرے گا۔
"جانوروں کا ڈاکٹر ہر بلی کے مالک کے لیے بلی کی صحت سے متعلق معلومات کا بنیادی ذریعہ ہونا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پالتو جانوروں کی سالانہ صحت کے جانچ، ویکسینیشن، ورمنگ اور کسی بھی مطلوبہ طبی منصوبے کو انجام دینے کے لیے ڈاکٹر کو تلاش کریں۔ جتنی جلدی ممکن ہو بیماریوں کا پتہ لگانا اور ان کا علاج کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے، اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے مقامی ڈاکٹر کے ساتھ بہترین تعلق قائم کریں،" آسٹریلوی ویٹرنری ایسوسی ایشن کے مغربی آسٹریلیا ڈویژن کے صدر ڈاکٹر گارنیٹ ہال کہتے ہیں۔
ڈاکٹر ہال کا کہنا ہے کہ پالتو بلیاں جو باہر گھومتی ہیں وہ نہ صرف جنگلی حیات کا شکار کرتی ہیں بلکہ انہیں خود بھی چوٹ لگنے اور بیماری کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
"بلیاں اکثر آپس میں لڑتی ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی گندی چوٹیں آتی ہیں، اور ساتھ ہی ایف آئی وی جیسی بیماریوں اور گاڑیوں کے حادثات جیسی چیزوں کے لیے انتہائی حساس ہو جاتی ہیں۔ بلیاں قدرتی طور فطرت کے مطابق قاتل ہیں - ہم دیکھتے ہیں کہ یہ ان کے کھیل کے رویوں میں جھلکتا ہے۔ وہ پیچھا کرنا، اچھالنا اور کاٹنا پسند کرتی ہیں۔ گھریلو ماحول سے باہر، یہ رویے تیزی سے موثر اور مہلک شکار میں بدل جاتے ہیں۔"
Impacts of urban cats in Australia. Threatened Species Recovery Hub. Note the estimate of the pet cat population shown in this poster (4.9 million) has been surpassed; recent surveys put the figure at 5.3 million.
بلیوں کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے کے بارے میں مقامی قوانین کیا ہیں؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کہاں رہتے ہیں، پالتو بلی کو رکھنے کے قوانین ہر جگہ مختلف ہوتے ہیں، جیسا کہ پروفیسر لیگے بتاتی ہیں۔
"پالتو بلیوں کے انتظام کے بارے میں قوانین ریاستوں اور خطوں کے ذریعہ مرتب کیے جاتے ہیں، لیکن پھر پالتو بلیوں کا اصل انتظام مقامی حکومتیں کرتی ہیں، اور مقامی حکومتیں اپنے اضافی قوانین بھی متعارف کروا سکتی ہیں۔ مقامی حکومتیں اصرار کر سکتی ہیں، مثال کے طور پر، کہ مقامی علاقے میں تمام بلیوں کو بے جنس کر دیا گیا ہے، یا یہ کہ کسی خاص مضافاتی علاقے میں تمام بلیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے - اس کا مطلب ہے کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کے قوانین مختلف ہوتے ہیں۔
اپنے علاقے میں پالتو بلیوں کو رکھنے کے بارے میں معلومات کے لیے اپنی مقامی کونسل کی ویب سائٹ پر جائیں۔
"اگر ہم سب پالتو جانوروں کی ملکیت کے ذمہ دار طریقے اپناتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی پالتو بلیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ شاندار ساتھی ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ ہم مقامی چھپکلیوں ، مینڈک اور دیگر تمام مقامی جنگلی حیات سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو ہمارے باغات میں آتے ہیں۔ پروفیسر لیگے کہتی ہیں۔
ذمہ داری سے بلی پالنے سے متلق مزید معلومات کے لئے اپنی مقامی کونسل یا درج ذیل لنکس پر رابطہ کریں
- Safe Cat, Safe Wildlife website with expert advice on keeping cats indoors:
- The Threatened Species Recovery Hub website to learn more about cat impacts:
- The Australian Veterinary Association website to locate your local veterinarian: