نیوز فلیش 27دسمبر: سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین کشتی ریس میں ہلاکتیں

Yacht washed ashore

Yacht washed ashore by Cyclone Debbie in Airlie Beach Credit: Stefan Armbruster

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور ہوبارٹ کے ساحلوں کے مابین بادبانی کشتیوں کی ریس کے دوران دو شرکاء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی صحافیوں کو ہسپتال کے باہر قتل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست ویکٹوریا کی لبرل پارٹی کے رہنما جان پیسوٹو کو پارٹی قیادت کے اندر چیلنج کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔


پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی معلومات کی بنیاد پر فضائی آپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔
بھارت کے سابق وزیرِ اعظم اور اقتصادی اصلاحات کے معمار منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے نے آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے گرامپیئنز میں بے قابو آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز کے لیے حالات کو آسان بنایا ہے.
آسٹریلیا میں صارفین نے باکسنگ ڈے کی بچت کے فائدے اٹھانے کے لیے خوب خریداری کر ڈالی ہے۔

________________________________________________________________


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


شئیر