بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لئے دو بزنس کرنے والوں کا منفرد اشتراک

Business owners Ruth Tate and Fabio Stefanelli (SBS-Sandra Fulloon).jpg

Business owners Ruth Tate and Fabio Stefanelli Source: SBS / Sandra Fulloon

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایک کریڈٹ رپورٹنگ بیورو کے مطابق، کاروبار کرنے کے لئے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی نا دہندہ کاروباری اداروں کے خسارے بڑھ رہے ہیں اور ایسے بزنس کی تعداد بڑھ رہی ہے جو قرضوں کی واپسی سے قاصر ہیں ۔سڈنی میں، دو کاروباری افراد نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے مل کر ایل نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔


 ایک کریڈٹ رپورٹنگ بیورو کے مطابق، کاروبار کرنے کے لئے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ہی نا دہندہ کاروباری اداروں کے خسارے بڑھ رہے ہیں اور ایسے بزنس کی تعداد بڑھ رہی ہے جو قرضوں کی واپسی سے قاصر ہیں ۔سڈنی میں، دو کاروباری افراد نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے مل کر ایل نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔
محترمہ ٹیٹ بھی آسٹریلیا کے ایسے  ڈھائی ملین چھوٹے کاروباری مالکان میں سے ایک ہیں  جو اس سال بزنس  چلانے کے اخراجات میں اضافے کو محسوس کر رہے ہیں۔

لہذا، محترمہ ٹیٹ نے سمجھداری سے کام لے کر ایک حل نکالا ہے، اور وہ حل ہے اپنے بوتیک کے برابر والے اطالوی ریستوراں کے ساتھ بوتیک فلور کو شئیر کرنا۔

Fabio Stefanelli اور اطالوی نژاد شیف La Favola (FAR-vol-ah
دونوں کے بزنس کے لئے یہ اشتراک سود مند ثابت ہو رہا ہے۔
یہ تعاون نہ صرف روتھ ٹیٹ کو فوائد فراہم کرتا ہے  بلکہ  مسٹر سٹیفنیلی کی آمدنی میں بھی اضافے کا سبب بن رہا ہے
آسٹریلین سمال بزنس اینڈ فیملی انٹرپرائز  کے اومبڈسمین بروس بلسن کے مطابق، بہت سے کاروباری آپریٹرز کے لیے منافع کمانا دن بہ دن مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
لہٰذا، مسلسل بڑھتے ہوئے اخراجات  کا بوجھ بانٹنا  دونوں پڑوسیوں کے لئے نئے مواقعے لاتا ہے۔
جگہ کا اشتراک ایک ایسا اقدام ہے جس کا اسمال بزنس اومبڈسمین بروس بلسن نے خیر مقدم کیا ہے۔
Creditorwatch
کریڈٹ رپورٹنگ بیورو کے حالیہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے چھ مہینوں کے دوران  چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروبار نا دہندہ ہونے کے باعث  ناکام ہو چکے ہیں۔ سی ای او پیٹرک کوگلن اس کی وضاحت اس طرح کرتے ہیں۔۔
مسٹر سٹیفنیلی نے بازار سے براہ راست پیداوار خرید کر لاگت میں کمی کی کوشش کی ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ منافع پر ذیادہ اثر  گاہگوں کے بڑھنے سے پڑتا ہے۔

مسٹر سٹیفنیلی اور محترمہ ٹیٹ کے لیے تعاون اضافی دوستی کا بھی سبب بنا ہے اس لئے یہ دونوں دوسرے جدوجہد کرنے والے بزنس کو بھی تعاون کے ساتھ  اشتراک کے مواقعے تلاش کرنے پر زور دیتے ہیں۔  
 
________________________________________________________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر