سیٹلمنٹ سروسز انٹرنیشنل کی کے مطابق، 600,000 سے زیادہ تارکین وطن اپنی مہارت کی سطح سے نیچے کام کر رہے ہیں۔
"44 فیصد تارکین وطن آسٹریلیا میں اپنی قابلیت اور اہلیت کا درست استعمال نہیں کر پاتے،اور یہ ایک طرح سے ایک بڑے موقع کا زیاں ہے جبکہ ملک بھر میں مختلف شعبوں میں ایک تہائی افرادی قوت کی کمی ہو جاتی ہے
للی جیانگ ، ایس ایس آئی کی ایکٹیویٹ آسٹریلیا سکلز مہم کی منیجر کہتی ہیں،
"ان کی کہانیاں (تارکین وطن کی) سن کر اور اعداد و شمار دیکھ کر ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت سی غیر مستقل نوکریوں ، صفائی کی خدمات، ہاسپٹیلیٹی صنعت کی غیر یقین نوکریوں اور یہاں تک کہ ٹیکسی یا رائیڈ شئیر ڈرائیو میں اپنی اہلیت ضائع کر دیتے ہیں ‘‘
ایس ایس آئی کے مطابق، اگر تارکین وطن کارکنوں کے پاس ایسی ملازمت ہوتی ہے جو ان کی مہارت کے مطابق آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے کارکنوں کے برابر ہوتی ہے، تو دس سالوں میں $70 بلین اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔
ایس بی اسی ایگزامنز سوال اٹھاتا ہے کہ تارکین وطن اپنی اہلیت کے مطابق کام تلاش کرنے کے لیے کیوں جدوجہد کر رہے ہیں،جبکہ ملک میں ہنر کی کمی موجود ہے — اور آسٹریلیا کے لیے اس کی کیا قیمت ہے۔
With additional reporting by SBS Mandarin.