دورہ آسٹریلیا سے قبل بیٹر بابراعظم نے پاکستان کی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا آنا ہے ۔بابراعظم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل دوبارہ کپتانی قبول کی تھی میگا ایونٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کپتانی کو لے کر ان پر خاصہ پریشر تھا۔
بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کپتانی سے مستعفی ہونا کا اعلان کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کپتانی چھوڑ رہے ہیں اپنی بیٹنگ پر فوکس کرنا چاہیے انہوں نے پی سی بی اور فینز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کے فیصلے کو سراہا ہے ایڈیلیڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابراعظم کے لیے بہتر ثابت ہوگامحمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان ہونا چاہیے ہمارے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے بھارت سے شکست کا مطلب سب کچھ کھو دینا ہے امید کرتا ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے گی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سات اکتوبر سے شروع ہوگی پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان جبکہ تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ان دنوں پری سیریز ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کے رزلٹ اچھے نہیں آئے کئی بار برتری ملی لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو بیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن آگے جانے کے لیے کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کے خواہاں ہیں
پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان کبڈی ٹیم نے سلور میڈل جیت لیا۔ پاکستان کبڈی ٹیم کو فائنل میں میزبان ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے 6 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔پاکستان اور ایران کے مابین فائنل میچ کا اسکور 35 - 41 رہا۔
ایونٹ میں رنر اپ کے طور پر پاکستان سلور میڈل کا حقدار قرار پایا ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے بتایا کہ ایران میں منعقدہ پہلی بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں دس ممالک سمیت پاکستان نے حصہ لیا پاکستان نے اپنے پول کے تمام میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل بھی اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنائی بہت سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم ایران نے چیمپئن شپ اپنے نام کی ٹورنامنٹ سے قبل ایک ماہ کا ٹریننگ کیمپ پاکستان میں تھا۔
پریزیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے انھوں نے تمام وسائل مہیا کیے اور اچھی خوراک بھی دی ہم بہت عرصہ بعد فائنل میں آئے ہیں اور بہت اچھی پرفارمنس رہی آنے والے ٹائم میں اس سے بھی اچھا پرفارم کریں گے پاکستان کبڈی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقدہ سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔
(رپورٹ: انس سعید)
________________________________________________________________
- یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: