ریفرنڈم مہم کے دوران،(Tagalaka) اور(Gumatj) آدمی کونور باؤڈن نے اپنے سوشل میڈیا پر وائس ٹو پارلیمنٹ کے بارے میں تعلیمی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔
اس دوران انہوں نے خود کو غلط معلومات کے ایک سلسلے سے لڑتے ہوئے پایا۔
انہوں نے کہا کہ "اس کے بجائے کہ میں صرف معلومات فراہم کر سکوں اور آگے بڑھا سکوں، مجھے ان تمام جھوٹوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو لوگوں سے بولے گئے تھے۔
ریفرنڈم کے دوران ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے خلاف نسل پرستی میں اضافہ ہوا اور قومی سطح ان کے مقام کے بارے میںغیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی۔
"مجھے یقین ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے نے کمیونٹی کے اندر کچھ گروہوں کو نسل پرستی، نسلی نفرت اور نسلی بدنامی کو برقرار رکھنے کے لیے آزادی کا احساس دیا ہے،" ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر سوشل جسٹس کمشنر کیٹی کس نے کہا۔
ایس بی ایس ایگزامینز کا یہ قسط، ایک سال بعد، وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم اور اس کی شکست میں غلط معلومات کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔