وزن کم کرنا یا وزن بڑھانا ہی نہیں اکثر لوگوں کے لئے خوود کو اعتدال میں رکھنا بھی مشکل ثابت ہو سکتا ہے ۔ شہنیلا جو ڈائیٹری اینڈ نیوٹریشن میں سرٹیفیکیٹ ہولڈر ہیں کہتی ہیں کہ درحقیقت انسانی جسم کو ان تمام نعمتوں کی ضرورت ہے جو خدا نے زمیں ہر اتاری ہیں ۔ شہنیلا کے مطابق نشاستہ ،کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین اور فائبر یہ تمام چیزیں انسانی جسم کی ضرورت ہیں ۔
شہنیلا کا کہنا ہے کہ اگر ہر غذا کو مناسب مقدار میں اپنی سرگرمیوں کے مطابق لیں گے تو نہ صرف وزن کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے بلکہ اپنے مطلوبہ وزن تک پہنچ کر اسے برقرار بھی رکھ سکتے ہیں ۔ شہنیلا کے مطابق "کرش" ڈائیٹ یا ایسا کوئی بھی طریقہ کا ر ج غذائیت میں کمی کا باعچ ہوں دور رس نتائج فراہم نہیں کر سکتا ۔ بلکہ ممکن ہے کہ مستقبل بعید میں صحت کے حواکے سے مسائل کا سبب بن جائے ۔
شہنیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی جسم کے لئے کم از کم تیس منٹ تک ورزش کرنا انتہائی ضرووری ہے ، خاص کر وہ افراد جو دفتری کام یا بیٹھنے والے کام کرتے ہیں ان کے لئے جسمانی ورزش انتہائی ضروری ہے ۔