آپ کو ذاتی قرض لینے کے بارے میں کب غور کرنا چاہیے؟

Financial advisor with couple explaining options

Financial advisor with couple explaining options. The agent is using a computer. Couple are casually dressed. They sitting in an office and are discussing something with the agent. Credit: courtneyk/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

بڑھتے افراطِ زر کے باعث آسٹریلینز مہنگائی سے نمٹنے کے دیگر طریقے تلاش کررہے ہیں، بہت سے لوگ ذاتی قرضوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ قرضہ لیتے وقت اور ذاتی قرض کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے تحقیق اور اپنے حالات پر غور کرنا ضروری ہے۔


Key Points
  • قرض پر شرح سود اور قرض کی فیس، ہر ایک کے حالات کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔
  • آپ کا کریڈٹ سکور قرض دہندہ کو بتاتا ہے کہ آیا آپ قرض کی ذمہ داری سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
  • قرض دہندگان صرف آپ کی آسٹریلیین کریڈٹ ہسٹری کو مدِ نظر رکھتے ہیں۔
ذاتی قرض وہ رقم ہے جو آپ ادھارلینے کے بعد سود کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ہم عام طور پر کسی خاص کام یا چیز کے لیے ذاتی قرض لینے کے بارے میں سوچتے ہیں جیسے کارخریدنا، چھٹیوں پر جانا، شادی کے انتظامات یا مالی کے استحکام کے لئے۔

ASIC کی Moneysmart ٹیم کے اینڈریو ڈیڈسویل کے مطابق، "ذاتی قرض کا اصل فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کو ایک مقررہ مدت کے دوران اپنے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل کرتا ہے، اور یہ آپ کو بجٹ بنانے اور اپنے پیسوں کا انتظام کرنے میں مدد کرتا ہے۔"
“ذاتی قرض یا personal loan کا نقصان یہ ہے کہ اس ذاتی قرض کے حصول کے لئے نہ صرف ایک متعین فیس دینا ہوتی ہے بلکہ سود بھی دینا ہوتا ہے۔
عام طور پر قرض کی حد 2,000$ سے 100,000$ تک ہوتی ہے، جس کی ادائیگی کی مدت دو سے سات سال تک ہوتی ہے۔

کیا آپ ذاتی قرض لینے کی شرائیط پر پورا اترتے ہیں؟

درخواست دینے کے لیے، آپ کا آسٹریلیا کا شہری یا 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
مسٹر ڈیڈسویل کہتے ہیں، "کچھ حالات ایسے ہوتے ہیں جہاں، ایک عارضی ویزا ہولڈر کچھ اضافی شرائیط کے ساتھ ذاتی قرض حاصل کر سکتے ہیں۔"
قرض دہندگان صرف آپ کی آسٹریلین کریڈٹ ہسٹری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
قرض دینے والا یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کے آپ قرض واپس دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں اور اس کے لئے ملازمت کی تفصیلات، شناخت کا ثبوت اور کریڈٹ کارڈز سمیت آپ کے اثاثوں اور قرضوں کے بارے میں معلومات لی جاتی ہے۔
وہ آپ کے 'کریڈٹ سکور' کو بھی دیکھیں گے۔
Credit report form on a desk with other paperwork.
Credit report form on a desk with other paperwork. There are also a pen, glasses and a calculator on the desk Credit: courtneyk/Getty Images

کریڈٹ اسکور کیا ہے؟

مالیاتی ادارے فائنڈر میں ذاتی مالیاتی ماہر ایمی بریڈنی جارج کہتی ہیں کہ کریڈٹ اسکور آسٹریلیا میں لئے گئے آپ کے قرضے اور ان کی بروقت ادائیگی کا ریکارڈ یا سنیپ شاٹ ہے۔
"آپ کا کریڈٹ سکور عام طور پر 0 اور 1000 کے درمیان ہوتا ہے، اور یہ قرض دہندگان کو ذمہ داری سے قرض کی واپسی کی آپ کی صلاحیت جانچنے کا معیار ہے۔"
A lower credit score means there's more risk for the lenders so they will increase that interest rate.
Amy Bradney-George
اگر آپ نے ما ضی میں کریڈٹ کارڈز یا کسی اور قرض پر ادائیگی میں تاخیر یا عدم ادائیگی کی ہے تو آپ کا کریڈٹ سکور گر جائے گا۔
اگرچہ ایک ساتھ کئی قرض دہندگان کو قرض لینے کی درخواست دینا پرکشش ہو سکتا ہے لیکن یہ حقیقت میں آپ کے کریڈٹ سکور کو کم کر سکتا ہے کیونکہ یہ بتاتا ہے کہ آپ مالی دباؤ میں ہیں۔
Caucasian woman examining sports car for sale in dealership
Credit: Jacobs Stock Photography Ltd/Getty Images

کس طرح کے ذاتی قرضے دستیاب ہیں؟

جب آپ قرض لینے کا ارادہ کریں تو قرض دہندگان، ان کی شرح سود، فیس، ضروریات اور قرض کی شرائط پر تحقیق سے قرض کی معلومات شروع کریں۔
منی سمارٹ ویب سائٹ پر پرسنل لون کیلکولیٹر موجود ہے۔
بینک اوردیگر قرض دینے والے ادارے باہمی مسابقتی شرح سود کے ساتھ ذاتی قرضوں کی پیشکش کرتے ہیں۔
لینڈر ہیریٹیج اینڈ پیپلز چوائس کے پال فارمر بتاتے ہیں، "بینک اور دیگر ادارے ذمہ داری سے قرض دینے کے ضوابط کے پابند ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قرض لینے والا قرض لینے کا متحمل ہو سکتا ہے۔"
"بنکوں کے علاوہ کچھ چھوٹے قرض دہندہ ادارے بھی ذاتی قرضے دیتے ہیں اور عام طور پر، ان کے قرض کی شرائیط بینکوں کے مقابلے میں زیادہ نرم ہوتی ہیں۔ تاہم، ان قرضوں پر زیادہ شرح سود یا فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔
ذاتی قرض کی دو اہم شکلیں ہیں جن پر آپ کو غور کرنے کی ضرورت ہے: محفوظ اور غیر محفوظ۔
محفوظ قرضوں کا استعمال کاروں جیسے بڑے اثاثوں کی خریداری کے لیے کیا جاتا ہے۔ قرض دہندہ آپ کے اثاثے کو بطور تحفظ یا گارنٹی کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اگر آپ بعد میں قرض کی واپسی یا قسطوں کی ادائیگی کی شرطوں کو پورا نہ کرسکیں اس طرح ان کے لیے رسک یا خطرہ کم سے کم ہو۔ اگر آپ اپنی ادائیگیاں نہیں کرتے ہیں، تو وہ آپ کے اثاثوں کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ محفوظ قرضوں میں عام طور پر مقررہ شرح سود ہوتی ہے۔
غیر محفوظ شدہ قرضوں کے لیے سیکیورٹی کے طور پر کسی اثاثے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے سود کی شرحیں عام طور پر زیادہ ہوتی ہیں۔
"قرض دہندہ اس رقم کو محدود کر دے گا جو آپ قرض لے سکتے ہیں،" مسٹر فارمر کہتے ہیں۔ "قرض کی رقم عام طور پر 2,000$ سے 20,000$ تک ہوسکتی ہے۔"

قرضے کی درخواست دینے کا طریقہ

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ ادائیگیوں کا انتظام کر سکتے ہیں، تو آپ عام طور پر اپنے پسندیدہ قرض دہندہ کو آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی دستاویزات منسلک کر سکتے ہیں۔ محترمہ بریڈنی جارج نے خبردار کرتی ہیں کہ کسی درخواست کا مسترد ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔آپ کی درخواست کا جائزہ لیتے وقت، قرض دہندہ اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ آپ کی آمدنی ادائیگیوں کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے،۔
" اگر آپ غیر مستحکم ملازمت میں ہیں، یا آپ طویل عرصے سے بیروزگار ہیں، تو قرض دینے والے آپ کی درخواست کے خلاف ان عوامل پر غور کر سکتے ہیں۔"
Businessman giving money, Australian dollar bills, to his partner
You can always discuss financial hardship options with your lender if times get tough. Source: iStockphoto / Atstock Productions/Getty Images/iStockphoto

اگر آپ قسطوں کی ادائیگی نہ کرسکیں تو کیا ہوگا؟

دیر سے ادائیگی پر عام طور پر اضافی فیس یاجرمانے اور پینلٹی کا اطلاق ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے مالی حالات بدل جاتے ہیں اور آپ خود کو کسی مشکل صورتحال میں پاتے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے قرض دہندہ کے ساتھ مالی مشکلات کے دوران ادائیگی پر بات کریں۔

آپ نیشنل ڈیبٹ ہیلپ لائن پر
1800007007
مفت مالیاتی مشیر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ انگریزی کے بجائے اپنی زبان میں بات کرنا چاہیں تو ترجمان آپ کے لیے ہیلپ لائن پر کال کر سکتی ہے۔

دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔

“اگر آپ سے کسی قرض یا پرسنل لون کے بارے میں رابطہ کیا جاتا ہے تو، کمپنی یا جس شخص کے ساتھ آپ معاملات طے کر رہے ہیں اس کی اسناد چیک کریں،" Moneysmart کے اینڈریو ڈیڈسویل کہتے ہیں کہ "رابطہ کار کی ہر بات پر آنکھ بند کرکے یقین نہ کریں بلکہ ہمیشہ اپنی دیگر ذرایئعے سے معلومات حاصل کریں اور اگر آپ کو شک ہو تو مدد طلب کریں۔
منی سمارٹ آپ کوجعلسازی کی نشاندہی کرنے اور مشورہ دینے میں مدد کر سکتا ہے ۔
_____________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر