ایک آسٹریلین شہری کے طور پر اپنے ابتدائی چند سال میں ، اینڈریو گائی نے فخر سے آسٹریلیا ڈے منایا۔
وہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین ہیں جنہیں کبھی بھی قومی دن منانے کا موقع نہیں ملا تو جب انہیں یہ موقع میسر آیا تو انہوں نے فخر سے اس میں حصہ لیا
تاہم، جیسے ہی انہوں نے میلبورن میں مقامی ایبوریجنل کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ دوستی قائم کرنا شروع کی، اینڈریو کے ذہن میں یہ سوال ابھرا کہ کیا 26 جنوری کو منانا درست ہے۔
انہوں نے کہا، "آسٹریلیا ڈے کی تاریخ اور اس کے بعد کے واقعات انڈیجنس لوگوں کے لیے، صرف ایک تکلیف دہ یاد دہانی ہے، اور یہ ایسی چیز ہے جسے ہم بہتر کر سکتے ہیں۔"
میں ایک ایسے دن (جشن منانا ) پسند کروں گا جس دن تمام آسٹریلین شہری اپنے پس منظر سے قطع نظر اس دن کو منانے میں خوشی محسوس کریں
ہر 26 جنوری کو میگی بلیڈن اور پلاوہ کمیونٹی کے دیگر اراکین ہوبارٹ کے سی بی ڈی میں الزبتھ اسٹریٹ پر مارچ کرتے ہیں، سرحدی تشدد میں کھوئے ہوئے آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں، اور نوآبادیات کے جاری اثرات کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
انہیں وہ سال یاد ہیں جب انہوں نے اور ان کے خاندان نے مارچ دیکھنے آنے والے تماشائیوں کی جانب سے کی گئی بد سلوکی کا سامنا کیا
انہوں نے کہا کہ "لوگ سڑکوں پر قطاریں لگائے ہوئے تھے اور ہم پر اپنی گالی گلوچ کر رہے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوتا... سالوں کے دوران، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہونے لگے ہیں۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل رہے ہیں،" انہوں نے کہا۔
جیسے جیسے آسٹریلیا ڈے پر بحث شروع ہو رہی ہے، میگی اور اینڈریو دونوں کا خیال ہے کہ ہمدردی اور تعلق کا راستہ نکل رہا ہے۔
اینڈریو نے کہا، "میں واقعی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور ہمارے انڈیجنس لوگوں اور ان کی خوبصورت ثقافت اور سخاوت کو جانیں۔"
"ایسا کرنے سے، ہمیں مستقبل کے بارے میں مزید آگاہی ملے گی،کہ آسٹریلیا ڈے جیسے دن (قومی دن)ہم سب کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں۔"
"ایک بار جب ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں، ہم بیٹھ جاتے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں تو ہم سب سے بڑے اتحادی بن جاتے ہیں،" میگی نے مزید کہا۔
اس قسط میں پوچھا گیا کہ 26 جنوری کو منانے کا صحیح طریقہ کیا ہے، اور کیا آپ آسٹریلیا پر فخر کرتے ہوئے ناانصافی کی مذمت کر سکتے ہیں؟