کووڈ ۱۹ کی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایس بی ایس اردو نے اس بار سڈنی اور میلبورن سے مشترکہ عید شو کی میزبانی کی۔ اس فیس بُک لائیو شو میں لیجنڈری فنکارہ عظمیٰ گیلانی اور آسٹریلیا کی پہلی خاتون مسلم سنیٹر مہرین فاروقی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مہرین فاروقی کا کہنا تھا کہ عید پر ان کو پاکستان کی عید سب سے ذیادہ یاد آتی ہے جبکہ عظمیٰ گیلانی نے اپنی عید کے زمانے کا نقشہ کھنچتے ہوئے بتایا کہ عید نہ صرف محبتوں کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے بلکہ اچانک عید کا چاند نکلنے کی خبر اور پھر مہندی لگانے سے لے کر عید کے کپڑوں کی نوک پلک سنوارنے تک کی تیاری کس طرح اس تہوار میں رنگ بھرتی ہے۔
مہرین فاروقی اور عظمیٰ گیلانی نے آسٹریلیا میں عید کی روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے عید کے دسترخوان کا ذکر کیا جہاں ہر تارکین وطن پاکستانی کی طرح سویاں یا شیر خورماں عید کے مینیو میں شامل رہتا ہے۔
ایس بی ایس ریڈیو اور اردو پروگرام کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے سنیٹر فاروقی نے اسے ایسے آسٹریلیا کی ضرورت قرار دیا جہاں تیس فیصد آبادی بیرونِ ملک پیدا ہوئی۔ دونوں مہمانوں نے ایس بی ایس اردو سے اپنے پرانے رشتے اور تعلق کو یاد کرتے ہوئے اس کے کردار کو سراہا۔ عظمیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ریڈیو کے مائیکرفون سے ہی ان کا میڈیا سے پہلا رشتہ بنا۔
Senator Mehreen Faruqi and artist Uzma Gillani with Executive producer Rehan Alavi. Source: SBS Urdu
مہرین فاروقی اور عظمیٰ گیلانی نے اپنے دسترخوانوں پر عید کے خصوصی پکوانون کی بات کی اور عیدی، اور مہندی کو عید کی روائیت کا حُسن قرار دیا۔
مزید جانئے
’عید مبارک‘ ۔ آسٹریلیا میں عید کی خوشیاں
Legendary TV artist Uzma Gillani and Green Senator Mehreen Faruqi participated in SBS URDU Eid show. Source: SBS Urdu
پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- S, ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے