’عید مبارک‘ ۔ آسٹریلیا میں عید کی خوشیاں

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں عید الفطر روایتی جوش و جزبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

Eid prayers in Sydney.

Eid prayers in Sydney. Source: Afnan Mahmood

سڈنی، میلبورن اور ملک کے مختلف شہروں میں آج صبح عید کی نماز ادا کی گئی۔

وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے مسلم کمیونٹی کے لئے خصوصی پیغام دیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جس نے وبا کے دوران صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور

رمضان کے دوران عبادت کی اور آسٹریلیا کی بہتری کے لئے دعا کی۔
Eid prayers in Sydney
Eid prayers in Sydney Source: Afnan Malik
عید منانے والوں میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے، جبکہ آسٹریلیا میں تعلیم اور کام کے غرض سے آنے والے بھی شامل ہیں۔ ایس بی ایس اردو نے عید کے موقع  پر لوگوں کے تاثرات جانے۔

میلبورن میں مقیم حُسن سید کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کی عید میں زیادہ مزا آرہا ہے کیونکہ اب کووڈ۔ ۱۹ پابندیاں نہیں ہیں۔

لیکن حُسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاندان والوں سے ملنے کے لئے بارڈر پابندی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ 

بلال چودھری آسٹریلیا میں گزشتہ تین برس سے مقیم ہیں اور سرحدی پابندیوں کی وجہ سے یہ عید بھی آسٹریلیا میں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر سے دور عید ویسی عید نہیں جس کا ہم پاکستان میں تصور کرتے ہیں۔ یہاں سارا کام خود کرنا پڑتا ہے اور اکثر عید پر تو کام سے چھٹی بھی نہیں ملتی۔
میلبورن سے تعلق رکھنے والی زوبئہ عدیل کہتی ہیں کہ اس سال ملنے جلنے کا موقع زیادہ ہے لیکن پاکستان جیسی عید نہیں جس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

سڈنی میں مقیم اویس خالد کا کہنا ہے کہ دوستوں کے ساتھ عید گزارنے کا اپنا ہی لطف ہے۔ اس دفعہ وہ عید پر میلبورن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  


شئیر
تاریخِ اشاعت 13/05/2021 1:53pm بجے
شائیع ہوا 13/05/2021 پہلے 2:20pm
تخلیق کار SBS Urdu
ذریعہ: SBS