ذہنی صحت کے مسائل کی ابتدائی علامات کی شناخت کیسے کی جائے

ذہنی بیماریوں میں مبتلا افراد میں جسمانی بیماریاں پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اگر علامات کو نظر انداز کیا جائے تو ذہنی صحت کے مسائل خراب ہو کر دیگر خرابیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ لیکن بروقت مدد کے ساتھ اس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر کے خود کو نئے جذبے کے ساتھ واپس لایا جا سکتا ہے۔

Mental health issues

Source: Pexels/Pixabay

ہر سال ، پانچ میں سے ایک آسٹریلین کو ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ، اور ایک اندازے کے مطابق تمام آسٹریلین میں سے 45 فیصد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر ذہنی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔


شہ سرخیاں:

  • ممکن ہے کہ آپ ابتدائی علامات سے بے خبر رہیں یا آپ کو ان علامات کا پتہ نہ چلے۔
  • صحیح قسم کی مدد سے لوگ بہتر ہو سکتے ہیں۔
  • اس بارے میں بات کرنا کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ کیسا محسوس کرتے ہیں یہ ایک بہترین ابتدائی قدم ہو سکتا ہے۔

 افسردگی اور ڈپریشن دو عام ذہنی صحت کی خرابیاں ہیں جو آسٹریلیا اور دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔

 ڈپریشن کی علامات

  • مشاغل سمیت اب ان سرگرمیوں میں خوشی کا نہ ملنا جو لوگ پہلے کرنے میں محسوس کرتے تھے۔
  • اب لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے کے منتظر نہیں ہیں۔
  • توجہ مرکوز کرنے اور نین کے معمول میں تبدیلیاں دیکھنا۔
  • خود کو زیادہ چڑچڑا محسوس کرنا۔
  • خود کو زیادہ پریشان محسوس کرنا۔
  • خود کو زیادہ دفاعی تلاش کرنا۔
  • دوسروں کے تبصروں پر خود کو زیادہ حساس سمجھنا۔
  • خود کو آسانی سے تھکا ہوا پانا۔
میکوری یونیورسٹی میں نفسیات کی پروفیسر ماریا کانگس کا کہنا ہے کہ مختلف لوگوں میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹر کانگس کا کہنا ہے کہ "علامات کا ایک مکمل مجمع ہے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ پر سب علامات ظاہر ہوں۔"
وہ کہتی ہیں کہ لوگوں کو عمومی بے چینی ہو سکتی ہے -چیزوں کے غلط ہونے کا خوف اور معاشرتی اضطراب - انہیں منفی طور پر دیکھے جانے یا تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا خوف۔

"یہ ایک بڑھا ہوا خوف ہے۔ یہ اس سے کہیں بڑا ہے جس سے ایک اوسط شخص خوفزدہ  ہوتا  ہے۔"
man depressed
Source: Pexels/Quintin Gellar

اضطراب کی عام علامات:

  • گھبراہٹ ، بے چینی یا تناؤ محسوس کرنا
  • آنے والے خطرے ، گھبراہٹ یا عذاب کا احساس ہونا۔ 
  •  دل کی دھڑکن میں اضافہ
  • تیزی سے سانس لینا (ہائپر وینٹیلیشن)
  • سینہ آنا یا کپکپی تاری ہونا۔
  • کمزور یا تھکا ہوا محسوس کرنا۔
  • توجہ مرکوز کرنے یا موجودہ فکر کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچنا 
بیونڈ بلیو کے کلینیکل ایڈوائزر ڈاکٹر گرانٹ بلاشکی کا کہنا ہے کہ تناؤ اور خوف میں مبتلا ہر شخص کو ذہنی صحت کے مسائل نہیں ہوتے ، لیکن جیسے ہی یہ علامات ان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرنا شروع کردیں ، انہیں مدد لینی چاہیے۔ 

" ہو سکتا ہے آپ اپنی نوکری پر نہیں جا پا رہے، یا آپ اپنی گھریلو ذمہ داریوں پوری نہیں کر پا رہے۔ تو یہ انتباہی علامات ہیں، "وہ کہتے ہیں۔


people walking
Source: Getty Images/EschCollection

ڈاکٹر کانگس کا کہنا ہے کہ ڈپریشن اور اضطراب انسان کو آسانی سے چڑچڑا بنا سکتے ہے۔ کچھ لوگوں کے کنٹرول کی خرابی ہو سکتی ہے جہاں وہ اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں ، جو ان کے لیے کئی سطحوں پر مسائل پیدا کر سکتا ہے

اگر یہ واقعی جارحانہ ہوں تو یہ قانونی مسائل کے ساتھ ساتھ ان کی نوکری کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

علامات کی ابتدائی شناخت

ہیری میناس میلبورن یونیورسٹی میں عالمی اور ثقافتی ذہنی یونٹ کے سربراہ ہیں۔ 
 
ان علامات کا سامنا کرنے والے کے قریب ترین افراد کو ان تبدیلیوں کو نوٹس کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے ، اور یہ ضروری ہے کہ وہ انہیں نظر انداز نہ کریں۔

red wine
Drinking excessively can make someone's depression worst. Source: Photo by Chitokan from Pexels

انہیں توجہ دینی چاہیے ، بلکہ اس شخص کے ساتھ مشغول رہنا چاہیے اور ان سے ان کے بارے میں پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ، "وہ کہتے ہیں۔
 
"ایسی صورت حال پیدا کرنا بھی بہت ضروری ہے جہاں فرد اپنے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں بات کرنے میں راحت محسوس کریں اور یہ محسوس کریں کہ ان کے ساتھ مذاق یا طنز نہیں کیا جائے گا۔"

شعور کی کمی اور بدنامی

پروفیسر میناس کئی سالوں سے پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے مسائل پر دولت مشترکہ کے مشیر بھی تھے۔

 
ان کا کہنا ہے کہ کثیر الثقافتی برادریوں کے بہت سے لوگ ذہنی بیماریوں کے بارے میں آگاہی کی کمی اور ان سے منسلک بدنامی کی وجہ سے بروقت مدد حاصل نہیں کر سکتے۔ 
یہاں تک کہ اگر یہ سب پر بہت واضح ہو کہ کسی کو ذہنی بیماری ہے ، ان لوگوں کو گھر میں رکھا جاتا ہے۔
   
Close up of Caucasian couple holding hands in coffee shop
باز کردن در گفت‌وگو با کسانی که با مشکلات روانی دست‌وپنجه نرم می‌کنند، می‌تواند آغاز خوبی برای پرداختن به مشکل باشد. Source: (Getty Images/PeopleImages)

خاندان شرمندگی کی وجہ سے کمیونٹی کے ساتھ اپنا رابطہ کم کر لیتے ہیں ، اور وہ ذہنی بیماری میں مبتلا شخص کے لیے پیشہ ورانہ مدد لینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ 
اگر آپ اپنے جی پی کے ساتھ بات کرنے میں راحت محسوس نہیں کرتے ہیں تو ، بئیونڈ بلیو جیسی متعدد ہیلپ لائنز دستیاب ہیں۔

K10 کوئز۔

بیونڈ بلیو کے ڈاکٹر بلاشکی کا کہنا ہے کہ اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کہ لوگوں کو اپنی ذہنی صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہے یا نہیں وہ بیونڈ بلیو ویب سائٹ پر آن لائن کوئز لے سکتے ہیں۔
ز ایک شخص سے 10 سوالات پوچھتا ہے اور فوری طور پر علامات کے بارے میں رائے دیتا ہے۔
ڈاکٹر بلاشکی کہتے ہیں کہ ، اگر آپ کو صرف ایک ہلکا نتیجہ ملتا ہے ، یا آپ کا نتیجہ اوسط رینج میں آتا ہے ، تو ہو سکتا ہے کہ کچھ کرنے کو ضرورت نا ہو۔ لیکن ہم ہمیشہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں ، خاص طور پر COVID کے دوران۔" 
"لہذا باقاعدگی سے ورزش جاری رکھیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا گھر میں کچھ معمول بنا ہوا ہے، کافی نیند لے رہے ہیں اور زیادہ شراب نہیں پی رہے ہیں۔"

Exercises that people with chronic diseases are able to do during a lockdown
Exercise releases chemicals like endorphins and serotonin that improve your mood. Source: (Getty Images/Boy_Anupong)

لیکن اگر نتیجہ 'درمیانہ' ہے تو آپ کو بیونڈ بلیو ہیلپ لائن پر کال کرنی چاہیے اور 'شدید' نتیجہ کی صورت میں ڈاکٹر بلاشکی کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے جی پی سے ملنا چاہیے۔ 
وہ کہتے ہیں ، "بہت سی ثقافتیں سوچتی ہیں کہ جی پی صرف بلڈ پریشر ، جسمانی مسائل کے لیے ہیں ، لیکن آسٹریلیا میں ، ہمارے جی پی ہماری ذہنی صحت کے افرادی قوت کا کافی اہم حصہ ہیں۔" 
"وہ یہ کام انجام دے سکتے ہیں جسے جی پی مینٹل ہیلتھ پلان کہلاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ماہر نفسیات سے ملنے کے لیے میڈیکیئر فنڈنگ ملتی ہے۔" 


جمعرات 09 ستمبر 2021 ہے۔
آر یو اوکے؟ دن کے وسائل کا عربی ، چینی ، یونانی ، ہندی ، اطالوی ، پنجابی ، ہسپانوی اور ویتنامی زبانوں سمیت آٹھ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
ذہنی صحت کی مدد کے خواہاں قارئین 13 11 14 پر لائف لائن یا 1300 224 636 پر بیونڈ بلیو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات  پر دستیاب ہے۔
 
 ثقافتی اور لسانی طور پر متنوع پس منظر کے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
 
ایمرجنسی میں 000 پر کال کریں۔
 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 18/09/2021 2:07pm بجے
تخلیق کار Chiara Pazzano
پیش کار Afnan Malik