عامر کیانی وکٹوریہ پولیس کے ایک افسر ہیں ۔ آپ بھی بن سکتے ہیں

Aamer Kiyani from Victoria police.jpeg

Aamer Keyani came from Pakistan over a decade ago and has been in service for the past many years

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت یہاں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کثیر الثقافتی آبادی کی امن و امان کی خاطر پولیس فورس میں ایک وسیع بھرتی پروگرام کا آغاز کر چکی ہے، جس کے تحت یہاں بسنے والے مختلف پس منظر سے وابستہ شہریوں کے لیے نئے کیریئر کے دروازے کھل گئے ہیں۔


پاکستان سے آکر یہاں بسنے والے عامر کیانی گزشتہ کئی برس سے یہاں کی پولیس فورس سے وابستہ ہیں اور اپنی نجی اور پیشہ ورانہ پیشرفت سے خاصے مطمئن ہیں۔

ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں انہوں نے کہا یہ پولیس فورس میں بھرتی کی یہ حالیہ مہم خاصی غیر معمولی ہے اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے تارکین افراد کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کے بقول یہ نہ صرف شخصی طور پر پولیس فورس میں شامل ہونے والوں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا بلکہ مجموعی طور پر یہاں تیزی سے بدلتی ہوئے معاشرے کی ضرورریات کو بھی پورا کرسکے گا۔

عامر کیانی نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ کچھ ہی عرصے کی محنت اور صداقت کے ساتھ فورس میں خدمات فراہم کرکے انہیں خاصی ترقی ملی ہے۔

وکٹوریہ پولیس کے ترجمان جون چاو نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ وکٹوریہ میں آبادی کی ترکیب کے اعتبار سے ان نئی بھرتیوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

ان کے بقول اس مناسب اور شفاف بھرتی مہم کے ذریعے یہاں بسنے والے ایسے افراد جو ایک سے زیادہ زبان بولنا جانتے ہیں اس موقع سے فائدہ اٹھاکر کمیونٹی کی خدمت کی یہ ذمہ داری اپنے کاندھوں لے سکتے ہیں۔

شئیر