مغربی سڈنی کے پیراماٹا پارک میں، منگل [22 اکتوبر] کی دوپہر کو قطار میں کھڑے ہوئے 500 سے زائد مہمان،کنگ چارلس اور ملکہ کیملا سے ملنے، یا ان کی ایک جھلک دیکھنے کی امید کررہے تھے۔
مہمانوں میں سیاست دان، رائل ایگریکلریکل سوسائٹی کے نمائندے، ویتنام میں پیدا ہونے والے آسٹریلین مصنف، کامیڈین اور فنکار این ڈو، اور جاسوس انسپکٹر ایمی سکاٹ شامل تھے، جنہوں نے رواں سال کے اوائل میں بونڈی جنکشن حملے کے دوران چاقوسے حملہ کرنے والے کا مقابلہ کیا تھا۔
لیکن کچھ لوگوں نے اس دعوت نامے کو مسترد کیا، جس میں آسٹریلیا کےعظیم سابق فٹبالراور آسٹریلین جمہوریہ تحریک کے سابق چیئرمین کریگ بھی شامل تھے ۔ یہ آسٹریلیا میں کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی آخری باضابطہ مصروفیات میں شامل کمیونٹی باربیکیوتھا۔
_____________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- یا
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے - پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: