ہنگامی امدادی خدمات میں رضاکارانہ کام ، کمیونیٹی امیج بہتربنانے میں بھی مددگار

Volunteering at State emergency services

NSW SES volunteer Vinay Kumar Source: NSW SES

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

طوفان، سیلاب، اور بش فائیرجیسی قدرتی آفات کے دوران ، گھروں کو محفوظ کرنے کے انتظامات ، راستوں کی صفائی ، گرے درختوں کو ہٹانا ، چھتوں کی مرمت اورگمشدہ لوگوں کو ڈھونڈنا، آسٹریلیا میں یہ تمام ایسے کام ہیں جو رضاکار انجام دیتے ہیں۔ فوری ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے پاس لگ بھگ دس ہزار رضاکار ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی کے رضاکار کہتے ہیں کہ دوسروں کی مدد کرنے پر ان کے چہرے پر خوشی، تشکر اور دعائیہ جذبات ہی ایک رضاکار کا سب سے بڑا انعام ہے اور اس کے بڑے فوائید ہیں مگر تارکین وطن افراد میں رضاکار بنے کا رحجان کم ہے۔


  آسٹریلیا ایک ایسا براعظم ہے جو چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے اور خطے میں اکثر طوفان، سیلاب اور جنگلاتی آگ جیسی ۡقدرتی آفات کے علاوہ لوگوں کو ڈھونڈنے اور ان کی جان بچانے کے لئے امدادی کام کی ضرورت پڑتی ہے۔  بروقت ہنگامی مدد مشکلات میں گھرے افراد کی جان بچانے کے کام آتی ہے۔

ہنگامی حالات یا ایمرجنسی میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ اور غیر معمولی رضاکارانہ کمیونٹی کام، وینے کمار جیسے لوگوں کو متحرک رکھتے ہیں ۔ کمار پانچ سال سے ایس ای ایس کے رضاکار ہیں اور اب  وہ نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی میں کل وقتی یونٹ رضاکار بننے کی تربیت لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ بھٹک جانے والون کو ڈھوندنا یا لوگوں کو ریسکیو کرنا ، ایس ای ایس کے بڑے کاموں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ ونےکمار بتاتے ہیں کہ صرف ان کے پینرتھ یونٹ نے پچھلے سال 1،090 کالز کا جواب دیا تھا جن میں سے تقریبا 800  طوفان سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تھیں۔
Volunteer work in SES
Source: NSW SES
کمار کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی میں شامل ہونا انتہائی آسان ہے۔ اسکے لئےکسی خاص قابلیت کی ضرورت بھی نہیں ہے اور 16 سال سے زیادہ عمر کے افراد سائن اپ کر سکتے ہیں مگررضاکار بننے کے لئےآسٹریلیا میں کام کی اجازت ہونا چاہئے۔ اگرچہ 16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے ، والدین کی رضامندی لازمی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب ، طوفان اور سونامی کے انتباہ کے دوران متاثرہ علاقوں کے مکینوں کوایک ہنگامی کٹ تیار رکھنا چاہئے۔ اس کٹ میں  ریڈیو ، ٹارچ ، نقشے اور ضروری دستاویزات وغیرہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کا گھر خطرے کے زون میں ہو تو ، اس کٹ کی پیشگی تیاری سے کافی وقت بچ جائے گا اور آپ کی حفاظت یقینی ہوگی۔
اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز میں کمیونیٹی کی رضاکارانہ شرکت انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف کمیونٹی کی مثبت امیج بنتی ہے بلکہ ہر رضاکار اپنے ساتھ ایک خاص ہنر بھی لاتا ہے۔
کسی بھی علاقے میں ہنگامی امداد، سیلاب اور طوفان کے خطرات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل رابطوں سے معلومات لیجئے

www.myfloodrisk.nsw.org.au 

این ایس ڈبلیو ایس ای ایس کی ہیلپ لائن 

۱۳۲۵۰۰

www.ses.nsw.gov.au

اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

 

 


شئیر