غزل اس نے چھیڑی ۔ ایس بی ایس اردو کی شعری نشست
Source: SBS Urdu
ایس بی ایس ریڈیو اردو کے زیرِاہتمام ایک شعری نشست منعقد ہوئی جس میں شرکاہ نے اپنا کلام پیش کر کے داد سمیٹی۔اس شعری نشست کی نظامت ایگزیکٹیو پروڈیوسر ریحان علوی نے کی۔ شعر وسخن سے سجی اس محفل میں کنیز فاطمہ، فرحت اقبال، فریدہ لاکھانی، یاسمین زیدی، تہمینہ رأو اور ریکھا راجوانشی نے شرکت کی۔ :شرکا کا مختصر تعارف ان کے نمونہ کلام کے ساتھ Yasmin Zaidi 'Nakhat' یاسمین زیدی "نگہت " یاسمین زیدی ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور انکی والدہ کا شعری مجموعہ طبع ہو چکا ہے۔ان کی کتاب بھی جلد متوقع ہے۔ سر کو کٹا کے بخش دی توحید کو حیات وحدانیت کے عکس میں زندہ حسین ہیں (Sar ko kata ke bakhsh di tauheed ko hayaat Wahdaaniyat ke aks may(n) zinda Husain hai) Tehmina Rao تہمینہ راؤ تہمینہ راؤ پیشے کے اعتبار سے مائیکروبائیولاجسٹ اور شوق کے اعتبار سے شاعرہ ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ "مجھے یاد کرنا" کے نام سے شائع ہو چکا ہےاور فسانوں کا مجموعہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ کوئی تو بات ہے جو کہنا چاہوں سنائی داستاں یونہی نہیں ہے (Koi toe baat hey jo kehna chahoon Sunai dastan younhee nahi hey) Rekha Rajvanshi ریکھا راجوانشی ریکھا راجوانشی مصنفہ اور شاعرہ ہیں۔ان کی بہت سی کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ ان کی حالیہ کتاب مٹھی بھر چاندنی اردو اور ہندی شاعری کا مجموعہ ہے۔وہ کئی فنی اور ادبی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ زندگی چلتی رہی رفتار سے غم، خوشی سے جیت سے یا ہار سے (Zindagi chalti rahi rafter se gham, khushi se, jeet se ya haar se) Farida Lakhani فریدہ لاکھانی فرح Book:"Peymany e Hasti" پیمانہ ہستی فریدہ لاکھانی کی شاعری اطراف و واقعات سے متاثرہے۔ ااپنی کتاب پیمانہ ہستی میں انہوں نے سماجی و معا شرتی مسائل کوموضوع بنایا ہے۔ خموشیوں میں ہی صورت ہے بس بھلائی کی زباں درازی پہ کتنے عذاب آتے ہیں (Khamoshi mien hi Sooret hey bhalaee ki Zab(n) darazi pey ktny Azab Atey hey) Farhat Iqbalفرحت اقبال Book: Tanhai key makan Mey تنہاٗی کے مکان میں فرحت اقبال نے اپنی پہلی کتاب کو اپنی والدہ کے نام منسوب کیا ہے ۔ان کی نظم ممتا ان کے جذبات کی آئینہ دار ہے۔ ۔ان کی دوسری کتاب اشاعت کے مراحل میں ہے۔ ہمیں منظور اس کی حکمرانی اگر وہ حکمرانی چاہتا ہے (Hamy Manzoor uski Hukmrani Ager who hukmrani chahta hey) Kaneez Fatma Kiran کنیز فاطمہ کرن Book: Zer Gul زر گل محترمہ کنیز فاطمہ کا شمار سڈنی کی سینئر ادبی شخصیات میں ہوتا ہے جو کئی ادبی تنظیموں کی بانی رکن ہونے کے علاوہ طویل عرصے تک سڈنی سے اردو کا رسالہ بھی نکالتی رہی ہیں۔ ان کی شاعری سیاسی و سماجی موضوعات کی عکاسی کرتی ہے۔ اب نظر ڈھونڈے ہے لیڈر کوٗی صادق و امین گھاگ بھی ہو وہ سیاست میں ضروری تو نہیں (Ab Nazer Dhoondey hey leader koi Sadiq o Ameen Ghag bhee ho who siaset mey Zaroori toe nahee) نظامت :ریحان علوی ۔ایگزیکٹیو پروڈیوسر۔ ایس بی ایس اردو ۔ شاعر، ادیب مطبوعات: ۔تعبیر کی تلاش میں ۔ اردو انگلش ناول ۔ایک غزل ایک کہانی ۔کہانیوں اورغزلیات کا مجموعہ اس کی ہر بات میری بات سے کم تر نکلی عشق میں بات مساوات سے بڑہ کر نکلی ہم جدا ہونے پہ زندہ نہیں رہنے پائے میری حالت تیرے حالات سے بہتر نکلی
شئیر