ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد کیا پاکستانی ٹیم T20 میں بھی تاریخ رقم کر ے گی؟

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔ تین میچوں کی سیرز کا آخری میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا گیا۔ اب شائیقین کرکٹ کی نظریں T20 سیریز پر لگی ہیں. اس سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔


حارث رؤف کو اس میچ میں 24 رنز پر دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پلیئر آف دی سیرز کے اعزازت دیے گئے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو پرتھ میں سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ یوں پاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا میں کوئی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
پاکستانی اوپنرز کی شراکت کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 141 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اوپنر عبداللہ شفیق تھے جنھوں نے 53 گیندوں کا سامنا کیا اور 37 رنز بنائے۔ ان کے بعد صائم ایوب 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


20241110169386301228-minihighres.jpg
20241110167633210510-minihighres.jpg
پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر آوٹ کردیا اور پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ جیتنا بہت اچھا احساس ہے۔
20241110139295531261-minihighres.jpg
CRICKET AUSTRALIA PAKISTAN ODI
Pakistan team celebrate after winning the ODI series against Australia during the Third Men's ODI match between Australia and Pakistan at Optus Stadium in Perth, Sunday, November 10, 2024. (AAP Image/Stefan Gosatti) NO ARCHIVING, EDITORIAL USE ONLY, IMAGES TO BE USED FOR NEWS REPORTING PURPOSES ONLY, NO COMMERCIAL USE WHATSOEVER, NO USE IN BOOKS WITHOUT PRIOR WRITTEN CONSENT FROM AAP Source: AAP / STEFAN GOSATTI/AAPIMAGE
پاکستان اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچ کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبن، دوسرا ٹی ٹوئنٹی16 نومبر کو سڈنی جب کہ آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ وہ بہت مایوس ہیں۔ "ہم نے اپنی بیٹنگ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔ ہمارے پاس واقعی کوئی قابل ذکر شراکت داری نہیں تھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی نے 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اور جب کوئی نہیں کھیلتا ہے تو ایک روزہ کرکٹ کا کھیل جیتنا بہت مشکل ہے۔ ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور مضبوطی سے واپس آئیں گے.
آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسٹارز اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اس میچ میں نہیں کھیل رہے تھے۔
پاکستان اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچ کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبن، دوسرا ٹی ٹوئنٹی16 نومبر کو سڈنی جب کہ آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔جس کا شائیقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان آسٹریلین سرزمین پر ٹی ۲۰ کی سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر سکے گی۔

_______________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر