"پالی ہل کی ایک رات" اپنی الگ دنیا میں پناۃ لینے والی دو پارسی عورتوں کی کہانی پر مبنی ایسا دلچسپ کھیل ہے جہاں ان خواتین کی خیالی دنیا میں ایک نوجوان جوڑے کی آمد ہلچل مچا دیتی ہے۔یہ کہنا ہے ڈرامے کی ہدایتکارہ صبا زیدی عابدی اور فنکارہ اپرنا تجوری والا کا۔ جانئے سڈنی کے نوجوان اور سینئیر فنکار مل کر کس طرح اداکار تھیٹر گروپ کے دس سالہ جشن پر پیش کئے جانے والے اس ڈرامے میں رنگ بھر رہے ہیں۔