کام کے اوقات سے باہر دفتری رابطہ منقطع کرنے کا قانون لاگو ہو چکا ہے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ۔کیونکہ آ پ کو 24 گھنٹے کام کی اجرت نہیں ملتی اس لئے آپ کے منیجر کو 24 گھنٹے رابطے کی توقع بھی نہیں کر نا چائیے۔ دفتری اوقات کے بعدم آپ کام پر نہیں ہوتے، اس لئے آپ سے کام کے بارے میں کسی جواب کی توقع نہیں ہو نا چاہئے۔ مگر ہر ایک اس سے متفق نہیں خاص طور پر کاروباری مالکان اور تاجروں کو اس پر تحفظات ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ اس قانون کو بدل دیں گے۔
_________________________________________________________
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: