SBS Examines:حالت بے یقینی میں

portrait of a woman in a blue jacket standing outside of the Department of Home Affairs protesting the fast track policy

Rathy Barthlote has been waiting 13 years for a permanent visa. Source: SBS / Olivia Di Iorio

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ہزاروں پناہ کے متلاشی اب بھی حکومت کے ختم کیے گئے فاسٹ ٹریک ویزا سسٹم میں پھنسے ہوئے ہیں، یاد رہے ان میں سے بیشتر ایک دہائی سے آسٹریلیا میں مستقل رہائش کی امید لئے بیٹھے ہیں۔


ریتھی بارتھلوٹ صرف 28 سال کی تھیں جب وہ اپنے وطن سے فرار ہونے پر مجبور ہوئیں۔

اپنے شوہر اور دو سالہ بیٹی کے ساتھ، وہ سری لنکا کی تامل نسل کشی سے بچ گئی اور 2013 میں کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچی۔

ایک دہائی کے بعد، وہ اب بھی مستقل رہائش کے تحفظ اور اپنی(اور اپنے خاندان کی) حفاظت کے منتظر ہیں۔
’’ہم ایک بے یقین کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں‘‘
راتھی نے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ کے لیے درخواست دی جسے مخلوط حکومت نے 2015 میں متعارف کرایا تھا۔

اس نظام کو اس سال جولائی میں ختم کر دیا گیا تھا، جس سے ہزاروں افراد ایک طرح سے بے یقینی کی سی کیفیت میں آگئے ہیں - وہ اب بھی اپنے ویزا کی حیثیت کے تعین کے منتظر ہیں۔

راتھی نے عدالت میں اپنے کیس کی سماعت کے لیے ہزاروں روپے ادا کیے تھے۔ لیکن آخری اپڈیٹ جو اسے موصول ہوئی وہ تقریباً تین سال پہلے کی تھی۔

’’ان کا کہنا ہے، یہ صورتحال بہت مشکل ہے‘‘

"مجھے نہیں معلوم کہ ہم کب تک اس طرح رہنے والے ہیں۔ اگر ہمیں صحیح ویزا مل جائے تو ہم اپنی زندگی خوش اسلوبی سے گزار سکتے ہیں۔"

راتھی فاسٹ ٹریک سسٹم کے بہت سے خود ساختہ "متاثرین" میں سے ایک ہے۔

بہت سے دوسرے لوگ بھی میلبورن کی برک اسٹریٹ پر محکمہ داخلہ کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

وہ حکومت سے مستقل ویزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Aran.JPG
Founder of the Tamil Refugee Council Aran Mylvaganam says "people feel hopeless." Source: SBS / Olivia Di Iorio
تامل ریفیوجی کونسل کے بانی آرن میلواگنم ادارے کے قیام کے بعد سے اس جگہ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی طور پر ایک مایوس کن صورتحال میں چھوڑ دیا گیا ہے جہاں ہر دوسری کارروائی جو ہم نے کی ہے وہ نہ سننے والوں تک گئی ہے۔

ہیومن رائٹس لا سینٹر کی قانونی ڈائریکٹر سنمتی ورما کے مطابق، متاثر ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق سری لنکا یا ایران سے ہے۔

محترمہ ورما نے کہا کہ تیز رفتار عمل لوگوں کو ناکام ہوتے دیکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
یہ نام نہاد فاسٹ ٹریک عمل کے بارے میں ستم ظریفی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی تیز نہیں تھا.
انہوں نے کہا کہ لوگوں پر ذہنی دباؤ، ان کے خاندانوں اور ان کے بچوں پر دباؤ بالکل غیر انسانی اور ناقابل بیان ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایک ترجمان نے ایس بی ایس ایگزامنزکو بتایا کہ حکومت ان لوگوں کو معاونت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو طویل عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، انہیں آسٹریلیا میں اپنی زندگی کو یقینی اور تحفظ کے ساتھ جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقل ویزے کے انتظار میں رہنے والوں کے لیے ایک راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

شئیر