لیبر کے سبکدوش ہونے والے پریمیئر سٹیون مائلز نے لبرل رہنما ڈیوڈ کریسافولی کو فون اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے نئے پریمئیر کو مبارکباد دی۔
سنیچر کی رات کوئنز لینڈ کی لبرل نیشنل پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں، رضاکار اپنے لیڈر ڈیوڈ کریسافولی ککی جیت کا جشن منا رہے تھے، جو ریاست کے 41ویں پریمئیربننے کے لیے تیار ہیں۔
لبرلز کو 49 نشستیں حاصل کرنے کا امکان ہے، جو کہ اکثریتی حکومت کے لیے درکار 47 نشستوں سے صرف دو زیادہ ہیں۔
یہ فتح لیبر کی ریاست پر حکمرانی کے نو سال کے خاتمے کی علامت بھی ہے۔
سبکدوش ہونے والے پریمئیرسٹیون میلز نے اتوار کی صبح مسٹر کریسافولی کو فون کرکے جیتنے پر مبارکباد دی۔
مسٹر میلز کا کہنا ہے کہ وہ شکست کے باوجود لیبر پارٹی کی قیادت میں رہنے کی امید رکھتے ہیں۔
اتوار کی صبح اے بی سی کے پوچھے جانے پر ان کے نائب کیمرون ڈک نے یہ نہیں بتایا کہ کیا وہ قیادت کو چیلنج کریں گے یا نہیں مگرمسٹر میلز کو امید ہے کہ ان کے ساتھی ان کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
کوئینز لینڈ کےریاستی انتخابات میں تین ملین ووٹروں کی ریکارڈ تعداد نے ریاست میں اگلے تین سال کی حکومت کے انتخاب کے لئے حقِ رائے دہی استعمال کیا،
دونوں بڑی جماعتوں نے نوجوانوں کے جرائم جیسے اہم مسائل پر سخت مہم چلائی ہے، اور اپنی جیت کی تقریر میں، مسٹر کریسافولی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے اپنے وعدے پر عمل کریں گے۔
کوئنز لینڈ میں کئی جرائم پیشہ ماہرین نے پہلے ریاست میں نوجوانوں کے جرائم کے بحران کے لبرل پارٹی کے دعووں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دعویٰ ثبوت پر مبنی نہیں ہے۔
نوجوانوں کے جرائم کے علاوہ، مسٹر کریسافولی نے کوئنز لینڈ میں جاری ایمبولینس سے ہسپتال کے بستر تک پہنچنے کے طویل وقت کے مسئلے کو حل کرنے کا عزم کیا، جو مارچ میں 45.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
لبرلز کے الیکشن جیتنے کے بعد، کچھ لوگ کوئنز لینڈ میں اسقاط حمل کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں، کیونکہ یہ موضوع بھی مہم کے دوران سب سے بڑے مسائل میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
یہ ریاست کے کراس بینچر روبی کیٹر کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ ریاست کے اسقاط حمل کے قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے ایک بل پیش کریں گے – مگر اس کے بعد سے انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔
بعد میں مسٹر کریسافولی سے اسقاط حمل کے بارے میں ان کے موقف کے بارے میں 100 سے زیادہ بار پوچھا گیا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔
فیڈرل نیشنلز کے رہنما ڈیوڈ لٹل پراؤڈ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ اس معاملے پر مسٹر کرسفولی کے رویے سے ووٹر لبرل اتحاد سے منحرف ہوئے ہیں۔
لبرل کی جیت اگلے سال ہونے والے وفاقی انتخابات پر اس کے اثرات کی طرف بھی توجہ مبذول کراتی ہے۔
وزیراعظم انتھونی البانی نے تسلیم کیا کہ کوئنز لینڈ لیبر کو الیکشن جیتنے کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا
مسٹر البانی کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر کریسافولی کے ساتھ قومی کابینہ اور برسبین اولمپکس کی تیاری دونوں پروجیکٹس پر میں ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
_____________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: