کامل حامد سڈنی کے مغرب میں واقع رحمہ مسجد کے شیخ قرآن کی ایک ایسی آئیت کا حوالہ دیتے ہیں جو ایک انسانی زندگی بچانے کو انسانیت کو بچانے کے برابر قرار دیتی ہے اور شائید یہی ملک گیر خون کی عطیاتی مہم کا نچوڑ ہے۔
آسٹریلیا کے طول و عرض میں 40 سے زیادہ مساجد میں قائم ریڈ کراس اسٹیشنوں پر رضاکاروں نے لوگوں کو رجسٹر کیا۔
ریڈ کراس اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ سالانہ شراکت داری کرتی ہے جو تمام کمیونٹیز میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن کی امید کر رہی ہے۔
اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد کاہلون کے مطابق
ایک عطیہ تین زندگیوں کو بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے ڈاکٹر کہلون کہتے ہیں کہ یہ رجسٹریشن بہت اہم ہے۔
یہ ایک ایسا پیغام ہے جسے مغربی سڈنی میں خون عطیہ کرنے والوں کے ذریعے پزیرائی ملی ہے
۱۸ سے ۷۵ سال کا کوئی بھی صحت مند فرد اہل خون کا عطیہ دے سکتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر کثیر الثقافتی برادریوں سے زیادہ عطیہ دہندگان کی ضرورت ہے،
آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر حبیب ڈاکٹر حبیب بھورا والا تارکینِ وطن سے خون کا عطیہ دینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ۔
19 سالہ سعد قریشی پہلی بار پلازما عطیہ کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ خون کے عطئیے کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنا ایک ایسا مختلف احساس ہے جیسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
سعد جیسے زندگی بچانے والے عطیہ دہندگان کے باوجود، آسٹریلیا کی صرف 3.5 فیصد آبادی عطیہ کرنے کا انتخاب کرتی ہے۔
کارلی برنس آسٹریلین ریڈ کراس میں لائف بلڈ کے ساتھ کام کرتی ہیں اور وہ اس مہم میں مائیگرنٹ کمیونوٹی کی شمولیت کے لئے کوشاں ہیں۔ چھبیس سالہ کرن چھٹے سال خون کا عطیہ کر رہی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ہمیں جو خون ملا ہے وہ کسی کی جان بچا سکتا ہے کمیونٹی کو کچھ واپس دینے سے زندگی کے بہت سے شعبوں پر اثر پڑتا ہے۔
گرچہ خون کا عطیہ دینے میں صرف 45 منٹ لگتے ہیں۔مگر اس کے دیرپا اثر کے مقابلے میں یہ 45 منٹ کچھ بھی نہیں۔
———————
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: